سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 580دفن کے احکام (574)

غير مسلمان عورت کو جس کے پيٹ ميں مسلمان کابچہ ہو ???????؟

مسئلہ 580 : اگر کافرہ عورت مرجائے اور اس کے پيٹ ميں بچہ بھي مرجائے اور اس بچے کا باپ مسلمان ہو تو عورت کو قبر ميں بائيں کروٹ لٹايا جائے گا تاکہ بچے کا چہرہ قبلے کي طرف رہے بلکہ اگر روح بھي بچے کے بدن ميں داخل نہ ہوئي ہو يعني ابھي بچے ميں حس و حرکت بھي پيدا نہيں ہوئي ہو تب بھي بناء بر احتياط واجب اسي قاعدے پر عمل کريں.

نمبر مسئله 581دفن کے احکام (574)

مسلمان کو غير مسلمان کے قبرستان ميں دفن کرنا

مسئلہ 581 : غير مسلمانوں کے قبرستان ميں مسلمان کا دفن کرنا اور مسلمانوں کے قبرستان ميں کافر کو دفن کرنا بناء براحتياط واجب جائز نہيں ہے اسي طرح مسلمان کو ايسي جگہ دفن کرنا جہاں اس کي بے حرمتي ہو حرام ہے جيسے اس جگہ پر دفن کرنا جہاں کوڑا ڈالا جاتا ہے.

نمبر مسئله 582دفن کے احکام (574)

غصبي جگہ پر ميت کو دفن کرنا

مسئلہ 582 : ميت کو غصبي جگہ پر دفن نہيں کرنا چاہئے اور نہ ان جگہوں پر دفن کرنا چاہئے جو دفن کے لئے وقف نہيں ہيں جيسے مساجد و ديني مدارس البتہ اگر ابتداء ہي سے دفن کے لئے ايک جگہ مخصوص کرليں اور وقف ميں اس کو مستثني رکھيں تو وہاں دفن جائز ہے.

نمبر مسئله 584دفن کے احکام (574)

ميت سے جدہ شدہ اعضاء کو دفن کرنا

مسئلہ 584 : بناء بر احتياط واجب ميت کي جو چيزيں جدا ہوجائے چاہے وہ بال، ناخن، دانت ہو اس کو ميت کے ساتھ دفن کردينا چاہئے ليکن شرط يہي ہے کہ نبش قربر کا سبب نہ ہو ليکن جو ناخن يا دانت زندگي ميںجدا ہوجائے اس کا ميت کے ساتھ دفن کرنا واجب تو نہيں ہے اگر چہ بہتر ہے.

نمبر مسئله 586دفن کے احکام (574)

اگر کوئي کنويں ميں مرجائے

مسئلہ 586 : اگر کوئي کنويں ميں مرجائے اور اس کا نکالنا ممکن نہ ہو تو کنويں کو بند کرديں اور اسي کنويں کو اس کي قبر قرار ديديں اور اگر کنواں کسي او رکي ملکيت ہو تو اس کو کسي بھي طرح راضي کريں.

نمبر مسئله 585دفن کے احکام (574)

اگر ماں کے رحم ميں بچہ مرجائے

مسئلہ 585 :اگر ماں کے رحم ميں بچہ مرجائے اور اس کا رحم ميں رہنا ماں کےلئے خطرہ ہو تو جو سب سے آسان راستہ ہو اس طرح اس کو نکال ليں يہاں تک کہ اگر مجبور ہوں کہ بچہ کو ٹکڑا ٹکڑا کرنا پڑے تو کرديں اور اس کام ميں پہلے نمبر پر اس کا شوہر ہے کہ وہ اس کام کو انجام دے، بشرطيکہ وہ اہل فن ہو اور دوسرے نمبر پر وہ عورت ہے جو اہل فن ہو اور اگر يہ ممکن نہ ہو تو جو محرم مرد اہل فن ہوں يہ کام انجام دے اور يہ بھي نہ ہوسکے تو مجبورا نا محرم اہل فن مرد سے استفادہ کيا جاسکتا ہے.

نمبر مسئله 589دفن کے مستحبات (588)

صاحبان عزا کو تعزيت پيش کرنا

مسئلہ589 صاحبان عزاء کوتعزيت پيش کرنامستحب ہے، ليکن اگرايک مدت گزرچکي ہواوروہ فراموش ہوگئي ہواورتعزيت دينے سے پھروہ مصيبت يادآنے کا انديشہ ہوتوترک کرنابہترہے، نيزيہ بھي مستحب ہے کہ ميت کے گھروالوں کے لئے تين دن تک کھانابھيجيں

نمبر مسئله 591دفن کے مستحبات (588)

چہرے کو نوچنا

مسئلہ591 کسي کي موت پربدن وچہرے کونوچنا، طمانچہ مارناجائز نہيں ہے اسي طرح باپ اوربھائي کي موت کے علاوہ کسي اورکي ميت پر گريبان چاک کرناجائزنہيں ہے .

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت