سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2355ميراث کے طبقات (2352)

پہلے طبقہ کي ميراث

مسئلہ 2355 اگر ميت کا وارث پہلے طبقہ ميں سے صرف ايک ہو? مثلا صرف باپ يا ماں يا ايک لڑکا يا ايک لڑکي تو تمام مال اسي کو ملے گا اور اگر کٹي لڑکے يا کٹي لڑکياں ہوں تو سب کو مال برابر تقسيم ہوگا اور اگر لڑکے و لڑکياں دونوں ہوں تو مال کي تقسيم اس طرح ہوگي کہ ہر لڑکي کے مقابلہ ميں دوگنا ملے گا.

نمبر مسئله 272وضوئے ترتیبی (257)

پیر کا مسح

مسئلہ272۔سرکے مسح کے بعد چاهئے که اسي تري سے جو هاتھ ميں باقي هے کسي ايک انگلي کے سرے سے (سوائے کني انگلي دوسري انگليوں ميں سے کسي ايک کے سرے سے مسح کرنا بھي کافي هے) پير کے اٹھان تک اور احتياط مستحب يه هے که ٹخنوں تک مسح کرے.

نمبر مسئله 273پیر کا مسح (272)

پیر کے مسح کی واجب مقدار

مسئلہ273: چوڑائی میں ایک انگلی کے برابر مسح کافی ہے لیکن بہتر ہے کہ تین ملی ہوئی انگلیوں کے برابر ہو اور اس سے بھی بہتر پوری ہتھیلی سے پورے پیر کی پشت کا مسح کرنا ہے اور اگر پورے ہاتھ کو پیر پر رکھ کر تھوڑا سا کھینچے تو بھی کافی ہے۔

نمبر مسئله 274پیر کا مسح (272)

پیروں کو نہ ہلانا

مسئلہ274 سر اور پيروں کے مسح کے لئے ہاتھ کوان کے اوپرکھينچے اوراگرہاتھ کوروک کر سر يا پير کو حرکت دے توبنا بر احتياط واجب وضو باطل ہے،ليکن اگرمعمولي ساسر يا پير ہل جائے توکوئي حرج نہيں مسئلہ275 مسح کي جگہ کوخشک ہوناچاہئے ليکن اگر اتني معمولي سي هو که مسح کرتے وقت هاته کا پاني غالب آجائے تو کوئي توکوئي اشکال نہيں ہے

نمبر مسئله 651تيمم کے احکام (649)

پیشانی اور ہتھیلیوں کی پشت کےمسح کےیقین لئے ان کے کناروں کو بھی شامل کرنا

مسئلہ 651 : یہ یقین کرنے کے لئے کہ پوری پیشانی اور دونوں ہتھیلیوں کی پشت کا مسح کرلیا ہے تھوڑا تھوڑا ان کے کناروں کو بھی شامل کرے۔ البتہ انگلیوں کے درمیان کا مسح واجب نہیں ہے اور احتیاط واجب ہے کہ پیشانی اور ہتھیلیوں کی پشت کا مسح اوپر سے نیچے کی طرف کیا جائے اور افعال تیمم کو پے در پے بجالانا چاہئے۔ اگر افعال تیمم کے درمیان اتنا فاصلہ ہوجائے کہ تیمم کی صورت ہی باقی نہ رہے تو تیمم باطل ہے۔

نمبر مسئله 1589زکات کے واجب ہونے کے شرائط )(1587)

چار غلوں ميں زکات کے واجب ہونے کا وقت

مسئلہ 1589: گيہوں اور جو کي زکوة اس وقت واجب ہو تي ہے جب خوشوں ميں دانہ پڑ جائے اور اس کو گيہوں اور جو کہاجانے لگے اور انگور و کشمش کي زکوة اس وقت واجب ہوتي ہے کہ جب ميوہ ہو جائے اور اس کو انگو ر وکشمش کہا جانے لگے اسي طرح کھجور ميں زکوة اسوقت واجب ہوتي ہے جب وہ کھجور ہوجائے (پک جائے )اور کھانے کے قابل ہو جائے .ليکن زکوة دينے کا وقت گيہوں اور جو ميں وہ ہے جب کھليان ميں صاف کرليں اور کھجور و کشمش ميں زکوة دينے کا وقت خشک ہو جائے کے بعد ہے البتہ اگراس کو گيلے پن ميں صرف کرنا چاہيں تو اس کي زکوة ديں بشرطيکہ وہ سو کھنے کے بعد نصاب کي مقدار تک پہچنے

نمبر مسئله 1131نماز کے قصر ہونے کے شرائط (1119)

چار فرسخ سے پہلے اگر ارادہ بدل جائے

مسئلہ 1131 : اگر مسافر چار فرسخ تک پہنچنے سے پہلے اپنے سفر کا ارادہ بدل دے یامزید سفر کے بارے میں شک و تردید میں مبتلا ہوجائے تو نماز پوری پڑھے۔ لیکن اگر چار فرسخ کے بعد سفر کا ارادہ بدلے تو نماز قصر پڑھے البتہ اگر ٹہرنے میں اور واپسی میں تردد ہو جائے یا وہیں پر دس دن ٹہرنا چاہے تو نماز قصر نہ پڑھے۔

نمبر مسئله 531غسل ميت (524)

چار مہينہ کے بچے کا سقط ہونا

مسئلہ 531 : اسقاط شدہ بچہ اگرچار ماہ يا اس سے زيادہ کا ہو تو اس کو بھي غسل دينا چاہئے اور اگر اس سے کم ہو تو بناء براحتياط واجب بغير غسل کے ايک کپڑے ميں لپيٹ کر دفن کرديں.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت