سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1230نماز جماعت (1226)

امام کےلئے جماعت کي خاطر نماز کا تکرار کرنا

مسئلہ 1230: جس امام جماعت نے ايک جماعت کو نماز پڑھا دي ہو اس کے لئے دوسري جماعت کو دوبارہ نماز پڑھانا جائز ہے البتہ دو بار سے زيادہ ميں اشکال ہے اس بناء پر ايک امام جماعت دو مسجدوں ميں جماعت پڑھا سکتا ہے اور نماز کو دومرتبہ پڑھ سکتا ہے.

نمبر مسئله 1233نماز جماعت (1226)

ہر نماز پنجگانہ کوامام کي کسي بھي نماز پنجگانہ کے ساتھ پڑھا جاسکتاہے

مسئلہ 1233 : نماز یومیہ کی ہر نماز کو امام کی ہر نماز کے ساتھ اقتداء کرکے پڑھا جا سکتا ہے مثلا اگر امام نماز ظہر پڑھ رہا ہے اور یہ شخص ظہر پڑھ چکا ہے تو نمازعصر کو امام کے ساتھ با جماعت پڑھ سکتا ہے البتہ اگر امام احتیاطا نماز کا اعادہ کر رہا ہو تو اس میں اقتداء نہیں کی جاسکتی۔ لیکن یہ کہ دونوں از لحاظ احتیاط ایک جیسے ہوں تو اقتدا ہوسکتی ہے۔

نمبر مسئله 1249جماعت کے احکام (1246)

اگرکسي عذر کي وجہ سے درميان ميں جماعت سے الگ ہو جائے

مسئلہ 1249 : اگر امام کے حمد و سورہ کے بعد کسي عذر کي وجہ سے ماموم الگ ہوجائے اور فرادي کي نيت کرے تو حمد و سورہ کا پڑھنا ضروري نہيں ہے ليکن اگر حمد و سورہ کے ختم ہونے سے پہلے فرادي کي نيت کرے تو جتني مقدار رہ گئي ہے اس کو پڑھے.

نمبر مسئله 1250جماعت کے احکام (1246)

فرادي کي نيت سے در ميان ميں جماعت کي نيت نہيں کرسکتا

مسئلہ ۱۲۵۰ : اگر کسی عذر کی بنا پر اثنائے نماز میں فرادی کی نیت کرلے تو پھر دوبارہ جماعت میں نہیں آسکتا اسی طرح اگر مردد ہوجائے کہ فرادی کی نیت کرے یا نہ کرے اور پھر آخر میں طے کرلے کہ جماعت ہی سے پڑھوں گا تو اس کی جماعت میں اشکال ہے لیکن اگر شک ہو کہ فرادی کی نیت کی تھی کہ نہیں تو یہ بنا رکھے کہ فرادی کی نیت نہیں کی تھی۔

نمبر مسئله 1256جماعت کے احکام (1246)

دوسری رکعت میں اقتدا کرنا

مسئلہ ۱۲۵۶ : اگر دوسری رکعت میں اقتدا کرے تو قنوت و تشہد امام کے ساتھ ہی پڑھے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ تشہد پڑھتے وقت گھٹنوں کو زمین سے بلند کرے صرف ہاتھوں کی انگلیوں کو اور پیروں کو زمین پر رکھے رہے(بالکل اس طرح بیٹھے جیسے اٹھنا چاہتا ہو)اور امام کے تشہد کے بعد کھڑا ہوجائے ، حمد و سورہ پڑھے اگر سورہ کے لئے وقت نہ ہو تو صرف حمد پڑھے اور اپنے کو امام کے ساتھ رکوع میں پہونچادے۔

نمبر مسئله 1257جماعت کے احکام (1246)

اگر جماعت کي دوسري رکعت ميں پہنچے

مسئلہ ۱۲۵۷ : جو شخص امام کی دوسری رکعت میں شریک ہو وہ اپنی دوسری رکعت میں (جو امام کی تیسری ہے)دونوں سجدوں کے بعد بیٹھ کر بمقدار واجب تشہد پڑھے اور اٹھ کر امام کے ساتھ شریک ہوجائے اب اگر تین مرتبہ تسبیحات پڑھنے کا وقت نہ ہو تو ایک مرتبہ پڑھ کر رکوع میں امام کے ساتھ شریک ہوجائے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت