سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 930رکوع (927)

نيت

مسئلہ 930 : جھکنا رکوع کي نيت سے ہو بنابراين اگر بغير قصد کے جھکے تو اس کو رکوع نہيں شمار کيا جاسکتا بلکہ کھڑا ہوجائے اور پھر رکوع کے قصد سے جھکے.

نمبر مسئله 1273جماعت کے احکام (1246)

نيت ميں امام کو معين کرنا ضروري ہے

مسئلہ 1273 : ماموم کو چاہئے کہ امام کو اپني نيت ميں معين کرے ليکن امام کے نام کا جاننا ضروري نہيں ہے اگر صرف يہ نيت کرے کہ امام حاضر کي اقتدا ميں نماز پڑھتا ہوں تو کافي ہے بشرطيکہ عدالت و ديگر شرائط اس ميں موجود ہوں.

نمبر مسئله 868نيت (865)

نيت ميں ريا کاري

مسئلہ868۔ جوشخص ریاکاری کے لئے نمازپڑھے گااس کی نماز باطل ہونے کے ساتھ ساتھ، وہ گناہ کبیرہ کا بھی مرتکب ہوگا اور اگر خدا اور لوگ دونوں پیش نظر ہوں تب بھی اس کا عمل باطل اور گناہ کبیرہ ہے۔

نمبر مسئله 1323روزہ کي نيت (1316)

نيت ميں ماہ رمضان کے دن کو معين کرنا

مسئلہ 1323 : نيت کرتے وقت تاريخ کامعين کرنا ضروري نہيں ہے کہ پہلي کا روزہ رکھتا ہوں يا دوسري کا بلکہ اگر وہ معين بھي کرے مثلا کل دوسري ماہ رمضان کا روزہ رکھوں گا اور بعد ميں پتہ چلے کہ وہ تيسري تاريخ تھي تب بھي روزہ صحيح ہے.

نمبر مسئله 3057۔قربت کی نیت (304)

نيت کا زبان سے کہنا

مسئلہ 305 : نيت کا زبان سے کہنا ضروري نہيں اور نہ دل ميں کرنا ضروري ہے بس اتنا کافي ہے کہ اگر اس سے پوچھا جائے کہ کيا کر رہے ہو تو وہ کہہ دے وضو کررہا ہوں.

نمبر مسئله 2256حلال گوشت جانور(2256)

نيل گائے، جنگلي بھيڑ، جنگلي بکري، جنگلي گدھے اور ہرن

مسئلہ 2256: گائے، بھيڑ، پالتو اونٹ، نيل گائے، جنگلي بھيڑ، جنگلي بکري، جنگلي گدھے کا گوشت حلال ہيں ليکن گھوڑے ، خچر، گدھے کا گوشت مکروہ ہے درندوں کا گوشت عموما اسي طرح ہاتھي، خرگوش، حشرات الارض کا گوشت حرام ہے.

نمبر مسئله 155نجاست کا کهانا اور پینا

نچس چيز بيچنا يا ادهار دينا

مسئلہ 155 :نجس چيز بيچنے ياعارية (ادھار) دينے ميں کوئي حرج نہيں ہے اور اطلاع دينا بھي ضروري نہيں ہے ليکن اگر يہ معلوم ہو کہ خريدار اس کو کھانے پينے نماز يااس جيسي چيزوں ميں استعمال کرے گا تو ايسي صورت ميں احتياط واجب يہ ہے کہ مطلع کردے اسي طرح اگر ادھار لينے والے کے يہاں نجس ہوجائے تو پلٹاتے وقت ايسي صورت ہي ميں بتانا ضروري ہے.

نمبر مسئله 2023

نکاح

مسئلہ 2023 شادي کرنا مستحب ہے ليکن اگر کسي کوڈر ہو کہ شادي نہ کرنے کي وجہ سے حرام ميں مبتلا ہوجائے گا تو شادي کرنا واجب ہے.

نمبر مسئله 2080نکاح (شادي بياہ) کے احکام (2023)

نگاہ کرنے کے احکام

مسئلہ 2080: مرد کا نامحرم عورت کے بدن پر نگاہ کرنا حرام ہے چاہے لذت کے ارادے سے سے ہو يا بغير لذت کے ارادے سے ہو اسي طرح عورت کا بھي نامحرم مرد کے بدن پر نگاہ کرنا حرام ہےالبتہ نامحرم عورت کے چہرہ اور گٹوں تک ہاتھوں کو ديکھنے ميں کوئي حرج نہيں ہے بشرطيکہ لذت کے ارادے سے نہ ہو اور فساد و گناہ کا سبب نہ ہو اسي طرح عورت مرد کے بدن کے ان حصوں پر نگاہ کرسکتي ہے جن کو عام طور سے نہيں چھپايا جاتا ہے جيسے : سر صورت، گردن، ہاتھوں اور پاوں کي ايک مقدار.

نمبر مسئله 1656زکات کے مستحقين (1653)

واجب النفقہ ہو

مسئلہ 1656: واجب النفقہ نہ ہو يعني بيٹے، بيوي، مال، باپ کو زکوة نہيں دي جا سکتي ليکن اگر يہ لوگ مقروض ہوں اور اپنے قرض کي ادائيگي پرقادر نہ ہوں تو بمقدار قرض ان کو زکوة دي جا سکتي ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت