سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 909

اگر حمد و سورہے کا کچھ حصہ خلاف قاعدہ يعني بلند کو آہستہ يا آہستہ کو بلند پڑھے

مسئلہ 909 : اگر حمدو سورہ پڑھتے ہوئے متوجہ ہوجائے کہ تھوڑي سي مقدار کو بھولے سے خلاف قاعدہ پڑھا ہے(بلند کو آہستہ يا آہستہ کو بلند پڑھا ہے)تو دوبارہ پلٹ کر پڑھنا ضروري نہيں ہے اگر چہ بہتر ہے کہ پلٹ کر دوبارہ صحيح پڑھے.

نمبر مسئله 2416امر بالمعروف و نہي از منکر کے مسائل (2414)

اگر خاموشي کي وجہ سے ظالم کي تقويت يا تائيد ہوتي ہو تو خاموشي حرام ہے

مسئلہ 2416:اگر صحيح احتمال ہوکہ علماء کي خاموشي سے منکر کے معروف اور معروف کے منکر ہوجانے کا انديشہ ہے تو تمام مسلمانوں پر عموما اور علمائے کرام پر خصوصا حق کا اظہار و اعلام کرنا واجب ہے اور خاموشي جائز نہيں ہے.

نمبر مسئله 783درہم سے کم خون (781)

اگر خون استر تک سرايت کر جاءے

مسئلہ783 : اگرلباس میں استرہے اورخون استر میں سرایت کرگیاہے تو ہرایک الگ خون شمارہوگا لیکن کپڑا زیادہ موٹا نہ ہو اور خون ایک طرف سے دوسری طرف سرایت کر جائے تو کپڑے کے اوپر اور نیچے کا خون ایک ہی شمار ہوگا ۔

نمبر مسئله 483حيض کے مختلف مسائل (478)

اگر دس دن سے پہلے پاک ھو جائے ليکن اسے احتمال ھو کہ اندر خون موجود ھے

مسئلہ 483 : اگر عورت دس دن سے پہلے پاک ہو جائے ليکن اسے يہ احتمال ہو کہ اندر خون موجود ہے تو تھوڑي سي روئي اندر داخل کرکے ديکھ لينا چاہئے اگر صاف ہو تو غسل کرے اور عبادتوں کو بجالائے اوراگر صاف نہ ہو چاہے خون کے پاني ہي سے آلودہ ہو توحائض کے بارے ميں پہلے جو احکام بيان کئے جا چکے ہيں ان کے مطابق عمل کرے

نمبر مسئله 2342وصيت کے احکام (2327)

اگر دو وصي ميں سے ايک مرجائے تو حاکم شرع کسي اور کو معين کرے گا

مسئلہ 2342:اگر کسي نے دو ادميوں کو وصي مقرر کياہو کہ دونوں مل کر کام کرے اور ان ميں سے کوئي ايک مرجائے يا ديوانہ ہوجائے يا کافر ہوجائے تو حاکم شرع اس کي جگہ پر دوسرے کو معين کردے گا اور اگر دونوں ہي ايسے ہوجائے تو حاکم شرع دو دوسرے ادميوں کو معين کرے گا.

نمبر مسئله 1886کرائے کے مختلف مسائل (1862)

اگر رنگ ريز قرار داد کے برخلاف رنگ کرے تو مزدوري کا حق نہيں ہے

مسئلہ 1886:اگر رنگ ريز يہ قرار داد کرے کہ کپڑے کو فلاں رنگ سے رنگوں گا ليکن دوسرے رنگ ميں رنگ دے تو مزدوري کا حق نہيں رکھتا بلکہ اگر کپڑے کي خرابي با قيمت ميں گراوٹ کا سبب ہو تو ضامن بھي ہے يہي حکم ورزي، اوہار، جوتي بنانے والےاور اس طرح کے کام کرنے والوں پر لاگوہے.

نمبر مسئله 1395روزہ کو باطل کرنيوالي چيزوں کے احکام(1394)

اگر روزے دار اپنا روزہ باطل سمجھتےہوئے کوئي مبطل کام انجام دے

مسئلہ ????: اگر روزہ دار روزے کو باطل کردينے والي چيزوں ميں سے کسي چيز کا بھولے سے ارتکاب کرلے اور پھر اس خيال سے کہ اس کا روزہ تو باطل ہو ہي گيا انھيں مبطلات ميں سے عمدا کسي ايک کا استعمال کرلے تو اس کا روزہ باطل نہ ہوگا? البتہ احتياط مستحب ہے کہ اس روزے کي قضا کرے?

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت