سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1158حد ترخص تک پہنچ جائے (1155)

حد ترخص ميں سننے اور ديکھنےميں عرف عام کا اعتبار کياجائےگا?

مسئلہ 1158 : اگر ایسی جگہ تک پہنچ جائے جہاں سے مناروں سے کہی جانے والی اذان کی آواز سنائی نہ دے تو وہاں سے نماز قصر پڑھے چاہے بہت قوی لاؤڈسپیکر سے کہی جانے والی اذان سنائی دیتی ہو۔ اسی طرح اگر کسی کی آنکھ یا کان عام لوگوں سے زیادہ کمزور یا تیز ہوں تو اس کا اعتبار نہیں کیا جائے گا بلکہ عام لوگوں کی آنکھ و کان کا اعتبار ہوگا۔

نمبر مسئله 1169دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

اگردس دن کا قيام مشروط ہو

مسئلہ 1169 : اگر مسافر کا ارادہ دس دن قيام کا تو نہ ہو ليکن يہ ارادہ ہو کہ مثلا اگر ميرا دوست آجائے گا يااچھا سا مکان مل جائے گا تودس دن قيام کروں گا تو ايسي صورت ميں اس کي نماز قصر ہوگي.

نمبر مسئله 1172دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

اگر کوئ دس دن کاقصد کر لے اور ظہرکےبعد منصرف ہوج جائے

مسئلہ 1172 : مسافر اگر دس دن کے قیام کا ارادہ کرکے روزہ رکھ لے اور اس کے بعد وہاں قیام کے ارادہ سے منصرف ہوجائے تو اگر اس نے ایک چار رکعتی نماز پڑھ لی تھی تب تو اس کا روزہ صحیح ہے اور پھر وہ جب تک وہاں رہے گا نماز پوری پڑھے گا اور رمضان کا روزہ بھی رکھے۔ لیکن اگر چار رکعتی نماز نہیں پڑھی ہے تو اس کا اسي دن کا روزه صحيح ہے اور نماز قصر ہے۔

نمبر مسئله 1174دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

اس مسافر کاحکم جو نماز ميں دس دن کا قصد کرے

مسئلہ 1174 : اگر مسافر قصر کی نیت سے نماز شروع کرے اور نماز کے بیچ میں پکا ارادہ کرلے کہ دس دن یازیادہ قیام کروں گا تونماز کو چار رکعت پر تمام کرے اور اگر اس کے برعکس ہو کہ دس دن کا ارادہ تھا اور چار رکعتی نماز شروع کی لیکن نماز کے درمیان پختہ ارادہ کرلیا کہ دس دن قیام نہیں کروں گا تو اگر ابھی تیسری رکعت شروع نہیں کی ہے تو نماز کو قصر پڑے اور دو رکعت پر ختم کردے اور باقی نمازوں کو بھی قصر پڑھے اور اگر تیسری رکعت کے رکوع میں پہونچ گیا ہے تو اس کی نماز باطل ہےاور جب تک وہاں پر رہے اپنی نماز قصر پڑھے۔

نمبر مسئله 1177دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

تمام نماز پڑھنے والا مسافر اگر کسي دوسري جگہ سفر پر جائے

مسئلہ 1177 : جس مسافر نے کسی جگہ دس ٹھہرنے کا قصد کرلیاہو اگروہ دس دن گزرنے کے بعد یا ایک چار رکعتی نماز پڑھنے کے بعد ایک ایسی جگہ چلاجائے جو چار فرسخ سے کم ہو اور پھر جائے قیام پر واپس آجائے تو نماز پوری پڑھے۔ اور اگر جائے قیام سے ایسی جگہ جانا چاہتا ہے جس کا فاصلہ آٹھ فرسخ سے کم ہو اور دوسری جگہ دس دن قیام کرنا چاہتا ہو تو راستہ میں اور دوسری جائے قیام پر نماز پوری پڑھے لیکن اگر دوسری جگہ آٹھ فرسخ یااس سے زیادہ ہو تو راستہ میں نماز قصر پڑھے اور دوسری جائے قیام پر جہاں دس دن کے قیام کا ارادہ ہے وہاں نماز پوری پڑھے۔

نمبر مسئله 1178دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

اگر نماز کے بعد پتہ چلے کہ اس کےگروپ کے لوگ قصد اقامت نہيں رکھتےہيں

مسئلہ 1178 : اگر مسافر یہ سوچتے ہوئے کسی جگہ دس دن کا ارادہ کرلے کہ اس کے دوست بھی دس دن ٹھہرنے والے ہیں اور ایک چار رکعتی نماز پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ دوستوں نے دس دن کے قیام کی نیت نہیں کی ہے اور یہ بھی اپنی نیت سے منصرف ہوجائے تو جب تک وہاں رہے نماز پوری پڑھے۔

نمبر مسئله 1180بغير قصد کے ايک مہينہ قيام کرنا (1179)

اگر کوئي بغير قصد کے نو دن رہ چکا ہو

مسئلہ 1180 : اگر کوئی مسافر کسی جگہ نو (9) دن یا اس سے کم قیام کا ارادہ کرے اور جب یہ مدت پوری ہو جائے تو پھر اتنے ہی دنوں کا قصد کرے تو وہ اس طرح تیس دن تک نماز قصر پڑھے اور اکتیسویں دن سے نماز پوری پڑھنے لگے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت