سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 525غسل ميت (524)

غسل ميت کے احکام

مسئلہ 525 : اگر بيري کے پتے اور کافور پاني ميں اتنا ہو کہ پاني مضاف ہوجائے تو کوئي حرج نہيں ہے البتہ اتنا کم نہ ہو کہ کہا جانے لگے اس ميں بيري کے پتے يا کافور ملايا ہي نہيں گيا ہے اگر مضاف ہوجائے تو بہتر يہ ہے کہ ميت کو پہلے اس سے دھوئيں اس کے بعد پاني اس کے اوپر ڈال ديں تاکہ مطلق کي صورت ہوجائے.

نمبر مسئله 526غسل ميت (524)

اگر سدر و کافور ضرورت بھر نہ ہو

مسئلہ 526 : اگر ضرورت کے مطابق بيري کے پتے او رکافور نہ مل سکے تو بناء براحتياط واجب جتنا بھي مل سکے پاني ميں ڈال ديں اور اگر بالکل نہ ملے تو اس کے بدلے خالص پاني سے غسل دےديں.

نمبر مسئله 527غسل ميت (524)

محرم کا مرجانا

مسئلہ 527 : حج يا عمرہ کا احرام باندھنے والا شخص اگرطواف تمام کرنے اور اس پر خوشبو حلال ہونے سے پہلے مرجائے تو اس کو کافور کے پاني کے بجائے خالص پاني سے غسل دينا چاہئے.

نمبر مسئله 528غسل ميت (524)

ميت کو غسل دينے والے کے شرايط

مسئلہ 528 : ميت کو غسل دينے والے کو مسلمان، بالغ، عاقل، ہونا چاہئے اورغسل کے لازمي مسائل کو جاننے والا ہونا چاہئے اور احتياط مستحب ہے کہ شيعہ اثنا عشري بھي ہو.

نمبر مسئله 532غسل ميت (524)

ميت کو غسل دينے والے کے شرايط . شوہر کا بيوي کو غسل دينا

مسئلہ 532 : مرد ، عورت کو او رعورت، مرد کو غسل نہيں دے سکتے البتہ مياں، بيوي ايک دوسرے کو غسل دے سکتے ہيں اگر چہ احتياط مستحب يہ ہے کہ اگر ضرورت نہ ہو تو يہ کام نہ کريں(يعني مياں، بيوي بھي ايک دوسرے کو غسل نہ ديں).

نمبر مسئله 531غسل ميت (524)

چار مہينہ کے بچے کا سقط ہونا

مسئلہ 531 : اسقاط شدہ بچہ اگرچار ماہ يا اس سے زيادہ کا ہو تو اس کو بھي غسل دينا چاہئے اور اگر اس سے کم ہو تو بناء براحتياط واجب بغير غسل کے ايک کپڑے ميں لپيٹ کر دفن کرديں.

نمبر مسئله 539غسل ميت (524)

ميت کو غسل دينے کي اجرت لينا

مسئلہ 539 : ميت کو غسل دينے کے لئے مزدوري لينا جائز نہيں ہے البتہ مقدمات کے لئے مثلا اس کو پاک کرنے کے لئے اور اسي قسم کے کاموں کے لئے اجرت لينے ميں اشکال نہيں ہے.

نمبر مسئله 540غسل ميت (524)

پاني نہ ہونے کي صورت ميں تيمم کرانا

مسئلہ 540 : اگر پاني نہ ملے يا ميت کا بدن ايسا ہو کہ اس کو غسل نہ ديا جاسکتا ہو يا کسي بھي مجبوري کي وجہ سے اگرغسل نہ ديا جاسکتا ہو تو ميت کو ہر غسل کے بدلے ايک تيمم ديں اس طرح کہ تيمم دينے والا ميت کے روبرو بيٹھے اور اپنے ہاتھوں کو زمين پر مارے اور ميت کے چہرے اور ہتھيليوں کي پشت پرہاتھ پھيرے.

نمبر مسئله 534ميت کو غسل دينے والے کے شرايط . شوہر کا بيوي کو غسل دينا (532)

مرد کي ميت کو غسل دينے کے لئے مرد نہ ہو

مسئلہ 534 : اگر مرد کي ميت کو غسل دينے کے لئے کوئي مرد نہ مل سکے تو جو عورتيں اس کي محرم ہيں اس مرد کو غسل دے سکتي ہيں اسي طرح اگر عورت کي ميت کو غسل دينے کے لئے عورت نہ مل سکے تو اس عورت کے محرم مرد اس کو غسل دے سکتے ہيں البتہ بہتر يہ ہے کہ لباس کے اوپر سے غسل ديں.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت