سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1829شرکت کے احکام (1825)

کام ميں نفع کے اعتبار سے شرط کرنا

مسئلہ 1829:شرکت ميں يہ شرط کي جاسکتي ہے کہ جو کام کرے گا اس کو زيادہ نفع ملے گا يا برعکس شرط کريں کہ جو کام نہ کرے گا يا کم کرے گا اس کو زيادہ نفع ملے گا يا برعکس شرط کريں کہ جو کام نہ کرے گا يا کم کرے گا وہ زيادہ نفع لے گا خواہ کسي وجہ سے ہو ليکن يہ قرارداد صحيح نہيں ہے کہ سارا نفع ايک ہي تشخص کو ملے البتہ يہ قرار داد کرسکتے ہيں کہ تمام نقصان يا زيادہ حصہ نقصان کا ايک ادمي برداشت کريگا.

نمبر مسئله 1937جعالہ کے احکام (1932)

کام کو نامکمل چھوڑ دينے کي صورت ميں اجرت کا حق نہيں ہے

مسئلہ 1937:اگر ايسا کام ہو کہ جب تک اس کو مکمل نہ کردياجائے کوئي فائدہ حاصل نہ ہو اور عامل اس کام کونا نا مکمل چھوڑے مثلا گمشدہ چيز کو کچھ دن تلاش کرکے چھوڑدے تو جاعل سے کسي اجرت کا حق نہيں رکھتا، اسي طرح اگر تھوڑا ساکام کرنا مفيد ہو تو مثلا لياس کو تھوڑا سي کردے ليکن اجرت کام پورا کرنے پر طے ہوئي ہو تب بھي وہ تھوڑا ساکام انجام دينے پر اجرت کا مستحق نہيں ہوتاالبتہ اگر مقصود يہ ہو کہ جتنا کام کريگا اتني مزدوري کا مسحق ہوگا تو جتنا کام اس نے کياہے اس کي مزدوري دينا ہوگي.

نمبر مسئله 1936جعالہ کے احکام (1932)

کام کےناقص هونے کي صورت ميں اگر جاعل کو نقصان پہنچتا ہے تو عامل ضامن ہے

مسئلہ 1936: يہ جائز ہے کہ جاعل کام کرنا مکمل چھوڑدے ليکن اگر ناتمام چھوڑدينے سے جاعل کو نقصان پہنچتا ہو تو مکمل کرنا ضروري ہے اور اگر مکمل نہ کرے تو ضامن ہے مثلا اگر ڈاکٹر سے کہے اگر تم ميري انکھ کا اپريشن کر دو تو اتني رقم تم کو دوں گا اور ڈاکٹر اپريشن شروع کردے اور اس کو مکمل کرنے سے جاعل کي انکھ معيوب ہوجاتي ہو تو اپريشن نامکمل چھور ڈينے پر کسي مزدوري کا حق نہيں رکھتا اور اس عيب کا پيدا ہونے کا ضامن ہے.

نمبر مسئله 111نجاسات88

کتا اور سور

مسئلہ ۱۱۱: خشکی کے کتے اور سور نجس ہیں یہاں تک کہ انکے بال، پنجہ، ناخن اور جسم سے نکلنے والی دوسری رطوبتیں بھی نجس ہیں۔ البتہ دریائی کتے اور سور پاک ہیں۔

نمبر مسئله 2217حيوانات کا شکار اور ذبح کے احکام (2214)

کتا سور سر کاٹنے يا شکار سے حلال نہيں ہوتے

مسئلہ 2217: سور، کتا ذبح کرنے يا شکار کرنے سے پاک نہيں ہوتا اور ان کا گوشت بھي حرام ہے البتہ درندہ و گوشت خوار حيوان حرام گوشت جيسے بھيڑيا، چيتا و غيرہ اگر ان کو شرعي طريقہ سے ذبح کياجائے يا اسلحہ سے شکار کياجائے تو پاک ہے ليکن گوشت حرام ہي رہے گا يہي صورت اس وقت بھي ہے جب شکاري کتے سے ان کا شکار کياجائے.

نمبر مسئله 181پاني (169)

کتنی مرتبہ دھوئیں

مسئلہ 181 : نجس چيز کوپاک کرنے کے لئے ايک مرتبه دھونا کافي هے چاهے پيشاب سے نجس هوئي هو يا اسکے علاوه کسی اور چيز سے ، چاهے کُر پاني سے پاک کريں يا قليل پاني سے ليکن اگر پيشاب سے نجس هوئي هے تو بهترهے که قليل پاني سے دو مرتبه دھوئيں۔

نمبر مسئله 267ہاتھوں کا دھونا (263)

کتنی مرتبہ دھوئیں

مسئلہ267 عموما چہرے کو دھونے سے پہلے ہاتھوں کوکلائي تک دھوتے ہيں ليکن يہ وضوکے لئے کافي نہيں چہرے کو دھونے کے بعد جس وقت داہنے اوربائيں ہاتھ کودھوئے تو پورے ہاتھ کو دھوناچاہئے اگرصرف گٹے تک دھوئے تو وضو باطل ہے.

نمبر مسئله 1151اس کا مشغلہ اور کام سفر نہ ہو (1145)

کثير السفر اگر دس دن اپنے وطن يا اپنے ٹہرنے کي جگہ توقف کرليں

مسئلہ 1151 : جس کا پیشہ مسافرت ہو اگر دس روز یا اس سے زیادہ کسی جگہ رک جائے خواہ وہ اس کا وطن ہو یا نہ ہو اور خواہ پہلے ہی سے دس دن کی نیت کی ہو یا نہ کی ہو تو دس دن کے بعد جو پہلا سفر کرے اس میں نماز قصر بھی پڑھے ۔ اور اگر شک ہو کہ دس دن قیام کیا تھا کہ نہیں تو پھر نماز پوری پڑھنی چاہئے۔

نمبر مسئله 325وضو کے احکام (323)

کثير الشک کا فريضہ وضو ميں

مسئلہ 325 : جو شخص امور وضو یا شرائط وضو مثلا پانی کے پاک ہونے یا اعضائے وضو پر مانع کے موجود ہونے کے بارے میں زیادہ شک کرے تو اس کو اپنے شک کی پرواہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ عام لوگوں کی طرح عمل کرنا چاہئے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت