سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1874کرائے کے مختلف مسائل (1862)

ٹوٹنے والے سامان کو توڑنے کي ذمہ داري کس پر ہے؟

مسئلہ 1874: اگر حيوان کو کسي ٹوٹ جانے والے سامان کو اٹھا نے کے لئے کرايہ پر دياجائے اور وہ حيوان پھسل کر گرجائے يا بھاگ کھڑا ہو اور سامان ٹوٹ جائے تو حيوان کا مالک ضامن نہيں ہے ليکن اگر مارنے کہ وجہ سے بھاگے اور سامان ٹوٹ جائے يا اطمينان بخش راستے سے پہنچانے ميں کوتاہي کرے اور حيوان گرجائے اور سامان ٹوٹ جائے تو ضامن ہے يہي حکم گاڑي کے الٹ جانے پرہے اگر مالک کي کسي کوتاہي کي بنا پر گاڑي الٹ جائے يا ضائع ہوجائے تو وہ ضامن ہے ليکن اگر صحيح و سالم گاڑي کا کسي وجہ سے کوئي پرزہ و غيرہ ٹوٹ جائے اور اس کي وجہ سے گاڑي الٹ جائے اور سامان ٹوٹ جائے تو وہ ضامن نہيں ہے.

نمبر مسئله 39جاري پاني (34)

ٹوٹي کا پاني

مسئلہ ۳۹ : شہروں اور حماموں وغیرہ میں نلوں کے ذریعہ جو پانی پہنچایا جاتا ہے اور جس کا اتصال منبع (پانی کے بڑے ذخیرہ) سے ہوتا ہے وہ بھی جاری پانی کے حکم میں ہے بشرطیکہ تنہا منبع کا پانی یا منبع اور نلوں کا پانی ملا کر کُر سے کم نہ ہو۔

نمبر مسئله 75بيت الخلا کے احکام (63)

پاخانے کے مقام کو پتهر يا کاغذ وغيره سے پاک کرنا

مسئلہ 75 : اگر پاخانے کے مقام کو پتھر کے تين ٹکڑوں يا کاغذ وغيرہ سے صاف کريں اور اس ميں ايسے چھوٹے چھوٹے ذرات موجود ہوں جو عادتا پاني کے علاوہ کسي اور چيز سے دور نہيں ہوتے تو کوئي حرج نہيں ہے اس سے نماز پڑھي جاسکتي ہے.

نمبر مسئله 613

پاني اس قدر تلاش کيا جائے کہ مايوس ہو جائے

مسئلہ 613 : اگر انسان شہرو ابادي ميں ہو اور پاني نہ ملے تو اتني تلاش کرني چاہئے کہ پاني ملنے سے مايوس ہوجائے اور جنگل ميں ہو اور وہ کوہستاني يا نشيب و فراز والا علاقہ ہے يا درختوں وغرہ کي وجہ سے اس کو عبور کرنا مشکل ہو توچاروں طرف ايک تير پھينکے جانے کے برابر، جيسے کہ پہلے زمانہ ميں کمان سے تير پھينکا کرتے تھے? پاني تلاش کرے(1) (1) علامہ مجلسي نے من لايحضرہ الفقيہ کي شرح ميں ايک تير پھينکنے کي مقدار دو سوقدم کوقرار ديا ہے اور بظاہر ايسا ہے بھي کہ عرفا تير انداز اس سے تجاوز نہيں کرتا.اور اگر ہموار زمين ہوا اور کوئي رکاوٹ نہ ہو تو چاروں طرف دو تير کي مسافت کے برابر پاني تلاش کرے البتہ جس طرف کے لئے يقين ہو کہ ادھر پاني نہيں ہے اس طرف جستجو بھي ضروري نہيں ہے اور اگر چاروں طرف ميں سے بعض طرف نشيب و فراز ہو اور بعض طرف ہموار ہو تو ہر طرف اس کے دستور کے مطابق عمل کرے.

نمبر مسئله 169مطهرات (168)

پاني

مسئلہ ۱۶۹: مطلق اور پاک پانی ہر نجس چیز کو پاک کردیتا ہے بشرطیکہ نجس چیز دھوتے وقت وہ پانی مضاف نہ ہوجائے اور نجاست کارنگ، بو یاذائقہ اس میں پیدا نہ ہو اور دھونے سے عین نجاست دور ہوجائے۔ مثلا اگراس میں خون ہے تواتنا دھوئیں کہ خون ختم ہوجائے۔ ہاں قلیل پانی میں کچھ مزید شرائط ہیں جن کا بعد میں ذکر کیا جائے گا۔

نمبر مسئله 57مضاف پاني سے پاک کرنا (53)

پاني معلوم نه هو که مضاف هے يا مطلق

مسئلہ ۵۷ : جس پانی کے بارے میں معلوم نہ ہو کہ مطلق ہے یا مضاف اور پہلے کی حالت بھی معلوم نہ ہو تو وہ نجس چیز کو پاک نہیں کرسکتا اور اس سے وضو و غسل بھی باطل ہے۔ لیکن اگر کوئی نجس چیز اس سے متصل ہوجائے تووہ پانی نجس نہیں ہوگا۔

نمبر مسئله 620

پاني موجود نہ ہونےکي صورت ميں وضو کا باطل کرنا

مسئلہ 620: جو شخص باوضو ہو اور جانتا ہو کہ اگر ميرا وضو ٹوٹ گيا تو پھرنماز کے لئے برقرار رکھے يہاں تک کہ اگر قابل توجہ احتمال بھي ہو کہ وضو کے لئے پاني نہ مل پائے گا يا نماز کے وقت سے پہلے باوضو ہو اور جانتا ہو کہ بعد ميں پاني نہ ملے گا تو احتياط واجب ہے کہ اپنے وضو کو برقرا رکھے.

نمبر مسئله 540غسل ميت (524)

پاني نہ ہونے کي صورت ميں تيمم کرانا

مسئلہ 540 : اگر پاني نہ ملے يا ميت کا بدن ايسا ہو کہ اس کو غسل نہ ديا جاسکتا ہو يا کسي بھي مجبوري کي وجہ سے اگرغسل نہ ديا جاسکتا ہو تو ميت کو ہر غسل کے بدلے ايک تيمم ديں اس طرح کہ تيمم دينے والا ميت کے روبرو بيٹھے اور اپنے ہاتھوں کو زمين پر مارے اور ميت کے چہرے اور ہتھيليوں کي پشت پرہاتھ پھيرے.

نمبر مسئله 62جانوروں کے جھوٹے پاني کا حکم(61)

پاني پينے کے مستحبات

مسئلہ ۶۲ : پینے کے پانی کا مکمل طور سے صاف ہونا مستحب ہے۔ ایسے آلودہ پانی کا پینا جو بیماری کا سبب ہو حرام ہے۔ ہاتھ منہ اور لباس دھونے کا پانی بھی صاف ہونا چاہئے بدبو دار اور آلودہ پانی سے حتی الامکان اجتناب کرنا چاہئے۔

نمبر مسئله 2270کھانے پينے کے احکام (2256)

پاني پينے کے مستحبات

مسئلہ 2270:پاني پيتے وقت چند چيزوں کي روايات ميں تاکيد کي گئي ہے.1 پاني چوس چوس کرپئے.2 دن ميں کھڑے ہوکرپاني پئے.3 پاني پينے سے پہلے بسم اللہ اور بعد الحمد للہ کہے.4 پاني کو تين سانس ميں پئے ايک سانس ميں نہ پئے 5 پياس لگنے پر پاني پئے.6 پاني پيکر امام حسين اور ان کے اصحاب و اولاد کو پاد کريں (ان پر درود بھيجيں) اور ان کے قاتلوں پر لعنت کريں.

نمبر مسئله 2271کھانے پينے کے احکام (2256)

پاني پينے کے مکروہات

مسئلہ 2271:پاني پيتے وقت روايات ميں چند چيزوں کي ممانعت کي گئي ہے.1 زيادہ پاني پينا,2 مرغن غذا کے بعد پاني پينا.3 رات کو کھڑے ہوکر پاني پينا.4 بائيں ہاتھ سے پاني پينا.5 گلاس يا جس سے بھي پاني پي رہاہو اس کے ٹوٹے ہوئے حصے کے طرف سے پينا.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت