سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 696نماز وں کي ترتيب (696)

نمازوں کے درمیان ترتیب کا واجب هونا

مسئلہ 696 : نماز ظہرو عصر ترتيب سے پڑھي جائے گي يعني پہلے ظہر پھر عصر اسي طرح مغرب وعشاء ميں ترتيب ہے کہ پہلے مغرب پڑھي جائے اس کے بعد عشاء اگر کوئي عمدا نمازعصر کو ظہر سے پہلے يا عشاء کو مغرب سے پہلے پڑھے تو اس کي نماز باطل ہے.اگر نماز ظہر کو شروع کرے اور درميان ميںياد آجائے کہ ظہر پڑھ چکا ہے تو نماز عصر کي نيت نہيں کرسکتا اس کي نماز باطل ہوجائے گي يہي صورت مغرب وعشاء کي ہے ليکن اگر نماز عصر پرھ رہا تھا اوردرميان ميں ياد آجائے کہ ابھي نماز ظہر نہيں پڑھي تو اپني نيت نماز ظہر کي طرف پلٹا سکتا ہے يہي صورت نماز عشاء کي ہے کہ عشاء پڑھتے وقت اگر ياد آجائے کہ مغرب نہيں پڑھي ہے تو اگر چوتھي رکعت کا رکوع نہيں کيا ہے اور ياد آگيا ہے تو مغرب کي طرف نيت پلٹالے اور اگر چوتھي رکعت کے رکوع کے بعد متوجہ ہوا تو پھر نماز عشاء ہي کو تمام کرے اور بعد ميں مغرب پڑھے اور احتياطا پھر نماز عشاء کا اعادہ کرے.

نمبر مسئله 821نماز پڑھنے کي جگہ کے شرايط (793)

وہ مقامات جہاں نمازمکروہ ہے

مسئله 821 : مناسب ہے که درج ذیل مقامات پر نماز نه پڑھے:حمام،نمک زار زمین،کسی بیٹھے ہوئے یاکھڑے ہوئے انسان کے مقابلے میں،کھلے ہوئے دروازے کے سامنے،سڑکوں پراور سڑکوں کے کناروں پر بشرطیکہ لوگوں کی آمدورفت میں مزاحمت نہ ہو اور اگرمزاحمت ہوتوحرام ہے آگ کے سامنے،چراغ کے سامنے،باورچی خانہ کے اندر،اور جہاں بھی آگ کی بھٹی ہو،کنویں کے سامنے،ایسے گڑھے کے سامنے جس میں فاضل [گندا]پانی ڈالاجاتاہے،تصویرومجسمہ کے سامنے، مجسمہ سے مرداجاندارکامجسمہ ہے، البتہ اس پرپردہ ڈال دیں توکوئی حرج نہیں ہے،جہاں تصویرہوچاہے نمازی کے سامنے نہ ہو،قبرکے سامنے،قبرکے اوپر،قبرستان میں۔

نمبر مسئله 817نمازی کی جگه کے مختلف مسائل

احکام کي معلومات عام طور پر مسجدوں هي ميں هوتي هے

مسئلہ817۔ اس بات کے مد نظر که اسلام کي تبليغات اور احکام کي معلومات عام طور پر مسجدوں هي ميں هوتي هے اس لئے اگر عورتيں نامحرم سے بخوبی اپنی حفاظت کرسکتی ہوں تومسجدمیں نماز پڑھنا بہترہے اوراگرمسائل اسلامی کایادکرنامسجدکے علاوہ کہیں اورممکن نہ ہوتومسجدجاناواجب ہے۔

نمبر مسئله 820نمازی کی جگه کے مختلف مسائل

جولوگ بے اعتنائی کی وجہ سے مسلمانوں کی مسجدوں میں حاضرنہیں ہوتے

مسئلہ820۔ جولوگ بے اعتنائی کی وجہ سے مسلمانوں کی مسجدوں میں حاضرنہیں ہوتے بہترہے کہ ان سے دوستی نہ کی جائے ، ان کے ساتھ کھانانہ کھایاجائے، ان سے کسی کام میں مشورہ نہ لیاجائے، ان کاہمسایہ نہ بنے، ان سے لڑکی نہ لی جائے، نہ ان کولڑکی دی جائے۔

نمبر مسئله 822وہ مقامات جہاں نمازمکروہ ہے (821)

ایسی جگہ پرنماز پڑھ رہاہوکہ جہاں لوگ اس کے سامنے سے گزر رہے ہوں

مسئلہ822۔ اگرانسان کسی ایسی جگہ پرنمازپڑھ رہاہوکہ جہاں لوگ اس کے سامنے سے گزر رہے ہوں تومستحب ہے کہ اپنے آگے کوئی چیزرکھ دے تاکہ نمازی اورلوگوں میں رکاوٹ بن جائے حتی کہ عصاء، تسبیح یارسی وغیرہ کارکھنابھی کافی ہے۔

نمبر مسئله 870نيت (865)

اگر اصل نماز تو خدا کے لئے پڑھے

مسئلہ 870 : اگر اصل نماز تو خدا کے لئے پڑھے لیکن ریا کاری کے لئے مسجد میں یا اول وقت یا جماعت کے ساتھ پڑھے تو اس کی نماز باطل ہے لیکن اگر ریا کاری مقصود نہیں ہے بلکہ اول وقت یا مسجد میں پڑھنے سے اس کے لئے زیادہ ہے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت