سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1577خمس کا مصرف (خرچ کرنے کی جگہ ) (1566)

ايک شہرکا خمس دوسرے شھر ميں لے جانا

مسئلہ ۱۵۷۷: خمس کا ایک شہر سے دوسرے شہر میں لے جانا کوئی حرج نہیں رکھتا چاہے اس کے شہر میں مستحق ہو یا نہ ہو۔ لیکن ہر صورت میں اگر تلف ہوجائے تو احتیاط واجب ہے کہ دوسرے مال سے اس کی ادائیگی کی جائے۔ حمل و نقل کے اخراجات بھی اسی شخص کے ذمہ ہیں۔ لیکن اگر حاکم شرع کے نمایندہ کو دیدے اور وہ ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرے اور وہ تلف ہوجائے تو اس کے ذمہ کچھ نہیں ہے۔

نمبر مسئله 1579خمس کا مصرف (خرچ کرنے کی جگہ ) (1566)

اگر سہم سادات سادات کي ضرورت سے زيادہ ہو

مسئلہ ۱۵۷۹: اگر سہم سادات کی رقم ضرورت سے بچ جائے تو اس کو مجتہد عادل کے سپرد کردینا چاہے تا کہ وہ ان مصارف میں خرچ کرے جن میں مصلحت سمجھتا ہو۔ اور اگر سہم سادات کی رقم ضرورت سے کم ہو تو سہم امام سے ان کو دیاجائے گا اس لئے سہم سادات کے کم ہونے یا زیادہ ہونے سے کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

نمبر مسئله 1582خمس کا مصرف (خرچ کرنے کی جگہ ) (1566)

سادات کو يہ بتانا کہ يہ سہم سادات ہے ضروري نہيں ہے

مسئلہ ۱۵۸۲: سید کو یہ بتا نا ضروری نہیں ہے کہ یہ خمس ہے بلکہ خمس کی نیت کرکے بطور ہدیہ اس کودے سکتاہے، اسی طرح سہم امام میں کرسکتا ہے اگر مستحق کودے رہاہے لیکن اس میں حاکم شرع کی اجازت کی ضرورت ہوگی۔

نمبر مسئله 1584خمس کا مصرف (خرچ کرنے کی جگہ ) (1566)

گزشتہ سال کے خمس کو ايندہ سال کيےمنافع سے کم کرے

مسئلہ ۱۵۸۴: اگر خمس کو حاکم شرع یا اس کے وکیل کو دیکر اس سے قرض کے طور پر لے لے اور اس کو اگلے سال دینا چاہے تو اس سال کی آمدنی سے نہیں لےسکتا۔ مثلا کوئی شخص دو ہزار روپئے بعنوان خمس مقروض ہے اور دوسرے سال اخراجات نکال کر بیس ہزار روپئے بچ جاتے ہیں تو وہ بیس ہزار کا خمس ادا کرے اور دو ہزار روپے جو بہ عنوان خمس مقروض ہے اس کو خمس نکالے ہوئے مال سے دے۔

نمبر مسئله 1585خمس کا مصرف (خرچ کرنے کی جگہ ) (1566)

سادات کو سہم سادات دينے کا فلسفہ

مسئلہ ۱۵۸۵: سادات کو سہم سادات سے اس لئے دیاجاتا ہے کہ وہ زکات لینے سے محروم ہیں۔ لہذا اس کو امتیازی فوقیت دیاس نہیں کہا جا سکتا۔ اور سادات کا زکات سے محروم ہونا دلیلوں سے ثابت ہے جس کا ذکر اپنی جگہ پر کیا گیا ہے۔

نمبر مسئله 1589زکات کے واجب ہونے کے شرائط )(1587)

چار غلوں ميں زکات کے واجب ہونے کا وقت

مسئلہ 1589: گيہوں اور جو کي زکوة اس وقت واجب ہو تي ہے جب خوشوں ميں دانہ پڑ جائے اور اس کو گيہوں اور جو کہاجانے لگے اور انگور و کشمش کي زکوة اس وقت واجب ہوتي ہے کہ جب ميوہ ہو جائے اور اس کو انگو ر وکشمش کہا جانے لگے اسي طرح کھجور ميں زکوة اسوقت واجب ہوتي ہے جب وہ کھجور ہوجائے (پک جائے )اور کھانے کے قابل ہو جائے .ليکن زکوة دينے کا وقت گيہوں اور جو ميں وہ ہے جب کھليان ميں صاف کرليں اور کھجور و کشمش ميں زکوة دينے کا وقت خشک ہو جائے کے بعد ہے البتہ اگراس کو گيلے پن ميں صرف کرنا چاہيں تو اس کي زکوة ديں بشرطيکہ وہ سو کھنے کے بعد نصاب کي مقدار تک پہچنے

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت