سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1465حرام روزے (1462)

اگر تجربہ ہو کہ روزہ ضرر نہيں پہنچائيگا

مسئلہ ۱۴۶۵: اگر ڈاکٹر کہے کہ روزہ تمہارے لئے نقصان دہ ہے لیکن اس کے تجربہ سے ثابت ہے کہ نقصان دہ نہیں ہے تو روزہ رکھے اور گر ضرر معلوم نہ ہو تو ایک دودن تجربہ کرکے دیکھے اس کے بعد او پروا لے قاعدہ کے مطابق عمل کرے۔

نمبر مسئله 203زمين

اگر تلا يا تلوا خشک ھو

مسئلہ 203 : يہ ضروري نہيں ہے کہ تلا يا تلوا تر ہو بلکہ اگر خشک بھي ہو تو راستہ چلنے سے پاک ہوجاتا ہے اگرزمين پر سرايت نہ کرنے والي تري ہو تو اس سے بھي کوئي ضرر نہيں پہنچتا.

نمبر مسئله 921

اگر تيسري ياچوتھي رکعت ميں تسبيحات پڑھنا چاہتا تھا اور زبان پر حمد ا?جائے يا بالعکس

مسئلہ921 : اگر تیسری اور چوتھی رکعت میں حمد پڑھنا چاہتا تھا لیکن زبان سے تسبیحات نکل گئے یااس کے برعکس تسبیحات پڑھنا چاہتا تھا مگر زبان پر حمد جاری ہوگئی تو کافی نہیں ہے بلکہ پلٹ کر دوبارہ تسبیحات یا حمد کو پڑھے۔ لیکن اگر دونوں اس کی نیت میں تھے تو جو بھی زبان پر جاری ہوگیا کافی ہے۔

نمبر مسئله 659 تيمم کے احکام (649)

اگر جانتا ہو کہ آخر وقت تک اس کا عذر باقی رہےگا

مسئلہ 659 : جس کا وظیفہ تیمم ہو اگر یقین رکھتا ہو یا احتمال ہو کہ آخر وقت تک اس کا عذر باقی رہے گا تو وہ تیمم سے اول وقت میں نماز پڑھ سکتاہے ۔ لیکن اگر یقین رکھتا ہو کہ آخر وقت تک اس کا عذر دور ہوجائے گا تو بناء براحتیاط واجب صبر کرے۔

نمبر مسئله 2022عاريت کے احکام (2011)

اگر جانتے بوجھتے غصبي مال کو عاريت پر لے

مسئلہ 2022:اگر جانتے بوجھتے غصبي مال کو عاريت لے اور اس کے پاس سے تلف ہوجائے تو مالک اپنا مال کا عوض اس شخص سے لے سکتا ہے اور اگر اس شخص تک رسائي ممکن نہ ہو تو غاصب سے مطالبہ کرے اسي طرح عاريت لينے والوں نے اس غصبي چيز سے جو فائدے اٹھا لئے ہوں ان کا بھي عوض ديں اور اگر معلوم نہ ہو کہ مال غصبي چيز سے جو فائدے اٹھا لئے ہوں ان کا بھي عوض دين اور اگر معلوم نہ ہو کہ مال غصبي چيز سے جو فائدے اٹھا لئے ہوں ان کا بھي عوض ديں اور اگر معلوم نہ ہو کہ مال غصبي ہے اور اصلي مالک مال يا منافع کي خسارت اس سے وصول کرے تو اس کو حق ہے کہ مالک کو جو بھي بھيج دے اس کا عاريت دينے والے غاصب سے لے? ليکن يہ اس صورت ميں ہے کہ عاريت دينے والے نے ضمانت کے شرط نہ کي ہو اور جس چيز کو عاريتا دياہے وہ سونے يا چاندي کي نہ ہو.

نمبر مسئله 351وضوئے جبيرہ (345)

اگر جبيرہ معمول سے زيادہ ہو

مسئلہ 351 : اگر جبیرہ [پٹّی یا پلاستر ] زخم کے اطراف کو معمول سے زیادہ گھیرے ہوئے ہو اور اس کو ہٹانا ممکن بھی نہ ہو تو جبیرہ والے قاعدہ پر عمل کریں اور بناء بر احتیاط مستحب تیمم بھی کریں۔ اور اگر اضافی جبیرہ کا ہٹا دینا ممکن ہو تو اس کو ہٹا دیں۔

نمبر مسئله 31812۔کھال تک پانی کے پہنچنے میں کوئی چیز رکاوٹ نہ ہو (316)

اگر جلنے يا کسي اور وجہ سےا?بلے پڑ جائيں

مسئلہ 318 : اگر جلنے یا کسی او روجہ سے اعضائے وضو پر آبلے پڑ جائیں تو ان کا دھونا اور ان کے اوپر مسح کرلینا کافی ہے اور اگر ان میں سوراخ ہوجائے تو ان کے نیچے پانی کا پہونچانا ضروری نہیں ہے لیکن اگر کھال کا کچھ حصہ اکھڑ جائے جو کبھی بدن سے چپک جاتی ہے اور کبھی اوپر اٹھ جاتی ہے تو اس کے نیچے پانی کا پہونچانا ضروری ہے بشرطیکہ اس سے ضرر نہ ہو۔

نمبر مسئله 1257جماعت کے احکام (1246)

اگر جماعت کي دوسري رکعت ميں پہنچے

مسئلہ ۱۲۵۷ : جو شخص امام کی دوسری رکعت میں شریک ہو وہ اپنی دوسری رکعت میں (جو امام کی تیسری ہے)دونوں سجدوں کے بعد بیٹھ کر بمقدار واجب تشہد پڑھے اور اٹھ کر امام کے ساتھ شریک ہوجائے اب اگر تین مرتبہ تسبیحات پڑھنے کا وقت نہ ہو تو ایک مرتبہ پڑھ کر رکوع میں امام کے ساتھ شریک ہوجائے۔

نمبر مسئله 1546مال مخلوط بہ حرام (1542)

اگر حرام مال کا مالک خمس نکالنے کے بعد معلوم ہو

مسئلہ 1546: اگر حلال مال جو حرام سے مخلوط تھا اس کا خمس دينے کے بعد مالک کا پتہ چل جائے تو بنا بر احتياط واجب اس کا عوض مالک کودےيہي حکم اس وقت بھي ہوگا کہ جب مال کے مالک کونہ پہچاننے کي وجہ سے مالک کي طرف سے صدقہ کردے اور بعد ميں مالک کا پتہ چل جائے اور مالک راضي نہ ہو.

نمبر مسئله 1547مال مخلوط بہ حرام (1542)

اگر حرام مال کے مالک چند افراد ہوں

مسئلہ 1547: اگر انسان کو معلوم ہو کہ اس کا مال دوسروں کے مال سے مخلوط ہوگيا ہے اور اس کي مقدار بھي معلوم ہو اور يہ بھي جانتا ہو کہ اس کا مالک چند ادميوں کے علاوہ نہيں ہے ليکن معين طور سے مالک کو مشخص نہ کرسکتا ہو تو مال کو سب ہيں برابر برابر تقسيم کردے.

نمبر مسئله 1543مال مخلوط بہ حرام (1542)

اگر حلال مال کي مقدار پتہ چل جائے

مسئلہ 1543: اگر حلال و حرام مال مخلوط ہوجائے اور اس کي مقدار تو معلوم ہو (مثلا معلوم ہو کہ مال حرام ہے) ليکن مالک کا علم نہ ہو تو حرام مقدار کو بنا بر احتياط واجب ايسے مصرف ميں خرچ کريں جو خمس کا بھي مصرف ہوا اور صدقہ کا بھي مصرف ہو (مثلا سادات کے فقراء کو ديدے.)

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت