سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1064کثیرالشک کا شک (کثیر الشک یعنی جس کوزیادہ شک ہوتاہو)(1061)

شک کي پروا يا اعتنا نہ کرنے کا مطلب کياہے

مسئلہ 1064 : شک کي پرواہ نہ کرنے کا مطلب يہ ہے کہ جس طرف اس کو فائدہ ہو اسي کو اختيار کرے مثلا اگر شک ہو کہ رکوع يا سجدہ بجالايا کہ نہيں تو بنا رکھے کہ بجالاياہے چاہے ابھي محل باقي بھي ہو ياشک ہو کہ صبح کي نماز دو رکعت پڑھي تھي يا تين تو مان لے کہ دو رکعت پڑھي تھي.

نمبر مسئله 1065کثیرالشک کا شک (کثیر الشک یعنی جس کوزیادہ شک ہوتاہو)(1061)

جو ا?دمي نماز ميں کسي ايک جگہ زيادہ شک کرے

مسئلہ1065۔ اگرکسی کومخصوص جگہ پرزیادہ شک ہوتا ہو مثلا حمد و سوره میں تو اس شک کی پرواہ نہ کرے، لیکن دوسرے مقامات پرجوشک ہوں ان پرشک کے دستورکے مطابق عمل کرے، صرف جس مقام پر زیاده شک کرے ، اس کی پرواه نه کرے ، اسی طرح اگرکسی کوصرف معین نماز(مثلانمازصبح) میں شک ہوتاہے تواس میں شک کی پرواہ نہ کرے، باقی نمازوں میں شک کے احکام پرعمل کرے۔اور اگرکسی کوکسی خاص جگہ زیادہ شک ہوتاہے(مثلاجس وقت لوگوں کے درمیان نمازپڑھے) توصرف اسی جگہ پراپنی شک کی پرواہ نہ کرے،

نمبر مسئله 1066کثیرالشک کا شک (کثیر الشک یعنی جس کوزیادہ شک ہوتاہو)(1061)

اگر اپنے کثير الشک ہونےميں شک کرے

مسئلہ1066۔ اگرکسی کوشک ہوکہ وہ کثیرالشک ہوگیاہے کہ نہیں تویہ سمجھے کہ نہیں ہواہے،اسی طرح اگرکوئی کثیرالشک تھاتوجب تک یقین نہ ہوجائے کہ اب اپنی عام حالت پرواپس آگیاہے اس وقت تک اپنے شک کی پرواہ نہ کرے۔

نمبر مسئله 1067کثیرالشک کا شک (کثیر الشک یعنی جس کوزیادہ شک ہوتاہو)(1061)

اگر زيادہ شک کرنےوالا رکن کے بارےميں شک کرے

مسئلہ1067۔ جس کوزیادہ شک ہوتاہواگرکسی رکن (مثلا رکوع) کے بجالانے میں اس کوشک ہوکہ بجالایاکہ نہیں، اوروہ اپنے شک کی پرواہ نہ کرے اوربعدمیں یادآئے کہ نہیں بجالایاتھاتو اگر بعد والے رکن میں داخل نہیں هوا تب تو اسے بجالائے اوراگراس کے محل سے گزرچکاہے تواس کی نمازباطل ہے، اور اگر وه رکن نه هو اور بعد میں یاد آئے که اس کو نهیں بجالایا تو اپس نه پلٹے اس کی نماز صحیح ہے ۔

نمبر مسئله 1068کثیرالشک کا شک (کثیر الشک یعنی جس کوزیادہ شک ہوتاہو)(1061)

وسواسي شخص کا حکم

مسئلہ 1068 : زیادہ شک کرنے والے لوگ اور وسوسے کے شکار افراد کو اپنے یقین و شک پر عمل نہیں کرنا چاہئے بلکہ عام لوگوں کے مطابق عمل کریں چاہے ان کو یقین حاصل ہو یا نہ ہو ورنہ بہت سے مقامات پر ان کی نماز باطل ہوجائے گی۔

نمبر مسئله 1070امام او رماموم کے درميان شک(1069)

نماز ميں امام کو رکعت کے بارے ميں ا?گاہ کرنےکا طريقہ

مسئلہ 1070 : امام کو نماز کی رکعتوں کی تعداد سمجھانے کے لئے یہ بھی ممکن ہے کہ زانو پر ہاتھ مارے یا اللہ اکبر کہے یاجس طرح چاہے متوجہ کردے۔ لیکن اس میں گفتگو اور کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کرے جس سے نماز باطل ہوجاتی ہے البته امام سے پهلے اٹھ کراپني نماز کو جاري نهیں رکھنا چاهئے۔

نمبر مسئله 1074مستحبي نمازوں ميں شک (1071)

مستحب نماز ميں اگر رکعتوں ميں شک ہو جائے

مسئلہ1074 ۔ احتیاط واجب هے که نمازمستحبی میں اپنے ظن وگمان پراس وقت تک عمل کرے جب تک نمازکے باطل ہونے کاسبب نہ ہو، مثلااگرگمان ہے کہ دورکعت ہے تواسی پربناء رکھے اوراگر تین کا گمان ہے تو بھی دو هی پر بنا رکھے۔

نمبر مسئله 1075مستحبي نمازوں ميں شک (1071)

مستحب نماز ميں سجدہ سھو نہيں ہے

مسئلہ1075۔مستحبی نمازوں میں سجده سهو نهیں هے یعنی اگرکوئی ایساکام کرے جس سے واجب نمازمیں سجدہ سہو واجب ہوجاتا ہو تو اس کام کے کرنے پرمستحبی نمازمیں سجدہ سہوواجب نہیں ہوگا، اسی طرح مستحبی نمازمیں بھولے ہوئے سجدہ وتشہدکی قضانہیں ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت