سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 358وضوئے جبيرہ (345)

وضوئے جبيرہ سے نماز کا حکم

مسئلہ ??? : جن نمازوں کو وضوئے جبيرہ ياغسل جبيرہ سے پڑھا ہو ان کے اعادہ کي ضرورت نہيں ہے البتہ اگر وقت ختم ہونے سے پہلے عذر دور ہوگيا ہو تو بناء بر احتياط واجب اس نماز کے اعادہ کي ضرورت ہے?

نمبر مسئله 1161وطن پہنچنا

وطن حکمي کسے کہتے ہيں

مسئلہ 1161 : اگر نسان کسی جگہ کو اپنے رہنے سہنے کے لئے اس طرح انتخاب کرے کہ جب تک وہاں ہے اس کو مسافر نہیں کہا جاتا خواہ مستقل رہنے کا ارادہ ہو یا وقتی ، مثلا چند سال وہاں رہنا چاہتا ہے تو یہ جگہ وطن کے حکم میں ہوگی۔ یہی صورت ان ملازمین کی بھی ہے کہ جو ہر چند سال کسی جگہ تعینات ہوتے ہیں کہ وہ جگہ ان کے لئے وطن کے حکم میں ہے۔

نمبر مسئله 938رکوع (927)

وظيفه کسي که به خاطر بيماري يا پيري کمرش خميده شده

مسئلہ 938 : اگر کوئی بڑھاپے کی وجہ سے جھک گیا ہو یابیماری یا کسی اور مجبوری کی وجہ سے وہ رکوع کی طرح جھک گیا ہو تو نماز میں قرائت کے لئے اپنی کمر کو جتنا بھی سیدھی کر سکتا ہو کرے اور اگر یہ نہ کرسکتا ہو تو کم از کم رکوع سے پہلے کمر کو تھوڑی سی سیدھی کرے پھر رکوع میں جائے اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو رکوع کے لئے ذرا اور جھک جائے بشرطیکہ حالت رکوع سے خارج نہ ہو۔ اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ سر سے اشارہ کرے اور قصد بھی کرے کہ اس کی حالت، رکوع کا جزء شمار ہو۔

نمبر مسئله 2151طلاق(2135)

وفات کي عدت

مسئلہ 2151: جس عورت کا شوہر مرجائے اس کو چار ماہ دس دن کي عدت رکھني چاہئيے چاہے عورت دائمي ہو يا متعہ والي ہو اس کے شوہر نے اس سے ہمبستري کي ہو يا نہ کي ہو يائسہ عورت کو بھي عدت رکھني ضروري ہے حاملہ عورت کي عدت وضع حمل ہے ليکن اگر چار ماہ دس دن سے پہلے بچہ پيدا ہوجائے تو اس کو چار ماہ دس دن (شوہر کے مرنے سے) مکمل کرنا چاہئيے.

نمبر مسئله 685اوقات نماز کے احکام (682)

وقت سے جاہل ہونے کي صورت ميں نماز ميں مشغول ہوجانا

مسئلہ 685 : اگر انسان وقت کے داخل ہونے سے باخبر ہوئے بغیر غفلت یا فراموشی کی وجہ سے نماز پڑھ لے اور اس کی پوری نماز وقت کے اندر ہوئی ہو تو اس کی نماز صحیح ہے لیکن اگر پوری نماز یا اس کاکچھ حصہ وقت سے پہلے واقع ہوا ہو تو اس کی نماز باطل ہے۔

نمبر مسئله 1118نماز کے اجزاء و شرائط ميں خلل (1115)

وقت سے پہلے يا پشت بہ قبلہ نماز پڑھنا

مسئلہ 1118 : اگر نمازي کو معلوم ہوجائے کہ نماز وقت سے پہلے پڑھي ہے يا قبلہ کي طرف پشت کرکے پڑھي ہے تو اس کو دوبارہ پڑھے اور اگر وقت گزر گيا ہے تو قضا کرے ليکن اگر بھولے سے نماز کو داہني يا بائيں طرف پڑھي ہو تو نماز باطل نہيں ہے.

نمبر مسئله 460

وقت عادت سے پہلے خون ديکھنا

مسئلہ 460 : وہ عورتیں جو عادت وقتیہ عددیہ رکھتی ہیں اگر عادت سے ایک دو یا تین روز پہلے یابعد میں خون دیکھیں اس طرح سے کہ کہا جائےکہ ان کی عادت مقدم یا مو خر ہوگئی ہے تو انہیں حائض عورت کے احکام پر عمل کرنا چاہئے خواہ اس خون میں حیض کی علامات ہوں یا نہ ہوں۔

نمبر مسئله 2284نذر کے شرائط و احکام (2274)

وقت و مقدار کو معين کئے بغير روزہ کي نذر کرنا

مسئلہ 2284: اگر کوئي روزہ رکھنے کي نذر کرے ليکن وقت و مقدار کا تعين نہ کرے تو ايک روزہ رکھ لينا کافي ہے اسي طرح اگر نماز پڑھنے کي نذر کرے ليکن مقدار و خصوصيات معين نہ کرے تو ايک دو رکعتي نماز کافي ہے تمام نيک کاموں کي نذر اسي طرح ہے.

نمبر مسئله 6347- نماز کا وقت تنگ ہوکہ اگر وضو یا غسل کرے تو قضا ہو جائیگی(632)

وقت کے تنگ ہونے ميں شک کرنا

مسئلہ 634 : جس کو معلوم نہ ہو کہ وقت تنگ ہوگیا کہ نہیں اس کو وضو یا غسل کرلینا چاہئے لیکن اگر جانتا ہو کہ وقت کم ہے لیکن خطریہ ہے کہ اگر وضو یا غسل کے چکر میں پڑا تو نماز نہیں ہوسکے گی توتیمم کرے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت