سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1133نماز کے قصر ہونے کے شرائط (1119)

چوتھی شرط :آٹھ فرسخ تک پہنچنے سے پہلے اپنے وطن سے نہ گزرے اور اثناء راہ میں دس دن یا دس سے زیادہ دن قیام نہ کرے ۔

مسئلہ 1133: اگر مسافراثنائے راہ میں اپنے وطن سے گزرے تو اس کا سفرختم ہوجاتا ہے اسی طرح اگر ٹہرنے کی جگہ پر پہنچ جائے تب بھی سفر منقطع ہوجا تا ہے۔ بلکہ اگر شش و پنج میں مبتلا ہے کہ وطن سے گزرے گا یا کسی جگہ دس دن قیام کرے گا تب بھی اس کی نماز پوری ہے۔

نمبر مسئله 811نماز پڑھنے کي جگہ کے شرايط (793)

چوتھی شرط :مرد ،عورت سے آگے ہو

مسئلہ811۔ نماز میں عورت کو چاہئے کہ مرد سے پیچھے کھڑی ہو اور عورت کے سجدہ کی جگہ مردکے سجدہ کی جگہ سے کچھ پیچھے ہو، ورنه نماز باطل ہے، اس حکم میں محرم ونامحرم میں کوئی فرق نہیں ہے اگرمرد و عورت کے درمیان دیوار یا پردہ وغیرہ ہو یا تقریبا دس زراع (5 میٹر) کا فاصلہ ہو تو اشکال نہیں ہے ليکن بھيڑ بھاڑ والي جگهوں پر جهاں اس حکم پر عمل کرنے ميں مشقت هو اس کا خيال رکھنا ضروري نهيں هے۔

نمبر مسئله 638وہ چیزیں جن پر تیمم کیا جاسکتا ہے؟ (637)

چونے کے پتھر وغيرہ پر تيمم

مسئلہ 638 : چونے کے پتھر، گچ کے پتھر ، سنگ مرمر، سنگ سياہ اور اس طرح کے دوسرے پتھروں پر تيمم جائز ہے ليکن جواہرات پر جيسے عقيق ، فيروزہ کے پتھر وغيرہ پر تيمم باطل ہے اور بناء بر احتياط واجب گچ و پختہ چونا، اينٹ و کوزہ پر تيمم نہ کيا جائے.

نمبر مسئله 184پاني (169)

چٹائی کو پاک کرنے کا طریقہ

مسئلہ 184 : اگر تاگے سے بنی ہوئی نجس چٹائی کو کُر یا جاری پانی میں ڈبو دیں یانل کے نیچے رکھ دیں اور نل کھول دیں تو عین نجاست زائل ہوجانے کے بعد وہ پاک ہوجائے گی۔

نمبر مسئله 291 3۔ وضو کا پانی اور برتن مباح ہو (286)

چھوٹي بڑي نہروں سے وضو کرنا

مسئلہ291۔ چھوٹی ، بڑی نہروں سے وضوکرناجائزہے چاہے یہ بھی معلوم نہ ہوکہ اس کامالک راضی ہے لیکن اگران کامالک وضوکرنے سے صاف صاف منع کرے تواحتیاط واجب ہے کہ وضونہ کرے۔ اور اگر نهر کے رخ کو مالک کی اجازت کے بغیر موڑ دیا گیا هو تو احتیاط واجب یه هے که اس سے بھی وضو نه کرے

نمبر مسئله 2331انسان جب اپنے اندر مرنے کے آثار ديکھے تو اس کي ذمہ داري (2329)

چھوٹے بچے کيلئے سر پرست معين کرے

مسئلہ 2331: جو شخص اپنے اندر موت کے اثار ديکھ لے تو اگر اس کا مال کسي کے پاس ہے يا کہيں ايسي جگہ چھپارکھاہے جس کا علم ورثہ کو نہيں ہےاور ورثہ کے نہ جاننے کي وجہ سے ان کے حقوق کے ضائع ہونے کا خطرہ ہو تو ان کو مطلع کردے اور اگر چھوٹا بچہ ہو اور سر پرست معين ہ کرنے کي صورت ميں اس کے حق کے ضياع کا خطرہ ہو يا خود اس بچہ (يا بچوں) کے بر باد ہونے کا انديشہ ہو تو ان کے لئے ايک امين قيم يا سرپرست معين کرجائے.

نمبر مسئله 786وہ مقامات کہ جن میں نمازی کے بدن یا لباس کا نجس ہوناجائز ہے(774)

چھوٹے لباس

مسئلہ786: تیسرا مقام جہاں پر نجس لباس میں نماز جائز ہے نمازی کے چھوٹے لباس ہیں ،اگر نمازی کے چھوٹے لباس، مثلاٹوپی اوررومال جس سے شرمگاہ نہیں چھپائی جاسکتی نجس ہوں تو ان کے ساتھ نمازصحیح ہے، اسی طرح اگرانگوٹھی، عینک وغیرہ نجس ہو تو نماز جائز ہے۔

نمبر مسئله 2331انسان جب اپنے اندر مرنے کے آثار ديکھے تو اس کي ذمہ داري (2329)

چھپائے ہوے مال کا ايڈرس ورثہ کو بتا دے

مسئلہ 2331: جو شخص اپنے اندر موت کے اثار ديکھ لے تو اگر اس کا مال کسي کے پاس ہے يا کہيں ايسي جگہ چھپارکھاہے جس کا علم ورثہ کو نہيں ہےاور ورثہ کے نہ جاننے کي وجہ سے ان کے حقوق کے ضائع ہونے کا خطرہ ہو تو ان کو مطلع کردے اور اگر چھوٹا بچہ ہو اور سر پرست معين ہ کرنے کي صورت ميں اس کے حق کے ضياع کا خطرہ ہو يا خود اس بچہ (يا بچوں) کے بر باد ہونے کا انديشہ ہو تو ان کے لئے ايک امين قيم يا سرپرست معين کرجائے.

نمبر مسئله 591دفن کے مستحبات (588)

چہرے کو نوچنا

مسئلہ591 کسي کي موت پربدن وچہرے کونوچنا، طمانچہ مارناجائز نہيں ہے اسي طرح باپ اوربھائي کي موت کے علاوہ کسي اورکي ميت پر گريبان چاک کرناجائزنہيں ہے .

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت