سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1999امانت کے شرائط اور احکام (1994)

امانت کو ختم کرنا

مسئلہ 1999: اگر انسان امانت کي حفاظت سے منحرف ہوجائے اور وديعت کو ختم يا ان کو مطلع کرديں کہ اپني امانت لے جائيں اور اگر بغير کسي عذر کے نہ مال انکو پہنچائے نہ ہي خبر دے اور مال تلف ہوجائے تو اس کا عوض دے.

نمبر مسئله 2000امانت کے شرائط اور احکام (1994)

امانت کوختم کرنے کے بعد امانت دار کي ذمہ داري

مسئلہ2000: اگر کسي کي امانت کو قبول کرے اور اس کي حفاظت کے لئے معقول جگہ نہ رکھتا ہو تو جگہ کا انتظام کرے اور اس طرح اس کي حفاظت کرے کہ لوگ کہے امانت کي حفاظت ميں کوتاہي نہيں کي ہے اس کے علاوہ صورت ميں اگر مال تلف ہوجائے تو ضامن ہے.

نمبر مسئله 1996امانت رکھنے اور امانت رکھوانے والے کے شرائط (1994)

امانت کي حفاظت پر قدرت رکھتا ہو

مسئلہ 1996:جو شخص امانت کي حفاظت پر قدرت نہ رکھتا ہواس کو کسي کي امانت قبول نہيں کرني چاہئے ليکن اگر صاحب مال اسي کي حفاظت ميں اس سے بھي زيادہ عاجز ہو اور بہتر حفاظت کرنے کي کوئي صورت نہ ہو تو قبول کرسکتا ہے.

نمبر مسئله 1994امانت (وديعت) (1992)

امانت کے شرائط اور احکام

مسئلہ 1994: امانت رکھنے والے اور امانت رکھوا نے والے دونوں کو بالغ و عاقل ہونا چاہئے لہذا بچہ يا ديوانہ شخص کسي کے پاس امانت رکھوا دے تو صحيح نہيںہےاسي طرح بچہ يا ديوانہ کے پاس بھي امانت نہيں رکھي جاسکتي البتہ اگر سمجھدار ہو اور ولي اجازت ديدے تو امانت قبول کرسکتا ہے.

نمبر مسئله 1997امانت رکھنے اور امانت رکھوانے والے کے شرائط (1994)

امانتدار کا قبول کرنا شرط ہے

مسئلہ 1998: اگر صاحب مال کو بتادے کہ ميں مال کي حفاظت کرنے کے لئے تيار نہيں ہوں اس کے با وجود مال اپنا مال چھوڑ کر چلاجائے اور وہ نہ اٹھائے اور مال تلف ہوجائے تو جس نے امانت قبول نہيں کيا وہ ضامن بھي نہيں ہے ليکن اگر ممکن ہو تو بہتر ہے اس کي حفاظت کرے.

نمبر مسئله 2329انسان جب اپنے اندر مرنے کے آثار ديکھے تو اس کي ذمہ داري (2329)

امانتوں کو ان کے مالکوں تک پہنچا دے

مسئلہ 2329:انسان جب اپنے اندر موت کي علاما تدديکھ لے تو فورا لوگوں کي امانتوں کو واپس کردے اور اگر مقروض ہے اور قرضہ ہے اور قرضہ کيا دائيگي کا وقت اپہونچا ہے توقرض ادا کردے اور اگر خود نہيں دے سکتا يا قرض کي ادائيگي کا وقت نہيں اياہے تو وصيت کردے اورا گر اطمينان نہ ہو کہ اس کي وصيت پر عمل کياجائے گا تو گواہ بنادے ليکن اگر اطمينان ہے کہ ورثہ اس کے قرض کوا دا کريں گے تو وصيت ضروري نہيں ہے.

نمبر مسئله 2414

امر بالمعروف و نہي از منکر کے مسائل

مسئلہ 2414: ہر بالغ ، عاقل انسان پر درج ذيل شرائط کے ساتھ امر بالمعروف و نہي عن المنکر واجب ہے.1 امر و نہي کرنيوالے کو يہ يقين ہو کہ جس کو امر يا نہي کررہاہے و ہ فعل حرام يا ترک واجب ميں مشغول ہے.2 يہ احتمال ہو کہ امر و نہي کا اثر بھي ہوگا چاہے وہ اثر فوري ہو يا دير ميں ہو، مکمل اثر ہو يا ناقص ہو، لہذا اگر معلوم ہو کہ کوئي بھي اثر نہ ہوگا تو امر و نہي واجب نہيں ہے.3 امر و نہي ميں کوئي مفسدہ يا ضرر نہ ہو بنابرايں اگر علم ہو يا خوف ہو کہ امر و نہي سے قابل توجہ مالي يا جاني يا ابروئي ضرر اس کو يا بعض مومنين کو پہونچے گا تو امر و نہي واجب نہيں ہے ليکن اگر معروف و منکر ايسے امور ميں سي ہو کہ شارع مقدس نے اس کو بہت زيادہ اہميت دي ہو جيسے قران و اسلام کے ضروري احکام کي حفاظت تو پھر ضرر کا خيال نہيں کرنا چاہئے بلکہ جان و مال ديگر بھي اس کے لئے حفاظت کے لئے کوشش کرے.

نمبر مسئله 2419امر بالمعروف و نہي از منکر کے مسائل (2414)

امر بالمعروف و نہي عن المنکر کے مراتب ہيں

مسئلہ 2419:امر بالمعروف و نہي از منکر کے مراتب ہيں، بعض صورتوں ميں حاکم شرع کے اجازت کي ضرورت ہے بعض صورتوں ميں اجازت کي ضرورت نہيں ہے جن صورتوں ميں اجازت کي ضرورت نہيں ہے وہ دل و زبان سے امر بالمعروف کرنا اور نصيحت کرنا ہے يا اس کے ساتھ بے رخي و بے اعتنائے برتنا يا اس سے تعلقات توڑلينا ہے اور اگر اس سے بھي فائدہ نہ ہو تو ايسے سخت و سست کلمات کہہ سکتاہے جس ميں گناہ نہ ہو يا ايسي صورت اختيار کرنا جس سے گنہگار کو گناہ سے روکاجاسکے يا گناہ کے ذرائع کو اس کے اختيار سے ختم کياجاسکے ليکن اگر امر بالمعروف و نہي از منکر کے لئے مارنے پيٹنے يا زخمي کرنے، مال تلف کرنے يا اس سے زيادہ کي ضرورت ہو تو پھر کوئي بھي شخص حاکم شرع (قاضي) کي اجازت کے بغير يہ سب کام انجام نہيں دے سکتا بلکہ اصل کام مقدار ، اور اس کا طريقہ کار اسلامي حکم کے مطابق حاکم شرع کي اجازت سے معين کئے جائيں.

نمبر مسئله 2414امر بالمعروف و نہي از منکر کے مسائل (2414)

امربالمعروف و نہي عن المنکر کے شرائط

مسئلہ 2414:ہر بالغ ، عاقل انسان پر درج ذيل شرائط کے ساتھ امر بالمعروف و نہي عن المنکر واجب ہے.1 امر و نہي کرنيوالے کو يہ يقين ہو کہ جس کو امر يا نہي کررہاہے و ہ فعل حرام يا ترک واجب ميں مشغول ہے.2 يہ احتمال ہو کہ امر و نہي کا اثر بھي ہوگا چاہے وہ اثر فوري ہو يا دير ميں ہو، مکمل اثر ہو يا ناقص ہو، لہذا اگر معلوم ہو کہ کوئي بھي اثر نہ ہوگا تو امر و نہي واجب نہيں ہے.3 امر و نہي ميں کوئي مفسدہ يا ضرر نہ ہو بنابرايں اگر علم ہو يا خوف ہو کہ امر و نہي سے قابل توجہ مالي يا جاني يا ابروئي ضرر اس کو يا بعض مومنين کو پہونچے گا تو امر و نہي واجب نہيں ہے ليکن اگر معروف و منکر ايسے امور ميں سي ہو کہ شارع مقدس نے اس کو بہت زيادہ اہميت دي ہو جيسے قران و اسلام کے ضروري احکام کي حفاظت تو پھر ضرر کا خيال نہيں کرنا چاہئے بلکہ جان و مال ديگر بھي اس کے لئے حفاظت کے لئے کوشش کرے.

نمبر مسئله 1288نماز آيات واجب ہونے کے موارد (1287)

ان حوادث کا ثابت ہونا جن کي وجہ سے نماز آيات پڑھي جاتي ہے

مسئلہ ۱۲۸۸ : جن چیزوں کی وجہ سے نماز آیات واجب ہوتی ہے اگر ان کا کئی مرتبہ اتفاق ہوجائے تو ہر ایک کے لئے نماز آیات واجب ہے مثلا کئی مرتبہ زلزلہ آجائے یا سورج گرہن و زلزلہ آجائے ،لیکن اگر نماز آیات پڑھتے ہوئے یہ چیزیں واقع ہوں تو صرف وہی ایک نماز کافی ہے۔

نمبر مسئله 820وه مکانات جهاں پر نماز پڑهنا مستحب ہے (816)

ان سے رابطہ جو لوگ بےاعتنائ کي وجہ سے مسجد مہں حاضر نہيں ہوتے

مسئلہ820 جولوگ بے اعتنائي کي وجہ سے مسلمانوں کي مسجدوں ميں حاضرنہيں ہوتے بہترہے کہ ان سے رابطہ دوستي نہ کياجائے ان کے ساتھ کھانانہ کھاياجائے ان سے کسي کام ميں مشورہ نہ لياجائے، ان کاہمسايہ نہ بنے، ان سے لڑکي نہ لي جائے، نہ ان کولڑکي دي جائے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت