سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1550غوطہ خوري سے حاصل ہونے والے جواہرات (1548)

جواھرات کا بغير غوطےکےسمندر سے نکالنا

مسئلہ ۱۵۵۰: جن جواہرات کو غوطہ لگائے بغیر دریا سے آلات کے ذریعہ نکالا جائے یا پانی کے اوپرسے نکالا جائے یا سمندر کے کنارے سے حاصل کیا جائے اگر اخراجات کو کم کرنے کے بعد ان کی قیمت نصاب بھر ہوتوبنا بر احتیاط واجب اس کا خمس واجب ہے۔

نمبر مسئله 1551غوطہ خوري سے حاصل ہونے والے جواہرات (1548)

مجھلي اور سمندر کےباقي حيوانات پر خمس نہيں ہے

مسئلہ ۱۵۵۱: مچھلی یا دوسرے جو حیوانات سمندر اور دریا میں رہتے ہیں ان میں خمس واجب نہیں ہے۔ البتہ سالانہ آمدنی میں شمار کیا جائے گا۔ کہ اگر سال کے آخر میں ان میں سے یا ان کی قیمت سے کچھ بچت ہوجائے تو خمس واجب ہوگا۔

نمبر مسئله 1553غوطہ خوري سے حاصل ہونے والے جواہرات (1548)

ايسے حيوان کا شکار جس کےشکم ميں جواھر ہوں

مسئلہ ۱۵۵۳: غوطہ لگانے کے بعد اگر ایسا حیوان کو باہر نکالے جس کے پیٹ میں جواہرات ہوں اور ان جواہرات کی قیمت اخراجات کو کم کرنے کے بعد نصاب بھر ہو تو اگر وہ حیوان صدف جیسی چیز ہو کہ نوعا اس کے پیٹ میں جواہر ہوتے ہی ہیں تو ان کا خمس دے اور اگر اتفاق سے اس جانور نے جواہر کو نگل لیا ہو تب بھی احتیاط واجب ہے کہ اس کا خمس دے۔

نمبر مسئله 1555غوطہ خوري سے حاصل ہونے والے جواہرات (1548)

عنبر کا خمس

مسئلہ ۱۵۵۵: عنبر ایک خوشبو دار چیزہے جس کو دریا سے حاصل کیا جاتا ہے اگر اس کو غوطہ لگا کر حاصل کیا جائے تو اس میں خمس واجب ہے اور اگر پانی کے او پرسے یا دریا کے کنارے سے حاصل کیا جائے تب بھی بنا بر احتیاط واجب اس میں خمس دینا ہوگا۔

نمبر مسئله 1559مال غنيمت (1557)

تمام بڑے اسلحے اسلام کي افواج کے لئے ہيں

مسئلہ ۱۵۵۹: آجکل کی جنگوں میں استعمال کئے جانے والے بڑے ہھتیار جیسے ٹینک، توپ و غیرہ جو شخصی مصرف نہیں رکھتے اگر بطور غنیمت مل جائیں تو حاکم شرع اور ولی امر مسلمین، اسلامی فوج کے لئے مخصوص کرکے اور اس کے حوالہ کرسکتا ہے۔

نمبر مسئله 1561مال غنيمت (1557)

جنگي غنايم غير منقول غنايم کو شامل نہيں ہوتي ہيں

مسئلہ ۱۵۶۱:صرف اس مال غنیمت پر خمس واجب ہو تا ہے جس کو حمل و نقل کیا جا سکتا ہے (یعنی ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجایا جا سکتا ہے) اورخمس دینے کے بعد جنگ کرنے والے مسلمان اس کے مالک ہوجاتے ہیں لیکن کفار سے جو زمین ملے اس میں خمس نہیں ہے وہ زمین تمام مسلمانوں کی ملکیت ہے۔

نمبر مسئله 1562مال غنيمت (1557)

مسلمانوں کے دو گروہ ميں جنگ کے وقت مسلمانوں کا فريضہ

مسئلہ ۱۵۶۲: اگر مسلمانوں کے دو گروپ آپس میں جنگ کرنے لگیں تو تجاوز اور زیادتی کرنے والے کو روکنا لازم ہے تا کہ وہ حکم خدا کے سامنے اپنی گردن جھکادے اور اس دوران اگر مال غنیمت ملے تو اس کو اپنی ملکیت میں نہیں قرار دے سکتے بلکہ اس کی حفاظت کریں اور مناسب موقع پر واپس کردیں البتہ ایسی چیزیں کہ جواگر ان کے ہاتھوں میں پہنچ جائیں تو فساد اور جنگ کے جاری رہنے کا سبب بنیں تو حاکم شرع سے اجازت لے کران کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جا سکتاہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت