سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1636جانوروں کي زکات (1625)

زکات ميں دي جانے والي بھيڑ کي قيمت

مسئلہ 1636: زکوة ميں دي جانے والي بھيڑ کي قيمت اگر کالک کے ديگر بھيڑوں کے مقابلہ ميں کم ہو تو کو ئي حرج نہيں ہے ليکن مستحب ہے کہ ايسي بھيڑ دے جس کي قيمت زيادہ ہو ور نہ کم از کم وسط تو بہر حال نظر ميں رکھے يہي صورت گائے اور اونٹ ميں بھي ہے .

نمبر مسئله 1652زکات کا مصرف(1641)

مسافر کے زکات لينے کے شرايط

مسئلہ 1652: جس مسافر کا مال ختم ہوگيا ہو يا اس کا مال چوري ہوگيا ہو يا سواري کا جانور بيکار ہوگيا ہو اور اس کا سفر گناہ کا سفر ہو اور نہ قرض لے کر اور نہ کوئي چيز ہيچ کر اپنے گھر تک پہونچ سکتا ہو تو زکوة لے سکتا ہے چاہے اپنے وطن ميں فقير نہ ہو اور يہ بھي ضروري نہيں ہے کہ جو مال اس نے زکوة سے بہاہے اس کو واپس کردےالبتہ وطن پہونچنے کے بعد مال زکو ةسے اگر کچھ باقي بچ گيا ہو تو اسے حاکم شرع کے حوالے کردے اور بتادے کہ يہ زکوة ہے.

نمبر مسئله 1657واجب النفقہ ہو (1656)

جو شخص اپنے واجب النفقہ افراد کا خرچ برداشت نہ کرسکے دوسرے اس کو زکات دے سکتے ہيں

مسئلہ 1657: اگر کوئي شخص اپنے واجب النفقہ افراد کے اخراجات پر قادر نہيں ہے مثلا بيوي بچوں کا خرچ نہيں دے سکتا يادے تو سکتا يادے تو سکتا ہے مگر نہيں ديتا تو دوسرے لوگ ان کو زکوة دے سکتے ہيں.

نمبر مسئله 1702زکات فطرہ(1692)

جس کا فطرہ دوسرے پر واجت ہے

مسئلہ 1702: جس کا فطرہ دوسرے پر واجب ہو اگر وہ خود دے بھي دے تو دوسرے سے ساقط نہيں ہوگا البتہ اگر دوسرے کے اذن و اجازت سے دے تو دوسرے سے ساقط ہوجائے گا.

نمبر مسئله 1734استطاعت کے احکام (1735)

اگراپنے گھرخريدنے کے بغير ضرورت پوري نہ ہو

مسئلہ 1734: جس شخص کي ضرورت ذاتي مکان کے بغير پوري نہ ہوتي ہو اس پر اسي وقت حج واجب ہوگا جب وہ گھر خريد نے کي قيمت رکھتا ہو ليکن اگر کرايہ يا وقف و غيرہ کے مکان ميں زندگي بسر کرسکتا ہو تو چاہے گھر کي قيمت نہ ہو پھر بھي مستطيع ہے.

نمبر مسئله 1785رقم و جنس کے شرائط (1782)

جنس ميں تصرف يا تبديلي کرنا معاملہ کےباطل ہونےکي صورت ميں

مسئلہ 1785: گذشتہ شرائط ميں سے اگر ايک شرط بھي نہ ہو تو معاملہ باطل ہے ليکن اگر بيچنے والا اور خريد نے والا معاملہ کے باطل ہونے کے با وجود ايک دوسرے کے مال پر تصرف کے لئے راضي ہوں تو کوئي حرج نہيں ہے.

نمبر مسئله 1788رقم و جنس کے شرائط (1782)

جس ملک کو کرائے پر ديا ہو اس کو مالک فروخت کر سکتا ہے

مسئلہ 1788: جس ملکيت کو اجارہ پر ديا گياہے اس کا مالک اپني ملک کو بيچ سکتا ہے اور اجازہ بھي باطل نہ ہوگا جب تک کا اجارہ ہے کرايہ دار کو حق ہے کہ وہ اس سے استفادہ کرے ليکن اگر خريدار کو معلوم نہ ہو کہ يہ جگہ کرايہ پر اٹھي ہے يا اس کو خيال ہو کہ کرايہ کي مدت بہت کم ہے تو علم حاصل ہوجانے کے بعد معاملہ کو فسخ کرسکتا ہے.

نمبر مسئله 1827شرکت کے احکام (1825)

مال کا اپني مرضي سے خريدنا اور بيچنااورفايدےميں شريک ہونا

مسئلہ 1827: اگر دو ادمي اپس ميں يہ قرار داد کريں کہ ہر شخص اپنے طور پر سال خريدے اور اس کي قيمت کا خود ہي ذمہ دار ہو ليکن مال ميں اور اس سے فاعدہ حاصل کرنے ميں دونوں شريک ہوں گے تو يہ شرکت صحيح نہيں ہے ليکن اگر ہر ايک دوسرے کو وکيل کردے کہ تم مال ک و ميرے لئے بطور مشترک خريد و تو شرکت صحيح ہے.

نمبر مسئله 1834شرکت کے احکام (1825)

شرکت کا سرمايا کسي سےتلف ہو جائے

مسئلہ 1834 شرکت کے سرمايہ سےمعاملہ کرنے والا اگر سرمايہ کي حفاظت ميں کوئي کوتاہي يا زيادہ روي نہ کرے اور پورا سرمايہ يا اس کا کچھ حصہ اچانک حادثے کي بنا پر تلف ہو جائے تو وہ ضامن نہيں ہے .

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت