سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2305

وقف کے مسائل

مسئلہ 2305: جس چيز کو وقف کياجاتاہے وہ وقف کرنے والے کي ملکيت سے نکل جاتي ہے نہ تو وقف کرنے والا اور نہ دوسرا کوئي اس کو بيچ سکتاہے نہ ہي کسي کو بخش سکتاہے اور نہ کوئي اس کا وارث ہوسکتاہے ہاں مسئلہ 1786 کے مطابق بعض حالات ميں اس کو بيچا جاسکتاہے.

نمبر مسئله 494نفاس (484)

ولادت کے بعد ایک ماہ یا اس سے بھی زیادہ دنوں تک خون آنا

مسئلہ 494 : بہت سی عورتوں کو وضع حمل کے ایک ماہ یا اس سے بھی زیادہ دنوں تک خون آتا ہے ایسی عورتوں کی اگر حیض میں عادت معین ہو تو اپنی عادت کی تعداد کے مطابق اتنے دنوں تک نفاس قرار دیں اس کے بعد دس دن تک استحاضہ کا حکم ہے پھر دس دن گزرنے کے بعد اگر حیض کی عادت کے دنوں میں خون آیا ہو تو احکام حائض پر عمل کریں۔ چاہے اس میں حیض کی علامات ہوں یا نہ ہوں اور اگر حیض کی عادت کے دنوں کے دنوں میں نہ ہو تواستحاضہ ہے۔ لیکن اگر خون میں حیض کی علامات پائی جاتی ہوں(توحیض ہے)۔

نمبر مسئله 492نفاس (484)

ولادت کے بعد دس دن سے زیادہ خون آنا

مسئلہ 492 : اگر خون نفاس دس دن سے زيادہ آجائے اور وہ عورت حيض ميں عادت عدديہ رکھتي ہو تو اس کي عادت کے دنوں کے برابر نفاس ہوگا? باقي استحاضہ اور اگر عادت عدديہ نہيں رکھتي تھي تو دس دن تک نفاس ہے باقي استحاضہ.

نمبر مسئله 1439قضا روزوں کے احکام (1427)

ولي ميت کا وظيفہ جب ميت کے قضا روزوں کے بارے ميں علم نہ ہو

مسئلہ 1439: اگر ميت کے ولي کو معلوم نہ ہو کہ ميت کے ذمہ روزہ کي قضا ہے يا نہيں ہے تو ميت کے لئے قضا روزے رکھوا نا لازم نہيں ہے اور اگر اجمالا جانتا ہو کہ کچھ روزوں کي قضا اس کے ذمہ ہے تو جتني مقدار کا يقين ہو اسي کو بجالائے اس سے زيادہ واجب نہيں ہے.

نمبر مسئله 816نمازي کي جگہ کے احکام (792)

وه مکانات جهاں پر نماز پڑهنا مستحب ہے

مسئلہ816 نمازکو مسجدميں ادا کرنا مستحب ہے حديث ميں اس کي بہت تاکيدآئي ہے سب سے بہترتو مسجدالحرام ہے، اس کے بعدمسجدالنبي، اس کے بعدمحلہ مسجدکوفہ ہے، اس کے بعدمسجدبيت المقدس ہے، اس کے بعدہرشہرکي جامع مسجدہے، اس کے بعدمحلہ و بازارکي مسجدہے.

نمبر مسئله 1917وکالت کے احکام (1915)

وکالت کي قرار داد کيلئے کسي خاص زبان کي شرط نہيں ہے

مسئلہ 1917:وکالت کي قرارداد کسي بھي زبان ميں صيغہ جاري کرکے باندھي جاسکتي ہے، اسي طرح عملا (بغير صيغہ جاري جاري کئے ہوئے) کسي کو سمجھادے کہ تم کو وکيل بنايا ہے اور وہ بھي عملا سمجھادے کہ ميں نے قبول کرليا ہے تو بھي صحيح ہے مثلا اپنا مال بيچنے کے لئے کسي کے سپرد کرے اور وہ قبول کرے .

نمبر مسئله 1915

وکالت کے احکام

مسئلہ 1915: جس کام ميں شرعا انسان مداخلت و تصرف کرسکتاہے اسکو دوسرے کے سپرد کردينے کا نام (وکالت) (نيابت) ہے تا کہ دوسرا اس کو انجام دے مثلا کسي کو وکيل کردے کہ تم ميرا مکان ہيچ دو يا ميرا نکاح کسي عورت سے کردو اگر اس ميں تمام شرائط جمع ہوں تو صحيح ہے.

نمبر مسئله 1915وکالت کے احکام (1915)

وکالت کے معني

مسئلہ 1915: جس کام ميں شرعا انسان مداخلت و تصرف کرسکتاہے اسکو دوسرے کے سپرد کردينے کا نام (وکالت) (نيابت) ہے تا کہ دوسرا اس کو انجام دے مثلا کسي کو وکيل کردے کہ تم ميرا مکان ہيچ دو يا ميرا نکاح کسي عورت سے کردو اگر اس ميں تمام شرائط جمع ہوں تو صحيح ہے.

نمبر مسئله 1916وکالت کے احکام (1915)

وکيل اور موکل کے شرائط

مسئلہ 1916:من جملہ شرائط کے ايک يہ بھي ہے کہ وکيل و موکل دونوں بالغ، عاقل اور رشيد ہوں اور وکالت کو قصد و اختيار سے انجام ديں(رشيد اس کو کہتے ہيں کہ اپنا مال بيہودہ کاموں ميں خرچ نہ کرے.).

نمبر مسئله 1923وکالت کے احکام (1915)

وکيل اول دوسرے وکيل کو معزول نہيں کر سکتا

مسئلہ 1923: اگر موکل کي اجازت سے وکيل کسي دوسرے کو (بھي) موکل کي طرف سے وکيل بنادے تو وکيل اول دوسرے وکيل کو معزول نہيں کرسکتا اور نہ وکيل اول کے مرنے سے يا وکالت سے عليحدہ ہوجانے کي وجہ سے دوسرے وکيل کي وکالت باطل ہوگي ليکن اگر موکل کي اجازت سے وکيل نے کسي دوسرے کو اپنا وکيل بناياہے تو موکل اور پہلا وکيل دونوں دوسرے وکيل نے کسي دوسرے کو اپنا وکيل بناياہے تو موکل اور پہلا وکيل دونوں دوسرے وکيل کو معزول کرسکتے ہيں اور پہلے وکيل کے مرجانے پر پھي دوسرے وکيل کي وکالت باطل ہوجائے گي اور پہلے وکيل کے معزول ہوجانے پر بھي دوسرے وکيل کي وکالت ختم ہوجائيگي.

نمبر مسئله 1922وکالت کے احکام (1915)

وکيل دوسرا وکيل نہيں بنا سکتا

مسئلہ 1922: وکيل کے سپرد جو کام کيا گياہے اس کو موکل کي اجازت کے بغير وکيل کسي اور کے حوالہ نہيں کرسکتا ہاں اگر موکل نے کہہ ديا ہو کہ تم خود انجام دو يا کسي دوسرے کو وکيل بنادو تو وہ اجازت کے مطابق عمل کرسکتا ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت