سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1097نماز احتياط کا طريقہ (1087)

نماز احتياط کا قضا سجدے يا تشھد ياسجدہ سھو پر مقدم کرنا

مسئلہ 1097 : اگر سجدہ يا تشہد کي قضا، يا سجدہ سہو نمازي پر واجب ہو اور عين اسي وقت نماز احتياط بھي اس پر واجب ہو تو پہلے نماز احتياط پڑھني چاہئے اس کے بعد سجدہ يا تشہد کي قضا کرے اور اس کے بعد سجدہ سہو بجالائے.

نمبر مسئله 1098نماز احتياط کا طريقہ (1087)

شکيات کا حکم تمام واجب نمازوں ميں

مسئلہ 1098 : روزانہ کی پنجگانہ نمازوں کے لئے شک، سہو، ظن کے جو احکام بیان کئے گئے ہیں وہ تمام دیگر واجب نمازوں میں بھی جاری ہوتے ہیں مثلا اگر نماز آیات میں شک ہو کہ ایک رکعت پڑھی یا دو رکعت ، تو چونکہ اس کاشک دو رکعتی نماز میں ہے اس لئے نماز باطل ہے اسی طرح دیگر شک و سہو وظن کے احکام ۔

نمبر مسئله 1104سجدہ سہو کے احکام (1100)

جو عمل سجدہ سھو کا سبب بنتا ہے اس ميں شک کرنا

مسئلہ 1104 : اگر يہ شک ہو کہ کوئي ايسا کام انجام ديا ہے يا نہيں کہ جس سے سجدہ سہو واجب ہوجائے تو اس پر کوئي چيز واجب نہيں ہے اور اگر شک ہو کہ اس پر دو سجدہ سہو واجب ہوئے ہيں ياچار تو صرف دو سجدہ سہو کا بجالانا کافي ہے.

نمبر مسئله 1107نماز (669)

بھولے ہوئے تشھد اور سجدے کي قضا

مسئلہ 1107: اگر کوئي نماز کے ايک ياکئي سجدوں کو بھول جائے تو نماز کے بعد قضا کرے (ليکن اگر ايک ہي رکعت کے دو سجدے بھول جائے تو نماز باطل ہے) اسي طرح اگر تشہد کو بھول گيا ہے تو بلا فاصلہ نماز کے بعد اس کي قضا کرے اور تشہد و سجدہ کي قضا کرنے کے علاوہ بنابرا حتياط واجب ہر ايک کے لئے دو سجدہ سہو بجالا ئے (ليکن جيسا کہ پہلے بيان کيا گيا ہے تشہد سجدہ سہو بھولے ہوئے تشہد کي جگہ کافي ہوجاتا ہے).

نمبر مسئله 1108بھولے ہوئے تشھد اور سجدے کي قضا (1107)

نمازي کے شرايط بھولے ہوئے سجدے اور تشھد کي قصا ميں

مسئلہ 1108 : بھولے ہوئے تشہد یا سجدہ کی قضا میں نماز کی تمام شرائط(مثلا طہارت، قبلہ اور دوسری شرطیں)لازم ہیں اور بلا فاصلہ نماز کے فورا بعد بجا لانی چاہئے اور بھولے هوئےتشهد کي قضا کے ساتھ سلام بھي پڑھنا چاهئے۔

نمبر مسئله 1109بھولے ہوئے تشھد اور سجدے کي قضا (1107)

بھولے ہوئے سجدے اور تشھد ميں ترتيب کا لحاظ کرنا

مسئلہ 1109 : اگر ایک سجدہ اور تشہد کو بھول جائے تو احتیاط واجب ہے کہ جس کو پہلے بھولا ہو اس کی قضابھی پہلے کرے اور اگر یہ معلوم نہ ہو کہ پہلے کون سا بھولا ہے تو بنابر احتياط واجب ایک سجدہ اس کے بعد ایک تشہد پھر ایک سجدہ کی قضا کرے تاکہ یقین ہوجائے کہ جس ترتیب سے بھولا ہے اسی ترتیب سے قضابجا لایا۔

نمبر مسئله 1110بھولے ہوئے تشھد اور سجدے کي قضا (1107)

اگر نماز کے بعد نماز کي صورت کو ختم کردے

مسئلہ 1110 : اگر نماز کے بعد کوئی ایسا کام کرڈالے جس سے صورت نماز ختم ہوجائے یانماز باطل ہوجائے (مثلا پشت بہ قبلہ ہوجائے) تو سجدہ وتشہد کی قضا کرنا ضروری ہے اور بنا بر احتیاط واجب نماز کا اعادہ کرے۔ اور اگر ایسا کام کرلیا ہوجس سے سجدہ سہو لازم ہوتا ہو تو سجدہ یا تشہد کی قضا کے بعد بنابر احتیاط واجب سجدہ سہو بجالائے۔

نمبر مسئله 1111بھولے ہوئے تشھد اور سجدے کي قضا (1107)

اگر شک کرے کہ سجدہ يا تشھد بھول گيا ہے يانہيں

مسئلہ 1111: اگر شک ہو کہ سجدہ ياتشہد کو بھولا ہے کہ نہيں تو قضا واجب نہيں ہے اور اگر يہ معلوم ہو کہ ايک کو بھولا ہے مگر کس کو بھولا ہے يہ ياد نہيں تو دونوں کي قضاکرے اور جس کو جي چاہے پہلے بجالائے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت