سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 352وضوئے جبيرہ (345)

ايسا زخم جس پر پاني ضرر پہنچاتا ھو

مسئلہ 352 : اگر اعضائے وضو پر زخم،جراحت،شکستگی کا تو وجود نہیں ہے لیکن کسی دوسرے اسباب کی بناء پر اس کے لئے پانی نقصان دہ ہے تو تیمم کرے لیکن اگر پانی صرف چہرے اور ہاتھ کے کچھ حصہ ہی کے لئے نقصان دہ ہے تو اس کے اطراف کو دھولینا ہی کافی ہےمگر احتیاط واجب یہ ہے کہ تیمم بھی کرے۔

نمبر مسئله 1147اس کا مشغلہ اور کام سفر نہ ہو (1145)

ايسا کثير السفر جس کا پيشہ سفر نہ ہو

مسئلہ 1147 : جس کا پیشہ مسافرت ہو اگر وہ اپنے پیشے کے علاوہ کسی دوسرے کام کے لئے سفر کرے(مثلا حج یازیارت یا کسی اور مقصد کے لئے جائے)تو دوسرے مسافروں کی طرح وہ بھی نماز قصر پڑھے۔ لیکن اگر ڈرائیور اپنی گاڑی کو کرایہ پر دے اور ضمنا خود بھی زیارت کرے تو ڈرائیور کو)پوری نماز پڑھنی چاہئے۔

نمبر مسئله 1864کرائے کے مختلف مسائل (1862)

ايسا کرايہ جس کي ابتداء اور انتہاء معلوم نہ ہو

مسئلہ 1864:اگر کرايہ دار سے کہيں کہ مکان کو ايک ماہ کے لئے ايک ہزار روپے کرايہ پر ديتا ہوں اس کے بعد اپ جتے دن رہيں اسي حساب سے کرايہ ديتے رہيں تو صرف پہلے مہينہ کا کرايہ صحيح ہے اس کے بعد چونکہ مدت معين نہيں ہے لہذا اجارہ باطل ہے اور اگر پہلے مہينے کو بھي معين نہ کرے مثلا ايک ہزار روپے ماہانہ کرايہ پر ديتاہوں کہے تو اصلي اجارہ ہي باطل ہے.

نمبر مسئله 2193گم شدہ مال کے احکام (2193)

ايسا گم شدہ مال جس پر کوئي علامت نہ ہو

مسئلہ 2193:جس کو کوئي ايسا گم شدہ مال مل جائے جس پرکوئي ايسي علامت نہ ہو جس کي بناپر مالک کو معلوم کرسکے، مثلا سو روپے کا نوٹ يا کوئي سونے کا سکہ پڑا ہو امل جائے، تو احتياط واجب کي بناپر اس کو مالک کي طرف سے صدقہ کردے اور اگر وہ خود مستحق ہے تو اپنے لئے اٹھالے ليکن اگر مال اچھا خاصہ ہو تو احتياط يہ ہے کہ حاکم شرع سے اجازت لے.

نمبر مسئله 2194گم شدہ مال کے احکام (2193)

ايسا گم شدہ مال جس پر کوئي علامت ہو

مسئلہ 2194: جس کو ايسا مال پڑا ہوامل جائے جس پر علامت و نشاني ہو ليکن اسکي قيمت ايک درہم . 6/12 نخود سکہ دار چاندي، سے کم ہو پس اگر اس کا مالک معلوم ہوتو مالک کي رضامندي کے بغير اس کو اٹھا نہيں سکتا ہاں اگر مالک معلوم نہ ہو تو خود اٹھا کر اپني ملکيت قراردے سکتا ہے اور اس سے استفادہ کرسکتاہے اور تلف ہونے کي صورت ميں عوض دينا بھي ضروري نہيں ہے بلکہ اگر ملکيت بنانے کي نيت نہ بھي کي ہو اور کوتاہي کئے بغير تلف ہوجائے تو اس کا معاوضہ دينا واجب نہيں.

نمبر مسئله 822وہ مقامات جہاں نماز پڑھنا مکروہ ہے (821)

ايسي جگہ نماز پڑھنا جہاں لوگ اس کے سامنے سے گذرتے ہوں

مسئلہ822 اگرانسان کسي ايسي جگہ پرنمازپڑھ رہاہوکہ جہاں لوگ اس کے سامنے سے گزر رہے ہوں تومستحب ہے کہ اپنے آگے کوئي چيزرکھ دے تاکہ نمازي اورلوگوں ميں رکاوٹ بن جائے حتي کہ عصاء، تسبيح يارسي وغيرہ کارکھنابھي کافي ہے.

نمبر مسئله 4682۔ صاحب عادت وقتیہ (466)

ايسي عورت جس کے حيض کاخون رک جاتاہے اور کبھي آجاتاہے

مسئلہ 468 : جو عورت دو ماہ مسلسل معین وقت میں تین دن یا اس سے زیادہ خون دیکھے اور اس کے بعد پاک ہوجائے دوبارہ پھر تین دن یا اس سے زیادہ خون دیکھے اور جن دنوں میں خون دیکھا ہے ان کی تعداد دس دن سے زیادہ نہ ہو لیکن دوسرا مہینہ پہلے مہینہ سے کم یازیادہ ہوتو ایسی عورت بھی ان تمام دنوں کو حیض قرار دے جن میں خون دیکھا ہے البتہ بیچ کے جن دنوں میں پاک رہی تھی ان میں طہارت کا حکم رکھتی ہے۔

نمبر مسئله 2170طلاق کے متفرق مسائل(2169)

ايسي عورت سے شادي جس کو يہ کہا گيا ہو کہ تم اپنے شوہر سے طلاق لے لو

مسئلہ 2170:اگر کوئي مرد کسي عورت کو دھو کہ دے اور اس سے کہے تو اپنے شوہر سے طلاق لے لے ميں تجھ سے شادي کرلوں گا پس اگر عورت ايسا کرے تو اس کا طلاق و عقد دونوں صحيح تو نہيں مگر دونوں نے بہت بڑے گناہ کا ارتکاب کياہے (ليکن يہ اسي صورت ميں صحيح ہے کہ پہلے اس عورت سے زنانہ کرچکاہو ور نہ وہ عورت اس پر حرام ہے).

نمبر مسئله 2114دودھ پلانے کے احکام (2109)

ايسي لڑکي جس کو اس کي بھانجي يا بھتيجي دودھ پلائے محرم ہے

مسئلہ 2114:کوئي عورت اپنے نواسے يا نواسي کو کامل دودھ نہيں پلاسکتي ور نہ اس کي لڑکي اپنے شوہر پر حرام ہوجائے گے اسي طرح و امادگي دوسري بيوي کے بچوں کو بھي دودھ نہيں پلاسکتي ہاں پوتے (پوتي) کو دودھ پلاسکتي ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت