سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1080شكّيّات کے مختلف مسائل (1078)

اگرکسي کا گمان ايک طرف ہو جائے اور پھبر شک کرے

مسئلہ 1080 : اگر شروع میں کسی ایک طرف گمان ہو اور بعد میں دونوں طرف برابر ہوگیا اور شک کی حالت پیدا ہوگئی تو شک کے دستور پر عمل کرے اور اس کے برعکس اگر پہلے شک کی صورت پیدا ہو اور بعد میں کسی ایک طرف کا گمان ہوجائے تو گمان کے مطابق عمل کرے۔ لیکن اگر شک ان شکوک میں سے ہو جو نماز کو باطل کردیتے ہیں او ر شک باقی رہے۔ تو نماز کو پھر سے پڑھے اس کا گمان سے بدل جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

نمبر مسئله 1082شكّيّات کے مختلف مسائل (1078)

اگر شک کرے کہ دو سجدے انجام دئے ہيں يا نہيں

مسئلہ 1082 : تشہد پڑھتے ہوئے یا بعد والی رکعت میں داخل ہونے کے بعد شک ہو کہ دونوں سجدوں کو بجالایا ہے کہ نہیں، اور اسی وقت ایک ایسا شک ہوجائے جو دونوں سجدوں کے تمام کرنے کے بعد ہو تا تو نماز صحیح رہتی (مثلا دوسری یا تیسری رکعت کا شک ہوجائے)تو بنا رکھے کہ سجدوں کو بجا لایا ہے اور شک کے قاعدہ پر عمل کرے اس کی نماز صحیح ہے۔ لیکن اگر سجدے کا محل گزرنے سے پہلے شک ہوجائے تو نماز باطل ہے۔

نمبر مسئله 1083شكّيّات کے مختلف مسائل (1078)

ايک شک کے بعد دوسرا شک پيدا ہوجائے

مسئلہ 1083 : اگر نمازي کا پہلا شک دور ہوجائے اور اس کي جگہ دوسرا شک پيدا ہوجائے تو دوسرے شک کے مطابق عمل کرے مثلا پہلے شک ہوا کہ دوسري رکعت ہے يا تيسري اس کے بعد يقين ہوگيا کہ تين رکعت پڑھ چکا ہے اور شک ہوگيا کہ يہ تيسري رکعت ہے يا چوتھي تو تيسري اور چوتھي رکعت کے شک کے قاعدہ پر عمل کرے.

نمبر مسئله 1085شكّيّات کے مختلف مسائل (1078)

بيٹھ کر نماز پڑھنےوالے کے شک کا حکم

مسئلہ 1085 : بيٹھ کر نماز پڑھنے والے کو اگر ايسا شک ہوجائے کہ جس کے لئے ايک رکعت نمازاحتياط کھڑے ہو کر پڑھني چاہئے يا دو رکعت بيٹھ کر تو ايک رکعت نماز بيٹھ کر پڑھے يا ايسا شک ہوجائے کہ جس کے لئے دو رکعت نماز احتياط کھڑے ہو کر پڑھني چاہئے تو وہ دو رکعت بيٹھ کر پڑھے اسي طرح تمام شکوک پر عمل کرے.

نمبر مسئله 1086شكّيّات کے مختلف مسائل (1078)

اگر نماز احتياط کھڑے ہوکر نہ پڑھ سکے

مسئلہ 1086: کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والا اگر نماز احتیاط پڑھتے وقت قیام سے عاجز ہوجائے تو بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی طرح نماز احتیاط پڑھے جس کا حکم اس سے پہلے والے مسئلہ میں بیان کیا گیا ہے اسی طرح اس کے برعکس جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھتا ہو اگر نماز احتیاط پڑھتے وقت کھڑے ہونے کی طاقت پیدا ہوجائے تو اس کو اس شخص کے وظیفہ پر عمل کرنا چاہئے، جو کھڑے ہو کر نماز پڑھتا ہے۔

نمبر مسئله 1089نماز احتياط کا طريقہ (1087)

اگرنماز احتياط سےپہلےپتہ چل جائے کہ نماز صحيح تھي

مسئلہ 1089 : اگر نماز احتياط پڑھنے سے پہلے يا د آجائے کہ ميں نے جو نماز پڑھي ہے وہ صحيح ہے تو پھر نماز احتياط کي ضرورت نہيں ہے اور اگر نماز احتياط پڑھتے ہوئے ياد آئے تو اس کو اختيار ہے جي چاہے نماز احتياط کو توڑ دے يا جي چاہے تو مکمل کرے.

نمبر مسئله 1090نماز احتياط کا طريقہ (1087)

اگر نماز احتياط سے پہلے پتہ چل جائےکہ نمازکي رکعتيں کم ہيں

مسئلہ 1090 : اگر نماز احتیاط شروع کرنے سے پہلے یاد آجائے کہ نماز کی رکعتیں کم تھیں مثلا چار رکعت کے بجائے صرف تین ہی رکعت پڑھی ہے اور ابھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے نماز باطل ہوجاتی ہے تو جتنی مقدار کم ہے اس کو پورا کرلے اور بے جا سلام کی وجہ سے بنا بر احتياط واجب دو سجدہ سہو بجا لائے اور اگر کوئی ایسا کام کرچکا ہے جس سے نماز باطل ہوجاتی ہے تو نماز کا اعادہ کرے۔

نمبر مسئله 1091نماز احتياط کا طريقہ (1087)

اگر نماز احتياط کےبعد ياد ا?جائے

مسئلہ 1091 : اگر نماز احتياط پڑھنے کے بعد ياد آجائے کہ نماز کي کمي بالکل نماز احتياط کے برابر تھي(مثلا تين و چار ميں شک کي وجہ سے ايک رکعت نماز احتياط پڑھي ہو اور نماز احتياط کے بعد ياد آئے کہ ميري اصلي نماز تين ہي رکعت تھي)تو اس کي نماز صحيح ہے ليکن اگر يہ معلوم ہو کہ نماز کي کمي نماز احتياط سے کم تھي تو بنا بر احتياط واجب بلافاصلہ نماز کي کمي کو پورا کرے اور اصل نماز کا اعادہ بھي کرےاور اگر يہ معلوم ہو کہ اصل نماز کي کمي احتياط سے زيادہ تھي اور اس نے نماز احتياط کے بعد کوئي ايسا کام نہيں کيا جس سے نماز باطل ہوجاتي ہے تو احتياط واجب ہے کہ اس کمي کو پورا کرے اور اصل نماز کا بھي اعادہ کرے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت