سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2425بينکي معاملات اور قرض حسنہ (وغيرہ) (2420)

بينک کا حوالہ يا تجارتي حوالہ

مسئلہ 2425: صرف براء ت جائزہے اس کا مطلب يہ ہے کہ بينک يا تاجر کسي سے کہيں پر رقم لے کر اس حوالہ کردے کہ تم فلاں جگہ يا فلاں شخص سے جا کر يہ رقم وصول کرلو اور اس حوالہ کے مقابلہ ميں وہ کوئي اجرت لے تو جائزہے اب اجر ت چاہے اس رقم سے کم کرے يا الگ سے وصول کرےاسي طرح اگر بينک يا کوئي مالي ادارہ کسي کو کوئي رقم دے اور حوالہ کردے کہ فلاں برانچ ميں يا فلاں شخص کو يہ حق ديدے اور يہ شخص حق الزحمت کے عنوان سے کچھ اجرت لے تو کوئي اشکال نہيں ہے.

نمبر مسئله 2428بينکي معاملات اور قرض حسنہ (وغيرہ) (2420)

صندوق قرض الحسنہ کا سرمايا گزاري کرنا

مسئلہ 2428: بعض صندوقہا ئے قرض الحسنہ والے اپنے اصلي سرمايہ کي کچھ رقم تجارت و غيرہ ميں لگاديتے ہيں تا کہ اس کي امدني سے مصارف صندوق يا جلنے کي صورت ميں ہونے والے اخراجات يا قرضوں کي قسطوں کو پورا کريں يہ کام اس وقت جائزہے جب امانت گزاروں کو اس کي اطلاع ہو اور انہوں نے اجازت بھي ديدي ہو اور حاصل ہونے والي امدني بھي صرف بينکوں کے اخراجات ميں خرچ ہو.

نمبر مسئله 2437پگڑي کے احکام (2433)

پگڑي پر لي جانے والي چيز کو مستاجر کسي دوسرے کو کرايے پر دے سکتا ہے

مسئلہ 2437: جس شخص نے پگڑي دے کر کوئي چيز کرايہ پرلي ہو تو جب تک کرايہ کي مدت ختم نہ ہو اس وقت تک اس کو اختيار ہے کہ اس چيز کو اتني ہي کرايہ پر دوسرے کو ديدے اور جتني پگڑي پر دونوں راضي ہوجائيں اتني پگڑي بھي لے سکتاہے ليکن دوسرے کو کرايہ پر دينے کے لئے مالک کي رضامندي شرط ہے البتہ اگر ابتداء ہي ميں يہ حق کرايہ دار کو دياجاچکا ہو تو پھر مالک کي رضامندي شرط نہيں ہے .

نمبر مسئله 2442مصنوعي طريقے سے حمل اور پيدائش کے احکام (2441)

اس بچے کا حکم جو تلقيح کے ذريعے وجود ميں ا?ئے

مسئلہ 2424: جب بھي شوہر کا نطفہ اس کي بيوي کے رحم ميں داخل کياجائے (اس کے ابتدائي مراحل خواہ حلال ہو يا حرام) تو اس سے پيدا ہونے والا بچہ حلالزادہ ہے اور شوہر و بيوي کا لڑکا ہے اور اولاد کے تمام حقوق اس کے لئے ثابت ہونگے مثلا ميراث ، نفقہ و غيرہ.

نمبر مسئله 613تيمم کے موارد (612)

1۔پانی ملنا ممکن نہ ہو

مسئلہ 613 : اگر انسان شہرو آبادی میں ہو اور پانی نہ ملے تو اتنی تلاش کرنی چاہئے کہ پانی ملنے سے مایوس ہوجائے اوراگر جنگل میں ہو اور وہ کوہستانی یا نشیب و فراز والا علاقہ ہویا درختوں وغیرہ کی وجہ سے اس کو عبور کرنا مشکل ہو توچاروں طرف ایک تیر کے پہوچنے کے برابر - جیسے کہ پہلے زمانہ میں کمان سے تیر پھینکا کرتے تھے- پانی تلاش کرے اور اگر ہموار زمین ہواور کوئی رکاوٹ نہ ہو تو چاروں طرف دو تیر کی مسافت کے برابر پانی تلاش کرے۔ البتہ جس طرف کے لئے یقین ہو کہ ادھر پانی نہیں ہے اس طرف جستجو بھی ضروری نہیں ہے اور اگر چاروں طرف میں سے بعض طرف نشیب و فراز ہو اور بعض طرف ہموار ہو تو ہر طرف اس کے دستور کے مطابق عمل کرے۔

نمبر مسئله 651تيمم کے احکام (649)

پیشانی اور ہتھیلیوں کی پشت کےمسح کےیقین لئے ان کے کناروں کو بھی شامل کرنا

مسئلہ 651 : یہ یقین کرنے کے لئے کہ پوری پیشانی اور دونوں ہتھیلیوں کی پشت کا مسح کرلیا ہے تھوڑا تھوڑا ان کے کناروں کو بھی شامل کرے۔ البتہ انگلیوں کے درمیان کا مسح واجب نہیں ہے اور احتیاط واجب ہے کہ پیشانی اور ہتھیلیوں کی پشت کا مسح اوپر سے نیچے کی طرف کیا جائے اور افعال تیمم کو پے در پے بجالانا چاہئے۔ اگر افعال تیمم کے درمیان اتنا فاصلہ ہوجائے کہ تیمم کی صورت ہی باقی نہ رہے تو تیمم باطل ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت