سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 446

اگر عورت کہے کہ ميں حائضہ ہوں

مسئلہ446 : اگرعورت کہے کہ ميں حائض ہوں يا حيض سے پاک ہوچکي ہوں تو اس کي بات مان ليني چاہئے البتہ اگر بدگماني کا مورد ہو تو اس کے لئے يہ حکم نہيں ہے.

نمبر مسئله 1392عمدا قے کرنا (1389)

اگر غذا کا کوئي چھوٹا سا ٹکڑا يا مکھي روزہ دار کے گلے ميں چلي جائے

مسئلہ ۱۳۹۲: اگر غذا کا کوئی چھوٹا ساٹکڑا یا مکھی و غیرہ بے اختیار روزہ دار کے گلے میں اتنی اندر چلی جائے کہ اس کو باہر نہ نکالا جاسکے تو اس کا روزہ صحیح ہے اور اگر باہر نکال سکتاہے تو نکال دے کیوں کہ باہر نکالنا روزے کو کوئی نقصان نہیں پہو نچاتا بلکہ اگر اس صورت میں نگل لے تو روزہ باطل ہوگا۔

نمبر مسئله 2189غصب کے احکام (2178)

اگر غصب شدہ حيوان مرجائے

مسئلہ 2189:اگر حيوان جيسے بھيڑ و غيرہ کو غصب کرے اور وہ تلف ہوجائے تو اگر جتني مدت وہ جانور غاصب کے پاس تھا اس ميں ہوٹا بھي ہوگيا تھا اور اس کے بعد تلف ہوا ہو اس کے موٹا ہونے کي وجہ سے جو قيمت بڑھ گئي تھي وہ قيمت بھي ادا کرے.

نمبر مسئله 2184غصب کے احکام (2178)

اگر غصب شدہ مال غاصب کے پاس خراب ہوجائے

مسئلہ 2184: غصبي بر تن يا کوئي دوسري چيز اگر خراب ہوجائے تو اس چيز کو اتني قيمت کے ساتھ جو کم ہوگئي ہے مالک کو واپس کرے اور اگر اتني قيمت جو کم ہوگئي ہے نہ دے اور کہے کہ ميں کو پہلے کي طرح بنا کردوں گا تو مالک مجبور نہيں ہے کہ قبول کرے اور نہ مالک غاصب کو اس بات پر مجبور کرسکتاہے کہ اس کو پہلے کہ طرح بنا کردو صرف جو قيمت کم ہوگئي ہے وہ لے سکتاہے.

نمبر مسئله 2182غصب کے احکام (2178)

اگر غصب کرنے والے کئي لوگ ہوں

مسئلہ 2182:اگر دو يا کئي ادمي مل کر غصب کريں تو ہر شخص ايک حصہ کا ضامن ہے (مثلا کسي مال کو دو ادميوں نے غصب کياہے تو ہر ايک ادھے کا ضامن ہے) چاہے اس کو اکيلے غصب بھي کرسکتا ہو يا نہ.

نمبر مسئله 2185غصب کے احکام (2178)

اگر غصبي شدہ مال کو بدل ديا جائے

مسئلہ 2185:اگر غصبي مال کو اس طرح بدل دے کہ وہ پہلے سے بہتر ہوجائے مثلا غصبي سونے کا گوشوارہ يا گلوبند بنادے اور مالک کہے کہ تم مجھے اسي طرح ديد و تو اس کو دينا واجب ہے او وہ اپني مزدوري بھي نہيں لے سکتا بلکہ مالک کي اجازت کے بغير اس کو پہلي صورت ميں نہيں تبديل کرسکتا اور اگر مالک کي اجازت کے بغير پہلي صورت ميں تبديل کردے تو احتياط واجب ہے جس قدر قيمت کم ہوئي ہے وہ بھي مالک کو ادا کرے.

نمبر مسئله 2188غصب کے احکام (2178)

اگر غصبي مال تلف ہو جائے

مسئلہ 2188:اگر غصبي مال تلف ہوجائے اور وہ مال ايسا رہاہو کہ معمولا اس کا مثل کمياب ہو جيسے بعض جانور يا بعض ہاتھ سے بنے ہوئے قالين تو پھر اس کي قيمت دے اور اگر بازر کي قيمت ميں فرق ہوگيا ہو تو جس دن مال تلف ہوا ہے اس دن اس کي قيمت جو بھي رہي ہو وہ قيمت دے اگر وہ ايسا رہاہو کہ اس کا مثل ملتا ہو جيسے گيہوں، جو، مشين سے بنے ہوئے قالين، پردے، برتن، کپڑا جو کارخانوں ميں بنائے جاتے ہيں جن کا مثل بہت فراواں طور سے ملتاہے تو غصبي چيز کي مثل دے ليکن يہ خيال رہے کہ اس ميں بھي وہي خصوصيات ہوں جو تلف شدہ غصبي مال ميں تھيں.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت