سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 526غسل ميت (524)

اگر سدر و کافور ضرورت بھر نہ ہو

مسئلہ 526 : اگر ضرورت کے مطابق بيري کے پتے او رکافور نہ مل سکے تو بناء براحتياط واجب جتنا بھي مل سکے پاني ميں ڈال ديں اور اگر بالکل نہ ملے تو اس کے بدلے خالص پاني سے غسل دےديں.

نمبر مسئله 1511کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

اگر سرمايہ کا کچھ حصہ برباد ہو جائے تو کس صورت ميں منافع سے لے سکتا ہے

مسئلہ 1511:سرمايہ کا کچھ حصہ تجارت و غيرہ ميں اس طرح بر باد ہوجائے کہ معا ملے ميں نقصان کا جزء شمار ہوتو اتني مقدار منافع سے لے سکتا ہے ليکن اگر کسي اور وجہ سے (مثلا چوري ہوجائے) بر باد ہوجائے تب منافع سے کم نہيں کرسکتا مگر يہ کہ باقي ماندہ سرمايہ سے کوئي ايسا پيشہ اختيار نہ کرسکتا ہو جو اس کي شان کے مطابق ہو تب لے سکتاہے.

نمبر مسئله 1117نماز کے اجزاء و شرائط ميں خلل (1115)

اگر سلام سےپہلے ياد آ جائےکہ ايک رکعت يا زيادہ ابھي باقي ہے

مسئلہ 1117: اگر سلام سے پہلے یاد آجائے کہ ایک رکعت یا ایک سے زیادہ نماز کے آخر میں نہیں پڑھی تو چاہئے کہ اس کو پڑھے اور نماز صحیح ہے لیکن اگر سلام کے بعد یاد آئے اور وہ ایسا کام کرچکا ہو جس کے کرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے (مثلا قبلہ کی طرف پشت کرنا)خواہ عمدا کیا ہو یا سہوا تو اس کی نماز باطل ہے اور اگر ایسا کام نہیں کیا تو بلا فاصلہ بھولی ہوئی رکعتوں کو بجا لائے اس کی نمازصحیح ہے۔اور احتیاط واجب ہے کہ بے جاسلام کےلئے سجدہ سہو بجا لائے۔

نمبر مسئله 152نجاست کا سرایت کرنا

اگر سوئ جيسي چيز بدن کے اندر خون سے لگ کر باهر آے

مسئلہ ۱۵۲ : اگر کوئي چيز جيسے سوئي بدن کے اندر کسي نجاست (جيسے خون) سے لگ جائے تو اگر باهر نکالتے وقت خون سے سني هوئي نه هو تو نجس نهيں هے. اسي طرح سے بلغم يا تھوک اگر منھ يا ناک کے اندر خون سے مل جائے تو نجس نهيں هونگے۔

نمبر مسئله 1620سکہ دار سونے سے معاملہ رائج ہو تو اس ميں زکات ہے (1618)

اگر سونے چانيد کے رايج الوقت سکہ کو عورتيں زيور کے بطور پہنيں

مسئلہ 1620: اگر سونا وچاندي سکہ دار رائج الوقت کوعورتيں بطور زيور استعمال کريں اور زينت کے لئے استعمال کريں تو اس پر زکوة واجب نہيں ہے اور اگر کسي کے پاس سونا وچاند ي دونوں ہو ں ليکن تنہا کوئي بھي نصاب بھر نہ ہو تو زکوة واجب نہ ہو گي چاہے دونوں (سونا چاندي ) مجموعي قيمت نصاب بھر ہو .دوسري شرط

نمبر مسئله 1579خمس کا مصرف (خرچ کرنے کی جگہ ) (1566)

اگر سہم سادات سادات کي ضرورت سے زيادہ ہو

مسئلہ ۱۵۷۹: اگر سہم سادات کی رقم ضرورت سے بچ جائے تو اس کو مجتہد عادل کے سپرد کردینا چاہے تا کہ وہ ان مصارف میں خرچ کرے جن میں مصلحت سمجھتا ہو۔ اور اگر سہم سادات کی رقم ضرورت سے کم ہو تو سہم امام سے ان کو دیاجائے گا اس لئے سہم سادات کے کم ہونے یا زیادہ ہونے سے کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

نمبر مسئله 1518کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

اگر شريک خمس نہيں ديتا تو شرکت کو باقي رکھنے کا حکم

مسئلہ 1518: جو شخص کسي کے ساتھ شريک ہوا وريہ معلوم ہو کہ اس کا شريک خمس نہيں ديتا تو شرکت کو باقي رکھنا جائز نہيں ہے اور شرکت کے مال ميں خمس کا تعلق ہوجانے کے بعد دونوں کا اس ميں تصرف حرام ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت