سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله (528)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 528 : میت کو غسل دینے والے کو مسلمان، بالغ اور عاقل ہونا چاہئے اورغسل کے لازمی مسائل کو جاننے والا ہونا چاہئے اور احتیاط مستحب ہے کہ شیعہ اثنا عشری بھی ہو۔

نمبر مسئله (529)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 529 : غسل میت قربت کی نیت سے یعنی خدا کے لئے انجام دینا چاہئے۔

نمبر مسئله (530)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 530 : مسلمان کا بچہ چاہے زنا سے پیدا ہوا ہو اس کا غسل واجب ہے اور جو شخص بچپنے ہی سے دیوانہ ہو اوراسی حال میں بالغ ہوا ہو اگر اس کے باپ یا ماں مسلمان ہوں تو اس کا (بھی) غسل واجب ہے اسی طرح جو شخص پہلے مسلمان رہا ہو پھر دیوانہ ہوگیا ہو اس کابھی غسل واجب ہے۔

نمبر مسئله (531)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 531 : اسقاط شدہ بچہ اگرچار ماہ یا اس سے زیادہ کا ہو تو اس کو بھی غسل دینا چاہئے اور اگر اس سے کم ہو تو بناء براحتیاط واجب بغیر غسل کے ایک کپڑے میں لپیٹ کر دفن کردیں ليکن دونوں ميں سے کسي بھي صورت ميں اس کے لئے نماز ميت نهيں هے۔

نمبر مسئله (532)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 532 : مرد ، عورت کو او رعورت، مرد کو غسل نہیں دے سکتے البتہ میاں، بیوی ایک دوسرے کو غسل دے سکتے ہیں اگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ اگرمجبوری نہ ہو تو یہ کام نہ کریں(یعنی میاں، بیوی بھی ایک دوسرے کو غسل نہ دیں)۔

نمبر مسئله (533)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 533 : مرد تین سال سے کم عمر کی بچی کو غسل دے سکتا ہے اور عورت تین سال سے کم عمر بچہ کوغسل دے سکتی ہے۔

نمبر مسئله (534)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 534 : اگر مرد کی میت کو غسل دینے کے لئے کوئی مرد نہ مل سکے تو جو عورتیں اس کی محرم ہیں اس مرد کو غسل دے سکتی ہیں اسی طرح اگر عورت کی میت کو غسل دینے کے لئے عورت نہ مل سکے تو اس عورت کے محرم مرد اس کو غسل دے سکتے ہیں البتہ بہتر یہ ہے کہ لباس کے اوپر سے غسل دیں۔

نمبر مسئله (535)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 535 : اگر مرد کی میت کو مرد یا عورت کی میت کو عورت غسل دے تو شرمگاہ کے علاوہ اس کے پورے بدن کو برہنہ کرسکتے ہیں۔

نمبر مسئله (536)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 536 : میت کی شرمگاہ پر نگاہ کرنا حرام ہے لیکن اس سے غسل باطل نہیں ہوتا۔

نمبر مسئله (537)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 537 : اگر میت کا کوئی عضو نجس ہوگیا ہو تو غسل دینے سے پہلے اس کو پاک کردیں اور احتیاط مستحب ہے کہ غسل شروع کرنے سے پہلے میت کے پورے جسم کو نجاست سے پاک کردیں۔

نمبر مسئله (538)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 538 : غسل میت کا طریقہ غسل جنابت کی طرح ہے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ جب تک غسل ترتیبی ممکن ہو ارتماسی نہ دیں البتہ غسل ترتیبی میں یہ جائز ہے کہ بدن کے تینوں حصوں کو ترتیب سے پانی میں ڈبو دیں اور اگر عورت حالت حیض میں یا مرد حالت جناب میں مرجائے تو وہی غسل میت کافی ہے۔

نمبر مسئله (539)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 539 : میت کو غسل دینے کے لئے مزدوری لینا جائز نہیں ہےالبتہ مقدمات کے لئے مثلا اس کو پاک کرنے کے لئے اور اسی قسم کے کاموں کے لئے اجرت لینے میں اشکال نہیں ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت