سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1269عدالت کے معني (1268)

امام کي عدالت ميں شک

مسئلہ ???? : جوشخص پہلے عادل رہا ہو اگر اس کے بارے ميں شک ہوجائے کہ اب عادل ہے کہ نہيں تو اس کو عادل ماننا چاہئے البتہ اگر اس کے خلاف يقين ہوجائے تو بات دوسري ہے?

نمبر مسئله 1284جماعت کے احکام (1246)

امام کے اشتباہ کي صورت ميں ماموم کا تبعيت کرنا جائز نہيں ہے

مسئلہ ۱۲۸۴ : جس رکعت میں تشہد نہیں ہے اگر امام بھولے سے تشہد پڑھنے لگے یاجس میں قنوت نہیں ہے قنوت پڑھنے لگے تو ماموم تشہد یا قنوت کو نہ پڑھے۔ لیکن نہ امام سے پہلے کھڑاہوسکتا ہے نہ روکوع میں جا سکتا ہے بلکہ کسی ذریعہ سے امام کی غلطی کی طرف امام کو متوجہ کردے اور اگر نہ ہوسکے تو صبر کرے جب امام کا تشہد یا قنوت ختم ہوجائے تو امام کے ساتھ باقی نماز کو تمام کرے۔

نمبر مسئله 1240امام اور ماموم کے کھڑے هونے کی جگه (1240)

امام کے کھڑے ہونے کی جگہ ماموم کے کھڑے ہونے کی جگہ سے بلند تر نہ ہو

مسئلہ 1240 : امام کے کھڑے ہونے کی جگہ ماموم کی جگہ سے اونچی نہ ہو لیکن اگر تھوڑی سی بلند ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔ اسی طرح اگر نشیبی زمین ہو اور امام اس طرف کھڑا ہو جو بلند ہے تو اگر نشیب بہت زیادہ نہ ہو اور اس زمین ہموار زمین کہتے ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے۔

نمبر مسئله 1230نماز جماعت (1226)

امام کےلئے جماعت کي خاطر نماز کا تکرار کرنا

مسئلہ 1230: جس امام جماعت نے ايک جماعت کو نماز پڑھا دي ہو اس کے لئے دوسري جماعت کو دوبارہ نماز پڑھانا جائز ہے البتہ دو بار سے زيادہ ميں اشکال ہے اس بناء پر ايک امام جماعت دو مسجدوں ميں جماعت پڑھا سکتا ہے اور نماز کو دومرتبہ پڑھ سکتا ہے.

نمبر مسئله 1992

امانت

مسئلہ 1992: وديعت کا مطلب يہ ہے کہ انسان اپنے مال کو دوسرے کے حوالہ بطور امانت حفاظت کے لئے کردے اس مقصد کو خواہ لفظي صيغہ کے ذريعے يا بغير صيغہ جاري کئے امانت دار کو سمجھا دے کہ يہ مال حفاظت کے لئے اپ کے سپرد کيا جارہاہے اور امانت دار اسي نيت سے لے لے تو اس پر وديعت و امانت کے احکام جاري ہوں گے.

نمبر مسئله 2001امانت کے شرائط اور احکام (1994)

امانت دار کا امانت کيلے اچھي جگہ آمادہ کرنا

مسئلہ 2001: امانت قبول کرنے والے نے اگر امانت کي حفاظت ميں کوتاہي نہ کي ہو اور نہ زيادہ کي ہو، اتفاقا مال تلف ہوجائے تو ضامن نہيں ہے ليکن اگر خود ہي اس کو ايسي جگہ پر رکھے جہاں گمان ہو کہ اگر چور کو پتہ چل گياتو اٹھالے جائيگا اور وہ تلف بھي ہوجائے تو ضامن ہے البتہ اگر اس سے بہتر جگہ اس کے وہي نہ ہو اور صاحب مال تک امانت نہ پہونچا ہوسکتا ہو اور ايسا کوئي ادمي بھي نہ مل رہاہو جو اس سے بہتر حفاظت کرسکے تو تلف ہوجائے پر ضامن نہيں ہے.

نمبر مسئله 2006امانت کے شرائط اور احکام (1994)

امانت دار کا فريضہ اگر صاحب مال کے کئ وارث ہوں

مسئلہ 2008: اگر مرنے والے صاحب مال کے کئي وارث ہوں تو امانت دار کا فريضہ ہے کہ امانت تمام وارثوں کو واپس کرے يا اس شخص کودے جو سب کا وکيل ہو بنابرايں ديگر وارثوں کي اجازت کے بغير کسي ايک وارث کو اگر امانت واپس کرے تو دوسروں کے حصوں کا ضامن ہے.

نمبر مسئله 1994امانت کے شرائط اور احکام (1994)

امانت رکھنے اور امانت رکھوانے والے کے شرائط

مسئلہ 1994: امانت رکھنے والے اور امانت رکھوا نے والے دونوں کو بالغ و عاقل ہونا چاہئے لہذا بچہ يا ديوانہ شخص کسي کے پاس امانت رکھوا دے تو صحيح نہيںہے اسي طرح بچہ يا ديوانہ کے پاس بھي امانت نہيں رکھي جاسکتي البتہ اگر سمجھدار ہو اور ولي اجازت ديدے تو امانت قبول کرسکتا ہے.

نمبر مسئله 2005امانت کے شرائط اور احکام (1994)

امانت رکھوانے والا اگر مرجائے تو امانت دار کي ذمہ داري

مسئلہ 2005: صاحب مال کے مرجانے پر امانت دار يا تو مال وارثوں کے سپرد کردے يا ان کو مطلع کردے کہ لے جائيں اور اگر اس کام ميں کوتاہي کرے تو ضامن ہے البتہ اگر وارث پہچاتے کے لئے يا يہ پتہ لگانے کے لئے کہ ميت کا کوئي اور بھي وارث ہے کہ نہيں مال نہ دے اور وہ تلف ہوجائے تو ضامن نہيں ہے.

نمبر مسئله 1993امانت (وديعت) (1992)

امانت ميں خيانت

مسئلہ 1993:امانت ميں خيانت حرام ہے اور گناہ کبيرہ ہے اگر کوئي امانت قبول کرے تو پھر اس کي حفاظت ميں کوتاہي نہ کريں جس وقت صاحب امانت اپني امانت واپس مانگے فورا ديدے چاہے صاحب امانت کافر ہي ہو.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت