سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2037نکاح (شادي بياہ) کے احکام (2023)

کنواري لڑکي کے لئے باپ کي اجازت

مسئلہ 2037:جو لڑکي بالغہ ورشيدہ ہو (يعني اپنے اچھے برے کو سمجھتے ہو) اگر وہ کنواري ہے تو احتياط واجب کي بناپر باپ ياء اداکي اجازت سے اپنا عقد کرے ليکن اگر مناسب شوہر مل رہا ہو اور باپ مخالفت کرے تو اس کي اجازت ضروري نہيں ہے اسي طرح اگر باپ يا دادا تک رسائي ممکن نہ ہو تب بھي ان کي اجازت شرط نہيں ہے جبکہ لڑکي کو بھي شادي کرنا ضروري ہو اور اگر لڑکي کنواري نہ ہو (بلکہ پہلے شادي ہوچکي ہو) تو دوسري شادي کے لئے باپ يا دادا کي اجازت ضروري نہيں ہے.

نمبر مسئله 6232۔ پانی حاصل کرنا بہت مشکل ہو۔ (622)

کنويں سے پاني نکالنے کے لئے رسي اور ڈول کو حاصل کرنا

مسئلہ 623 : اگر کنویں سے پانی نکالنے کے لئے رسی اور ڈول کی ضرورت ہو تو اس کا انتظام کرنا چاہئے یا کرایہ پر لینا چاہئے ، چاہے اس کی قیمت معمول سے چند گنا زیادہ ہو۔ لیکن اگر رسی اور ڈول کا انتظام کرنا یا وضو کے پانی کا خریدنا اتنازیادہ گراں ہو کہ اس کے لئے ضرر رساں ہو تو انتظام کرنا یاخریدنا واجب نہیں ہے۔

نمبر مسئله 49مطلق پاني کي قسميں (22)

کنويں کا پاني

مسئلہ ۴۹ : کنویں کا پانی خود پاک ہے اور دوسری چیزوں کو پاک کردیتا ہے خواہ کُرسے کم ہو اگر کوئی نجس چیز کہ جس میں عین نجاست نہ ہو کنویں کے پانی سے دھوئی جائے تو وہ پاک ہوجاتی ہے۔ البتہ اگر عین کی وجہ سے اس (کنویں کے پانی) کا رنگ، بو یا ذائقہ بدل گیا ہو تب پاک نہیں کرسکتا۔

نمبر مسئله 50کنويں کا پاني (49)

کنويں کے پاني کا نجس ہونا

مسئلہ 50 : کنويں ميں اگر کوئي نجس چيز گرجائے تو کنويں کا پاني نجس نہيں ہوتا ليکن مستحب ہے کہ ہر نجس چيز کے لئے کچھ پاني نکال کر پھينک ديں(جس کي تفصيل فقہ کي بڑي کتابوں ميں موجود ہے).

نمبر مسئله 127نشہ آور بہنے والي چيز (123)

کهجور يا منقي يا کشمش غذا کےساته جوش کها جاے

مسئلہ ۱۲۷ : اگر منقی اور کشمش کو کھانے ميں ڈال کر کھو لاديں اس طرح سے که منقي اور کشمش کے اندر پاني داخل هوجائے اور وه پاني بھي کھول جائے اس منقي اور کشمش کو کھانا حرام هے ، ليکن وه نجس نهيں هے اس لئے ان کو جدا کرکے اس کھانے کو کھاسکتے هيں ليکن بگھارياچاول و غيره ميں دم لگاتے وقت (منقي يا کشمش) ڈالنا منع نهيں هے. اسي طرح سے اگر کهجور کا پاني غذا ميں شامل هو جائے اور کھول کر(گرم هو کر) هوجائے تو کوئي مانعيت نهيں هے(يعني اس کو کھا سکتے هيں) ليکن اگر کهجور کے پاني کي مقدار اتني زياده هو که جوش کھاکر بھي غايب نه هو تو اس غذا کو نهيں کها جاسکتا۔

نمبر مسئله 175پاني (169)

کوزے کو پاک کرنے کا طريقہ

مسئلہ 175 : نجس مٹی سے بنے ہوئے کوزے کو یااگر کسی کوزے میں نجس پانی سرایت کرگیا ہو تواس کو جاری یا کرپانی میں رکھ دیں تو اگر پانی اس کے اندرونی حصے میں پہنچ کر باہر نکل جائے تو وہ پاک ہوجاتاہے۔ لیکن اگر پانی اندر نہیں پہنچتا تو صرف ظاہری حصہ پاک ہوگا اور ظاہری حصے کو قلیل پانی سے بھی پاک کیا جاسکتا ہے۔

نمبر مسئله 1691زکات کے متفرق مسائل (1667)

کون سي چيز مقدم ہے؟ قرض ادا کرنا، زکات،خمس، کفارہ يا نذر؟

مسئلہ 1691:اگر کسي کے ذمہ خمس و زکوة کا قرضہ ہے اور وہ مقروض بھيسے اور کفارہ و نذر کا مال بھي اس پرواجب ہو اور وہ سب کو نہ دے سکتا ہو تو ايسي صورت ميں جس مال پر خمس يا زکوة واجب ہوئي تھي وہ بعينہ موجود ہو تو پہلے اس مال کا خمس يا زکوة دے اور اگر وہ مال موجود نہ ہو تو احتياط يہ ہے کہ لوگوں کے حق کو مقدم کرے اور اگر ايسا کوئي شخص مرجائے اور اس کا مال ان تمام چيزوں کے لئے کافي نہ ہو تب بھي اسي ترتيب سے عمل کرے.

نمبر مسئله 1195قضا نماز (1193)

کيا واجب نمازوں کي قضا فورا ہے

مسئلہ 1195 : جس کے ذمہ قضا نمازیں ہوں ان کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کرنی چاہئے۔ لیکن فورابجا لانا بھی واجب نہیں ہے البتہ اگر ایک یا دو نماز اس سے پہلے قضا ہوئی ہو تو احتیاط واجب ہے کہ اسي دن کي [ادا] نماز سے پہلے ،قضا نماز کو پڑھے۔

نمبر مسئله 232تبعيت (228)

کپڑے ميں باقي ماندہ پاني

مسئلہ 232 : لباس وغيرہ کو اگر قليل پاني سے پاک کريں اور معمول کے مطابق اتنا نچوڑ ديں کہ غسالہ خارج ہوجائے تو کپڑے ميں باقي رہ جانے والا پاني پاک ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت