سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1428قضا روزوں کے احکام (1427)

مست انسان کا ہوشياري کے بعد وظيفہ

مسئلہ 1428: مستي کي حالت ميں چھوٹے ہوئے روزوں کي قضا لازم ہے چاہے مست کرنے والي چيز کو اشتباہا يا علاج کے لئے کھا يا ہو بلکہ اگر روزے کي نيت پہلے کرلي ہو پھر مستي کے عالم ميں روزہ کو تمام کرے تو بناء بر احتياط واجب قضا کرے.

مسئله شماره 1429قضا روزوں کے احکام (1427)

مسافرت اور بيماري کي وجہ سے چھوٹے ہوئے روزوں کي قضا

مسئلہ 1429: مسافرت، بيماري و غيرہ کي وجہ سے جو روزے چھوٹ گئے ہوں ان کي قضا کرے ليکن اگر چھوٹے ہوئے روزوں کي تعداد معلوم نہ ہو تو يقيني تعداد کي قضا کرے اس سے زيادہ واجب نہيں ہے اگر چہ احتياط مستحب ہے کہ زيادہ کي قضا کرے.

مسئله شماره 1431قضا روزوں کے احکام (1427)

ظہر سے پہلے قضا روزہ کو افطار کرنا جائز ہے

مسئلہ 1431: ماہ رمضان کے قضا روزوں کو بشرطيکہ وقت تنگ نہ ہو تو ظہر سے پہلے توڑا جاسکتا ہےليکن ظہر کے بعد جائز نہيں ہے اسي طرح اگر غير معين روزے (مثلا نذر کے قضا روزے) کي قضا رکھ رہاہو تو احتياط واجب ہے کہ ظہر کے بعد روزے کو باطل نہ کرے.

مسئله شماره 1439قضا روزوں کے احکام (1427)

ولي ميت کا وظيفہ جب ميت کے قضا روزوں کے بارے ميں علم نہ ہو

مسئلہ 1439: اگر ميت کے ولي کو معلوم نہ ہو کہ ميت کے ذمہ روزہ کي قضا ہے يا نہيں ہے تو ميت کے لئے قضا روزے رکھوا نا لازم نہيں ہے اور اگر اجمالا جانتا ہو کہ کچھ روزوں کي قضا اس کے ذمہ ہے تو جتني مقدار کا يقين ہو اسي کو بجالائے اس سے زيادہ واجب نہيں ہے.

مسئله شماره 1442مسافر کے روزے کے احکام (1440)

رمضان کے علاوہ واجب روزے کي حالت ميں سفر

مسئلہ۱۴۴۲ : ماہ رمضان کے علاوہ اگر انسان پر کسی معین دن کا روزہ واجب ہو (مثلا نذر کر لی ہو کہ پندرہ شعبان کو روزہ رکھوں گا) تو بناء بر احتیاط واجب اس دن سفر نہ کرے بلکہ اگر سفر میں ہو اگر ممکن ہو تو کسی جگہ دس دن کے قیام کی نیت کرکے اس دن کا روزہ رکھے۔

مسئله شماره 1443مسافر کے روزے کے احکام (1440)

سفر ميں روزہ رکھنے کا حکم

مسئلہ ۱۴۴۳: اگر روزہ کی نذرکرے لیکن اس کا دن معین نہ کرے تو اس روزہ کو سفر میں نہیں رکھ سکتا۔ چاہے نذر کرلے کہ فلاںمعین دن کو سفر میں روزہ رکھوں گا یا نذر کرے کہ فلاں دن روزہ رکھوں گا خواہ سفر میں ہوں یا وطن میں ، ایسی نذر میں اشکال ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت