سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1182مسافر کي نماز (1119)

مسافر کي نماز کے مختلف مسائل

مسئلہ 1182 : مسافر کو چارجگہوں پر اختیار ہے چاہے پوری نماز پڑھے یا قصر پڑھے۔1۔ مکہ مکرمہ 2۔ مدینہ منورہان دونوں شہروں میں نئے اور پرانے میں کوئی فرق نہیں ہے [یعنی پورے شہر میں قصر اور تمام میں اختیار ہے چاہے پرانا ہو یا نیا]3۔ مسجد کوفہ۔4۔ حرم حضرت سید الشہداء ، حرم سے مراد گنبد کے نيچے اور رواق تک کي جگه هے۔ویسے ان تمام مقامات پر بہتر ہے کہ پوری نماز پڑھے ۔

نمبر مسئله 1193نماز (669)

قضا نماز

مسئلہ 1193 : جو شخص واجب نماز کو اس کے وقت میں نہ پڑھے اس پر اس نماز کی قضا واجب ہے چاہے اس نے پورے وقت سوجانے کی وجہ سے یابیماری یا مستی کی وجہ سے نماز نہ پڑھی ہو۔ لیکن جو شخص پورے وقت بے ہوش رہا ہو اس پر قضا واجب نہیں ہے۔ اسی طرح اگر کافر مسلمان ہوجائے تو حالت کفر کی نمازوں کی قضا واجب نہیں ہے اور حائض یا نفساء عورت سے حیض و نفاس میں جو نماز چھوٹ گئی ہے اس کی بھی قضا واجب نہیں ہے۔

نمبر مسئله ماں باپ کی قضا نمازیں (1205قضا نماز (1193)

ماں باپ کی قضا نمازیں (1205

مسئلہ ۔1205 ۔ ماں باپ کی وہ نمازیں اورروزے جو نافرمانی [کرتے ہوئے ]نہ چھوٹی ہوں [یعنی مجبوری یا کسی عذر کی بنا پر چھوٹ گئے ہوں ]اور والدین ان کی قضا کو بجالانے پر قدرت رکھتے ہوں(لیکن انجام نہ دیں) ان کے مرنے کے بعد بڑے بیٹے پر واجب ہیں [بڑے بیٹے سے مراد وہ لڑکا ہے جو ماں باپ کے مرنے کے بعد زندہ اولاد میں سب سے بڑا ہو] بلکہ اگر والدین نے نافرمانی کی وجہ سے نماز، روزے کو ترک کیا ہے تب بھی بنابر احتیاط مستحب بڑے بیٹے پر واجب ہیں اسی طرح جو روزے سفر میں نہ رکھے ہوں چاہے ان کی قضا پر قدرت نہ حاصل ہوئی ہو احتیاط واجب یہی ہے بڑا بیٹا قضا کرے۔

نمبر مسئله 1213نماز (669)

نمازاجارہ

مسئلہ 1213 : مردہ کی طرف سے حج کے علاوہ ، نماز و دوسری عبادتوں کےلئے اجبر بنانا اشکال سے خالی نہیں ہے۔ اگر کوئی دوسروں کی عبادتوں کے لئے اجیر بنانا چاہتا ہے تو جو اجرت ديتا هے اس کو هديه کي نيت سے دے اور اجير جو عبادت انجام ديتا هے اس کو نيکي و احسان کي نيت سے انجام دے۔ البتہ قضا نماز و روزے کو، اسی طرح مستحبی نماز و روزے کو بہ قصد قربت اور بغیر اجرت بجالانے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔

نمبر مسئله 1226نماز (669)

نماز جماعت

مسئلہ 1226 : نماز جماعت اہم ترین مستحبات اور برزگ ترین اسلامی شعائر میں سے ہے اور روایات میں بہت ہی زیادہ اس کی تاکید کی گئی ہے۔ خصوصا جو لوگ مسجد کے پڑوسی ہوں یا اذان کی آواز سنتے ہوں ان کے لئے تو اور زیادہ تاکید کی گئی ہے۔ جہاں تک ممکن ہو انسان جماعت سے نماز پڑھے۔ایک روایت میں ہے کہ اگر ایک آدمی امام جماعت کی اقتداء کرے تو ہر رکعت کا ثواب 150 نماز کے برابر ہے اور اگر دو آدمی اقتداکریں تو ہر رکعت کا ثواب چھ سو نماز کے برابر ہے۔ اور نمازیوں کی تعداد جتنی بڑھتی جائے گی ان کی نماز کا ثواب بھی بڑھتا جائے گا۔ اور اگر دس آدمیوں سے زیادہ اقتدا کرنے والے ہوجائیں تو اگر تمام آسمان کاغذ بن جائیں، تمام دریا روشنائی بن جائے، اور درخت قلم بن جائیں اور تمام ملائکہ و جن و انس مل کر لکھیں تب بھی ایک رکعت کا ثواب نہیں لکھ سکتے۔

نمبر مسئله 1306نماز (669)

نماز عيد اور بقرعيد

مسئلہ 1306 يہ نماز زمان حضور امام ع ميں واجب ہے اور اس کو جماعت سے پڑھنا چاہيے ليکن ہمارے زمانے ميںجو غيبت کا زمانہ ہے . مستحب ہے ، اس نماز کو جماعت سے اور فرادي دونوں طرح سے پڑھ سکتے ہيں.

نمبر مسئله 670نماز (669)

روزآنہ کی واجب نمازیں

مسئلہ 670 : روزآنہ پانچ نمازيں واجب ہيں :ظہر و عصر : يہ دونوں چار چار رکعت ہيںمغرب : يہ تين رکعت ہےعشاء : يہ چار رکعت ہےنماز صبح : دو رکعت ہےالبتہ سفر ميں چار رکعتي نمازيں، آئندہ شرائط کے مطابق دو رکعت ہوجاتي ہيں.

نمبر مسئله 672روزآنہ کی واجب نمازیں (670)

نماز پنجگانہ کے اوقات

مسئلہ 672 : نماز ظہر وعصر کا وقت اول ظہر شرعی (آفتاب کا وسط آسمان سے مغرب کی طرف مائل ہونے)سے غروب آفتاب تک ہے۔ سب سے بہتر ین طریقہ وقت ظہر کے داخل ہونے کے معلوم کرنے کا شاخص ہے یعنی ایک سیدھی لکڑی یا کوئی اور چیز ہموار زمین پرعمودی [لمبی]طور سے گاڑ دیں سورج نکلنے کے بعد اس کا سایہ مغرب کی طرف ہوگا جیسے جیسے سورج بلند ہوتا رہے گا سایہ کم ہوتا جائے گا جب سایہ کمی کے آخری درجہ تک پہونچ جائے تو یہ ظہر ہے اور پھر جب بڑھنے لگے اور مشرق کی طرف پلٹے تو یہ نماز ظہرین کا اول وقت ہے ، البتہ بعض شہروں میں جیسے مکہ مکرمہ میں سال کے بعض دنوں میں سایہ بالکل ہی ختم ہو جاتا ہے اور آفتاب کی روشنی کامل طور سے عمودی ہوتی ہے۔ ایسی جگہوں پر جب سایہ ختم ہو کر پھر سے ظاہر ہونے لگے تو نماز ظہر و عصر کا وقت آجا تا ہے۔نوٹ ؛ یہ بات ملحوظ رہے کہ ہمیشہ 12 بجے ظہر شرعی ہوتا بلکہ کبھی 12 سے پہلے ہو جاتا ہے کبھی 12 کے بعد ہوتا ہے اور بارہ ایک رسمی و قرار دادی ساعت ہے شرعی نہیں ہے۔

نمبر مسئله 673نماز پنجگانہ کے اوقات (672)

نماز ظہر و عصر

مسئلہ 673 : نماز ظہر و عصر دونوں کا ایک وقت مخصوص اور ایک وقت مشترک ہے۔ نماز ظہر کا وقت مخصوص اول وقت ظہر سے اتنی دیر تک رہتا ہے جتنی دیر میں نماز ظہر پڑھی جاسکے اور نماز عصر کا مخصوص وقت جب غروب آفتاب میں صرف ایک نماز کا وقت رہ جائے تو ہوتا ہے اور اگر کسی نے اس وقت تک نماز ظہر نہیں پڑھی تو اب اس کی قضاء ہوگئی اب صرف نماز عصر پڑھے،[اسکے بعد] ظہر کی قضاء کرے۔ ان دونوں (ظہر وعصر)کے مخصوص وقتوں کے درمیان کا وقت مشترک وقت ہوتا ہے۔

نمبر مسئله 675نماز پنجگانہ کے اوقات (672)

نماز مغرب و عشاء

مسئلہ 675 : جب آفتاب افق میں چھپ جائے تو وہ مغرب ہے اور احتياط مستحب یہ ہے کہ اس وقت تک صبر کرے جب تک غروب آفتاب کے بعد مشرق کی طرف سے اٹھنے والی سرخی سر سے نہ گزر جائے اور مغرب کی طرف نہ چلی جائے اور مغرب کے وقت نمازمغرب و عشاء کا وقت داخل ہوتا ہے اور آدھی رات تک رہتا ہے۔

نمبر مسئله 681نماز پنجگانہ کے اوقات (672)

نماز صبح کا وقت

مسئلہ 681 : چاهے چاندني رات هو يا اندھيري ، اذان صبح کا وقت (يعني نمازپڑھنے اورسحر کرنے کے لئے) دونوں ميں ايک هي هے اور اس کا معيار افق مين نور شفق کا ظاهر هونا هے چاهے چاند کي روشن کي بنا پر نماياں نه هو اور صبح کی نماز کا وقت اول طلوع فجر صادق سے آفتاب کے طلوع ہونے تک رہتا ہے اور فجر صادق سے مراد وہ سفیدی ہے جو افق میں پھیلتی ہے۔ بہتر ہے کہ ہوا کے روشن ہونے سے قبل اسی تاریکی میں اول صبح نماز ادا کرلی جائے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت