سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 341وضو کے احکام (323)

وضو کرنا مستحب ھے

مسئلہ 341 : طہارت سے رہنے کے لئے انسان کا وضو کرنا مستحب ہے?خواہ نماز کا وقت نزديک ہو يا نہ ہو اور اس وضو سے نماز پڑھ سکتا ہے.

نمبر مسئله 283وضو (256)

وضو کي دعائيں

مسئلہ283 وضوکرنے والے کے لئے مستحب ہے کہ جب پاني پرنظرپڑے تو يہ دعاپڑھے :بسم اللہ وباللہ والحمدللہ الذي جعل الماء طہوراولم يجعلہ نجسا“اورجب وضوسے پہلے اپنے ہاتھوں کودھوئے تويہ دعاپڑھے :”اللہم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطہرين“اورکلي کرتے وقت يہ دعاپڑھے :اللہم لقني حجتي يوم القاک واطلق لساني بذکرک “اورناک ميں پاني ڈالتے وقت يہ دعاپڑھے :اللہم لاتحرم علي ريح الجنةواجعلني ممن يشم ريحہاوروحہاوطيبہا“اورچہرہ دھوتے وقت يہ کہے :اللہم بيض وجہي يوم تسودفيہ الوجوہ ولاتسودوجہي يوم تبيض فيہ الوجوہ“اورداہنے ہاتھ کودھوتے وقت يہ دعاپڑھے :”اللہم اعطني کتابي بيميني والخلدفي الجنان بيساري وحاسبني حسابا يسيرا“اوربائيں ہاتھ کودھوتے وقت يہ دعاپڑھے :”اللہم لاتعطني کتابي بشمالي ولامن وراء ظہري ولاجعلہامغلولةالي عنقي واعوذبک من مقطعات النيران “اورجب سرکامسح کرے تويہ پڑھے :اللہم غشني برحمتک وبرکاتک وعفوک “اورجب پير وں کامسح کرتے وقت يہ دعاپڑھے :”اللہم ثبت قدمي علي الصراط يوم تزل فيہ الاقدام واجعل سعي في مايرضيک عني ياذالجلال والاکرام“

نمبر مسئله 323وضو (256)

وضو کے احکام

مسئلہ 323 : اگر انسان با وضو ہو اور شک کرے کہ وضو باطل ہوا کہ نہيں تو وہ اس پر بناء رکھے کہ وضوباقي ہے اور کوئي باوضو نہ ہو اور شک کرے کہ وضو کيا کہ نہيں تو وہ اس پر بناء رکھے کہ اس نے وضو نہيں کيا.

نمبر مسئله 323وضو کے احکام (323)

وضو کے باطل ہونے ميں شک

مسئلہ 323 : اگر انسان با وضو ہو اور شک کرے کہ وضو باطل ہوا کہ نہيں تو وہ اس پر بناء رکھے کہ وضوباقي ہے اور کوئي باوضو نہ ہو اور شک کرے کہ وضو کيا کہ نہيں تو وہ اس پر بناء رکھے کہ اس نے وضو نہيں کيا.

نمبر مسئله 32212۔کھال تک پانی کے پہنچنے میں کوئی چیز رکاوٹ نہ ہو (316)

وضو کے بعد اسکےامور اورشرائط ميں شک ھو

مسئلہ 322 : اگر وضو تمام کرنے کے بعد شک ہو کہ وضو کے تمام امور انجام دئيے تھے کہ نہيں ياتمام شرائط اس ميں جمع تھيں يا نہيں تو اس کي پرواہ نہ کرے البتہ اگر وضو کرتے وقت شک کرے توبجالانا چاہئے.

نمبر مسئله 284وضو (256)

وضو کے شرائط

مسئله 284: وضو میں بارہ چیزیں شرط ہیں 1۔وضوکاپانی پاک ہو 2۔ وضوکاپانی مطلق ہو،اس لیے مضاف اور نجس پانی سے وضو باطل ہے چاہے نہ جانتا ہو یا بھول گیاہو اور اگر اس وضو سے نماز پڑھ لی ہے تو اس نمازکوبھی دوبارہ پڑھے۔

نمبر مسئله 3015۔ وضو کے اعضاءپاک ہوں (298)

وضو کے کسي عضو ميں زخم ہوجانا

مسئلہ 301 : اگر چہرے یا ہاتھوں کی کوئی جگہ کٹ گئی ہو اور اس کا خون بند نہ ہور ہا ہو اور پانی بھی اس کے لئے نقصان دہ نہ ہو تو اس حصہ کو کُر یا جاری پانی میں ڈبو دیں یا نل کے نیچے کردیں اور اس کو تھوڑا سا دبائیں تاکہ خون بند ہوجائےاور وضوئے ارتماسی کرلیں لیکن اگر پانی نقصان دہ ہو تو پھر وضو جبیرہ کرنا چاہئے۔ جس کا ذکر بعد میں آئے گا۔

نمبر مسئله 279وضو (256)

وضوئے ارتماسي

مسئلہ279۔ انسان وضو کی نیت سے چہرے اورہاتھوں کو پانی میں ڈبو سکتا هے یا پهلے پانی میں ڈبودے کر پھر وضو کی نیت سے باهر نکال سکتا ہے.اسی کو وضو ارتماسی کهتے هیں۔

نمبر مسئله 345وضو (256)

وضوئے جبيرہ

مسئلہ 345 : اگر اعضائے وضو ميں سے کسي عضو پر زخم، پھوڑا ہو يا وہ عضو ٹوٹ گيا ہو اور اس کا اوپر ي حصہ کھلا ہو او رخون نہ ہو اور پاني بھي مضر نہ ہو تو حسب معمول وضو کرےمسئلہ 346 : اگرزخم، پھوڑا يا سکستگي چہرے يا ہاتھوں پر ہو اور اس کا اوپري حصہ کھلا ہوليکن پاني ڈالنا اس کے لئے مضر ہو تو اس کے اطراف کا دھولينا کافي ہےالبتہ اگر گيلے ہاتھ کا پھير نا مضر نہ ہو تو اپنا گيلا ہاتھ اس کے اوپر پھيرے اور اگر مضر ہو تو ايک پاک کپرا رکھ کر اس پر گيلے ہاتھ کا پھيرنا مستحب ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت