سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 70بيت الخلا کے احکام (63)

وہ جگہ جہاں پيشاب و پاخانہ کرنا حرام ہے

مسئلہ70 : چند جگہوں پر پيشاب يا پاخانہ کرناحرام ہے:1- گليوں اور ان سڑکوں پر جو لوگوں کي آمد و رفت کي جگه هو. 2 وه جگہ جومخصوص لوگوں کےلئےوقف ہو جيسےمدرسہ جو طالب علموں کےلئے وقف ہو. يا وہ مسجد جس کے پاني گرنے کي جگہ صرف نمازيوں کے لئے وقف ہو۳۔ کسی مومن کی قبر یا کسی ایسی جگہ پر جو کسی مومن یا کسی مقدس جگہ کی بے احترامی کا سبب ہو۔

نمبر مسئله 2417امر بالمعروف و نہي از منکر کے مسائل (2414)

وہ خاموشي جو ظالم کي تقويت يا اس کي تاييد کا سبب بنے

مسئلہ 2417: اگر علمائے اسلام يا دوسروں کي خاموشي ظالم کو تقويت يا تائيد کا سبب ہو يا اس کي تمام محرمات پر جرات کا سسب ہو تو حق کا اظہار اور باطل کا انکار واجب ہے چاہے اس کا فوري اثر نہ بھي ہو.

نمبر مسئله 79استبراء کا طريقہ(78)

وہ رطوبتيں جو انسان سے خارج ہوتي ہيں

مسئلہ 79 : انسان کے پیشاب کے مقام سے پیشاب او رمنی کے علاوہ جو رطوبتیں نکلتی ہیں اس کی چند قسمیں ہیں:۱ ۔ وہ رطوبت جوکبھی پیشاب کے بعدنکلتی ہے اور تھوڑی سی سفید و چپکدار هوتی هے اس کو ودی “ کہتے ہیں ۲۔ جورطوبت بیوی سے خوش فعلی کرتے ہوئے جورطوبت نکلتی ہے اسے”مذی“ کہتے ہیں ۳ ۔ وہ رطوبت جوکبھی منی کے بعد نکلتی ہے اسے ”وذی “ کہتے ہیں یہ تمام رطوبتیں پاک ہیں بشرطیکہ پیشاب کی نالی ,منی اور پیشاب سے آلودہ نہ ہو۔ اور یه رطوبتیں وضو اور غسل کو بھی باطل نهیں کرتیں.ودی ، یعنی وہ پانی کہ جو کبھی کبھی پیشاب کرنے کے بعد نکلتا ہے اور ہلکا سفید اور چپکدار ہوتا ہے،اگر پیشاب کی نالی پیشاب یا منی سے آلودہ نہ ہو تو یہ پاک ہے اور اس سے وضو و غسل بھی باطل نہیں ہوتا۔مذی، یعنی وہ پانی کہ جو جنسی شہوت طاری ہوتے وقت نکلتا ہےاور اس میں منی کی نشانیاں نہیں ہوتیں، یہ پاک ہے اور اس سے وضو و غسل باطل نہیں ہوتا۔وذی، یعنی وہ پانی کہ جو کبھی کبھی منی بعد نکلتا ہے، اگر پیشاب کی نالی پیشاب یا منی سے آلودہ نہ ہو تو یہ پاک ہے اور اس سے وضو و غسل بھی باطل نہیں ہوتا۔

نمبر مسئله 1573خمس کا مصرف (خرچ کرنے کی جگہ ) (1566)

وہ سادات جن کو سہم سادات نہيں دياجا سکتا

مسئلہ ۱۵۷۳: غیر اثنا عشری سید کو خمس نہیں دیا جا سکتا اسی طرح جس کا نفقہ خود خمس دینے والے شخص پر واجب ہو اس کو بھی خمس نہیں دیا جاسکتا۔ مثلا جس کی بیوی سیدانی ہو وہ اپنا خمس اپنی بیوی کو نہیں دے سکتا۔ البتہ اگر اسکی سیدانی بیوی کچھ ایسے لوگوں کو نفقہ دینے پر مجبور ہو جن کا نفقہ اس مردپر واجب نہیں ہیں تب دے سکتا ہے۔

نمبر مسئله 1575خمس کا مصرف (خرچ کرنے کی جگہ ) (1566)

وہ سيد جس کا خرچ کسي اور کے ذمےہو

مسئلہ 1575: وہ سيد فقير جس کے اخراجات دوسرے پر واجب ہوں اگر وہ شخص اس کا خرچ برداشت نہ کرسکتا ہو تو اس کا خمس ديا جا سکتاہے مثلا جس سيداني کا شوہر اس کے اخراجات برداشت نہ کرسکتا ہو وہ سيداني خمس لے سکتي ہے.

نمبر مسئله 1047شکيات نماز اور ان کی تعداد (1046)

وہ شکوک جن کی وجہ سے نمازباطل ہوجاتی ہے

مسئلہ1047۔ وہ آٹھ قسم کے شک جونمازکو باطل کردیتے ہیں ان کی تفصیل مندرج ذیل ہے :1۔ دورکعتی نمازوں کی رکعتوں کے بارے میں شک ہوجیسے نمازصبح، نمازقصر،لیکن اگرمستحبی نماز دو رکعت ہے تو اس کی رکعتوں میں شک ہونے سے نمازباطل نہیں ہوتی۔2۔ تین رکعتی نماز[یعنی مغرب]کی رکعتوں کے بارے میں شک ۔3۔ چارکعتی نمازکی رکعتوں میں شک ، بشرطیکہ اس میں پہلی رکعت شک میں شامل ہو، مثلا شک کرے کہ تین رکعت پڑھی یا ایک۔4۔ چار رکعتی نمازمیں دوسرا سجدہ تمام ہونے سے پہلے شک ، جب کے شک کی ایک جانب دو رکعت ہو (مثلا دو سجدے تمام هونے سے پهلے دو اور تین میں شک کرے(5۔ دو اور پانچ یا اس سے زیادہ میں شک ۔ 6۔ تین ،چھ یا اس سے زیادہ میں شک ۔ [یه شکوک کم پیش آتے هیں لیکن حکم تو بهر حال معلوم هونا هی چاهئے]7۔ چار اور چھ یا اس سے زیادہ میں شک ،لیکن یہاں پر احتیاط واجب هے که چار و پانچ والی شک کی صورت پر عمل کرے یعنی چار مان کر نماز ختم کرے پھر دو سجده سهو کرے اور پھر نماز دوباره پڑ ھے۔8۔ نماز کی رکعتوں کی تعداد میں اس طرح سے شک کہ یہی نہ معلوم ہوکہ کتنی رکعتیں پڑھیں ہیں۔

نمبر مسئله 459

وہ عورت جو پورے مہينے تک خون ديکھے

مسئلہ 459 : اگر عورت کو پورے مہينہ خون آتا رہے ليکن دو ماہ مسلسل چند روز معين (مثلا يکم سے ہفتم تک) جو اس نے خون ديکھا اس ميں علامات حيض تھيں ليکن باقي دنوں ميں نہيں تھيں تو وہ عورت بھي انہيں دنوں کو عادت قرار دے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت