سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1485کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

ايسے شخص کے مال کا حکم جو خمس کا عقيدہ رکھتا ہے

مسئلہ 1485: اگر کسي کے بارے ميں اجمالا معلوم ہو کہ خمس کا عقيدہ رکھتا ہے مگر خمس نہيں ديتا ليکن يہ نہ معلوم ہو کہ جو مال ہم کوديا ہے اس سے خمس متعلق ہوا ہے يا نہيں مثلا ميراث سے اس کو کچھ مال ملا ہو يا قرض ليا ہو اور احتمال بھي ہو کہ ہوسکتا ہے يہ مال انھيں اموال ميں سے ہو جس کا خمس نہيں ديا گيا پھر بھي اس مال ميں تصرف کرنا جائز ہے اور اس کا خمس واجب نہيں ہے اسي طرح ايسے لوگوں کي طرف سے دعوت قبول کرنا اور ان کے گھر ميں نماز پڑھنا بھي جائز ہے البتہ اگر علم ہو کہ جو کھانا ہم کو پيش کيا جارہا ہے يا اس کا گھر اس مال سے تيار کيا گياہے کہ جس کا خمس ادا نہيں کيا ہے تو پھر اس ميں تصرف جائز نہيں ہے.

نمبر مسئله 1519کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

ايسے مال ميں تصرف جس کے بارے ميں شک ہو کہ خمس ديا گيا يا نہيں

مسئلہ 1519:جس مال کے بارے ميں يقين ہو کہ اس کا خمس نہيں ديا گيا اس ميں تصرف کرنا حرام ہے ليکن جس مال کے بارے ميں شک ہو کہ اس کا خمس ديا گياہے يا نہيں اس ميں تصرف کرنا جائز ہے اور ايسے شخص کي بخشش کو قبول کر لينے اور اس سے معاملہ کرنے يا اس کي مہماني ميں شرکت کرنے ميں اشکال نہيں ہے اور و جستجو بھي لازم نہيں ہے.

نمبر مسئله 1484کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

ايسے مال کے خمس کا حکم جو کافر سے کسي انسان تک پہنچا ہو

مسئلہ 1484: کافر يا ايسے شخص سے جو خمس کا عقيدہ نہيں رکھتا کوئي مال تجارت و غيرہ سے،، کسي کے پاس اے تو اس کا خمس وجب نہيں ہے ليکن اگر خمس کا عقيدہ تو رکھتا ہو مگر خمس نہ ديا ہو و اس کا خمس دينا واجب ہے.

نمبر مسئله 1376اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا (1371)

ايسے مجنب کا سونا جس کو معلوم ہو کہ صبح کو اٹھ نہيں پائے گا

مسئلہ۱۳۷۶: جو شخص ماہ رمضان کی رات جنب ہوا ور جانتا ہوکہ اگر سوجائے گا تو صبح تک بیدار نہ ہوپائے گا۔ تو اس کو سونا نہیں چاہئے اور اگر وہ سوجائے اور صبح تک بیدار نہ ہو تو اس کے روزے میں اشکال ہے۔ احتیاط واجب ہے کہ قضا و کفارہ (دونوں) بجالائے۔ البتہ اگر بیدار ہوجانے کا احتمال ہوتو سوسکتا ہے لیکن احتیاط واجب یہی ہے کہ دوبارہ بیدار ہونے پر غسل کئے بغیر نہ سوئے۔

نمبر مسئله 2213جانوروں کا شکار اور ذبح کرنا(2212)

ايسے وحشي حلال جانور کا گوشت جس کو اسلحہ سے شکار کيا جائے

مسئلہ 2213: وحشي و جنگلي حلال گوشت جانور جيسے ہرن، پہاڈي بکري، چکور و غيرہ اسي طرح وہ پالتو حلال گوشت جانور جو بعد ميں جنگلي ہوجائے جيسے پالتو اونٹ گائے بھاکر جنگلي ہوجائے اگر ان کو اسلحہ سے شکار کريں (ان شرائط کے ساتھ جو بعد ميں بيان ہوں گے) تو حلال ہے ليکن پالتو حلال گوشت جانور شکار کرنے سے حلال نہيں ہوتا اسي طرح جنگلي حلال گوشت جانور جو تربيت کرنے سے پالتو ہوجائے وہ بھي شکار سے حلال نہيں ہوتا.

نمبر مسئله 2447پوسٹمارٹم اور سرجري کے احکام (2444)

ايک انسان کا خون دوسرے کے جسم داخل کرنا

مسئلہ 2447: بيماري کے علاج کے لئے يا جراحي (اپرشن) کے لئے يا جان بچالے نے کے لئے ايک انسان کا خون دوسرے انسان کے جسم ميں داخل کياجاسکتاہے چاہے وہ خون مسلمان کا ہو يا کافر کا، مرد کا ہو يا عورت کا اور اس کام کے لئے خون کي خريد و فروخت بھي جائزہے.

نمبر مسئله 2446پوسٹمارٹم اور سرجري کے احکام (2444)

ايک انسان کا گردہ کسي دوسرے کے لگانا

مسئلہ 2446:کسي زندہ انسان کے عضو کو کاٹ کر دوسرے انسان کے يہاں لگانا جيسا کہ گردوں ميں معمول ہيں کہ جس شخص کے دونوں گردے خراب ہوگئے ہوں اس کے يہاں کسي انسان کا ايک گروہ لے کرلگا دياجاتاہے يہ اس وقت جائزہے کہ جب وہ شخص راضي ہو اور ايک گروہ کے دينے سے اس کي جان کو کوئي خطرہ نہ ہو اور احتياط يہ ہے کہ اگر اس کے لئے رقم لے تو خو د اس عضو کي قيمت نہ لے بلکہ اس کا م کے شروع کرنے کي اجازت کي قيمت لے.

نمبر مسئله 1845صلح کے احکام و شرائط (1841)

ايک جنس کي دو چيزوں کے بارے ميں صلح کس صورت ميں صحيح ہے

مسئلہ 1845:اگر دو ايسي چيزوں کي اصل ايک ہے اور دونوں کا وزن بھي معلوم ہو ان پر ايکدوسرے سے صلح کرنا چاہيں تو يہ صلح اسي وقت صحيح ہوگي جب سود نہ لازم اتاہو يعني ايک کا وزن دوسرے سے زيادہ نہ ہو اور اگر وزن معلوم نہ ہو بلکہ کم و زيادتي کا احتمال ہو تو صلح کرنے ميں اشکال ہے.

نمبر مسئله 1014بولنا (1012)

ايک حرفي کلمہ کہنا

مسئلہ1014۔ اگرایسالفظ کہے جس میں صرف ایک حرف ہو اوراس کے معنی بھی ہوں ،مثلا “قِ” جس کے معنی عربی میں بچنے کے ہیں، اوروہ معنی کاقصدبھی کرے تونمازباطل ہے اوراگرمعنی کاقصدنہ کرے لیکن اس کی طرف متوجہ ہوتواحتیاط واجب یہ ہے کہ نمازکااعادہ کرے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت