سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1112بھولے ہوئے تشھد اور سجدے کي قضا (1107)

جس کے ذمے تشھد اور سجدےکي قضاکےعلاوہ سجدہ سھو بھي ہو

مسئلہ 1112 : اگر نمازی کے ذمہ سجدہ یا تشہد کی قضا کے ساتھ سجدہ سہو بھی ہو تو نماز کے بعد پہلے تشہد یا سجدہ کی قضا کرے اس کے بعد سجدہ سہو بجالائے،تشهد کي قضا کے مورد ميں صرف سجده سهو کا بجا لانا کافي اور سجده سهو کا تشهد بھولے هوئے تشهد کي جگه پر کافي هے۔

نمبر مسئله 1113بھولے ہوئے تشھد اور سجدے کي قضا (1107)

اگر کوئي شک کرے کہ بھولےہوئے سجدےياتشھد کو انجام دے دياہےيا نہيں

مسئلہ 1113 : اگر یہ شک ہوجائے کہ میرے ذمہ بھولے ہوئے تشہد یا سجدے کی جو قضا واجب تھی اس کو نماز کے بعد بجالایا کہ نہیں ، چنانچہ اگر نماز کا وقت باقی ہو تو تشہد یا سجدہ کی قضا کرے اور اگر وقت گزر گیا ہے تب بھی بنا برا حتیاط واجب اس کی قضا بجا لائے اور اس کی نماز صحیح ہے۔

نمبر مسئله 1114بھولے ہوئے تشھد اور سجدے کي قضا (1107)

بھولےہوئے تشھد يا سجدےکي قضا کا طريقہ

مسئلہ 1114 : سجدہ یا تشہد کی قضا کے لئے نماز کے بعد نیت کرکے (اللہ اکبر کہے بغیر یا اور کسی چیز کے اضافہ کے بغیر) سجدہ یا تشہد بجا لائے اور بناء بر احتیاط واجب اس کے بعد سجدہ سہو بجا لائے،بھولے هوئے تشهد کي قضا کے ساتھ سلام بھي پڑھنا چاهئے۔

نمبر مسئله 1117نماز کے اجزاء و شرائط ميں خلل (1115)

اگر سلام سےپہلے ياد آ جائےکہ ايک رکعت يا زيادہ ابھي باقي ہے

مسئلہ 1117: اگر سلام سے پہلے یاد آجائے کہ ایک رکعت یا ایک سے زیادہ نماز کے آخر میں نہیں پڑھی تو چاہئے کہ اس کو پڑھے اور نماز صحیح ہے لیکن اگر سلام کے بعد یاد آئے اور وہ ایسا کام کرچکا ہو جس کے کرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے (مثلا قبلہ کی طرف پشت کرنا)خواہ عمدا کیا ہو یا سہوا تو اس کی نماز باطل ہے اور اگر ایسا کام نہیں کیا تو بلا فاصلہ بھولی ہوئی رکعتوں کو بجا لائے اس کی نمازصحیح ہے۔اور احتیاط واجب ہے کہ بے جاسلام کےلئے سجدہ سہو بجا لائے۔

نمبر مسئله 1131نماز کے قصر ہونے کے شرائط (1119)

چار فرسخ سے پہلے اگر ارادہ بدل جائے

مسئلہ 1131 : اگر مسافر چار فرسخ تک پہنچنے سے پہلے اپنے سفر کا ارادہ بدل دے یامزید سفر کے بارے میں شک و تردید میں مبتلا ہوجائے تو نماز پوری پڑھے۔ لیکن اگر چار فرسخ کے بعد سفر کا ارادہ بدلے تو نماز قصر پڑھے البتہ اگر ٹہرنے میں اور واپسی میں تردد ہو جائے یا وہیں پر دس دن ٹہرنا چاہے تو نماز قصر نہ پڑھے۔

نمبر مسئله 1133نماز کے قصر ہونے کے شرائط (1119)

چوتھی شرط :آٹھ فرسخ تک پہنچنے سے پہلے اپنے وطن سے نہ گزرے اور اثناء راہ میں دس دن یا دس سے زیادہ دن قیام نہ کرے ۔

مسئلہ 1133: اگر مسافراثنائے راہ میں اپنے وطن سے گزرے تو اس کا سفرختم ہوجاتا ہے اسی طرح اگر ٹہرنے کی جگہ پر پہنچ جائے تب بھی سفر منقطع ہوجا تا ہے۔ بلکہ اگر شش و پنج میں مبتلا ہے کہ وطن سے گزرے گا یا کسی جگہ دس دن قیام کرے گا تب بھی اس کی نماز پوری ہے۔

نمبر مسئله 1132چار فرسخ سے پہلے اگر ارادہ بدل جائے (1131)

اگر آٹھ فرسخ سے پہلے سفر کے بارےمردد ہوجائے

مسئلہ 1132 : اگر ایسی جگہ کا قصد کرے جس کی مسافت آٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ ہو اور آٹھ فرسخ سے پہلے تردد کا شکار ہوجائے کہ باقی راستہ جائے یا نہ جائے اور وہاں تھوڑی دیر ٹہر کر طے کر لے کہ باقی راستہ بھی طے کروں گا تو نماز کو قصر کرے اور اگر تردد کی صورت میں تھوڑا راستہ بھی چلا ہو اس کے بعد سفر کے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہو تو اگر باقی بچا ہوا راستہ اور تردد میں مبتلا ہونے سے پہلے قصد کے ساتھ طے کیا ہوا راستہ دونوں ملا کر آٹھ فرسخ یا زیادہ ہو جاتا ہے تو پھر نماز کو قصر کرے۔

نمبر مسئله 1150اس کا مشغلہ اور کام سفر نہ ہو (1145)

شھرميں گاڑي چلانے والا ڈرايور اگر شھر کے باہر جائے

مسئلہ 1150 : جو شخص صرف شہر کے اندر ڈرائیوری کرتا ہے۔ اگر اتفاقا شہر سے باہر سفر پر جائے او رمسافت آٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ ہو تو نماز قصر پڑھے۔ لیکن جو شخص شہر کے اندر اور باہر ڈرائیوری کرتا ہے تو جس وقت شہر سے باہر جائے تو اسے پوری نماز پڑھنی چاہئے۔

نمبر مسئله 1154اس کا مشغلہ اور کام سفر نہ ہو (1145)

جس نےاپنے وطن سےصرف نظر کرلياہو اس کي نماز کا حکم

مسئلہ 1154 : جو شخص اپنے وطن کو چھوڑدے اور اپنے لئے دوسرا وطن انتخاب کرنا چاہتا ہے تو مسافرت میں نماز قصر پڑھے۔ البتہ اگر اس کا سفر طولانی ہوجائے اور خانہ بدوشوں میں شمار ہونے لگے تو پھر پوری پڑھے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت