سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1544مال مخلوط بہ حرام (1542)

اگر مال حرام کا مالک کا معلوم ہوجائے

مسئلہ 1544: اگر حلال و حرام مال اس طرح مخلوط ہوجائے کہ حرام کي مقدار تو معلوم نہ ہو ليکن مالک کا علم ہو تو وہ لوگ ايک دوسرے کو راضي کريں ليکن اگر مال مالک راضي نہ ہوا ور يہ جانتا ہو کہ اتني مقدار قطعا اس کي ہے (مثلا 4/1 مال اس کا ہے) اس سے زيادہ کے بارے ميں شک ہو تو جتني مقدار کا علم ہے اتنا مال تو اسي کو ديدے اور اس سے زيادہ مال جس کے بارے مےن احتمال ہو کہ اسي کا ہے اس کو ادھا ادھا کرکے ايک ادھا اس کو ديدے.

نمبر مسئله 2201گم شدہ مال کے احکام (2193)

اگر مال کو بطور امانت رکھے اور تلف ہوجائے

مسئلہ 2201:ايک سال تک اعلان کرنے کے بعد بھي اگر مالک نہ ملے اور مال کو مالک نہ ملے اور مال کو مالک کے لئے بطور امانت رکھے رہاہو اور مال بغير کسي کوتاہي يا زيادہ روي کے تلف ہوجائے تو ضامن نہيں ہے ليکن اگر صاحب مال کي طرف سے صدقہ ديدے اور بعد ميں مالک مل جائے اور صدقہ پرراضي نہ ہو تو اس مال کا عوض واجب ہے کہ اس بچہ کا ولي اعلان کرے اور سال بھر اعلان کرنے کے بعد بھي مالک نہ ملے تو اوپر گذري ہوئي چاروں صورتوں ميں جو بچہ کي مصلحت کے مطابق ہو اس پر عمل کرے.

نمبر مسئله 2003امانت کے شرائط اور احکام (1994)

اگر مال کو صاحب مال کي بتائ ہوئ جگہ نہ رکھے

مسئلہ2003: اگر امانت رکھوانے والا مال کي حفاظت کے لئے ايک جگہ معين کرے اور امانت دار سے نہ کہے کہ اس کو دوسري جگہ نہ لے جانا اب اگر امانت دار کو احتمال ہو کہ مال وہاں تلف ہوجائے گا تو اس کو چاہئے مال کو محفوظ ترين جگہ منتقل کرےاب اگر مال کو منتقل نہ کرے پہلي ہي جگہ رہنے دے اور تلف ہوجائے تو ضامن ہے.

نمبر مسئله 2206گم شدہ مال کے احکام (2193)

اگر مال کو کسي جگہ رکھ کر اعلان نہ کرے تو تلف ہونے کي صورت ميں ضامن ہے

مسئلہ 2206: جس اٹھائے ہوئے مال کي قيمت ايک درہم يا اس سے زيادہ ہو اور اٹھانے والا اعلان نہ کرکے مسجد يا کسي ايسي جگہ پر رکھ دے جو لوگوں کے اجتماع کي جگہ ہو اور مال تلف ہوجائے يا کوئي دوسرا اس کو اٹھا ليجائے تو جس نے پہلے مرتبہ اس کو اٹھايا ہے وہ ضامن ہے.

نمبر مسئله 1885کرائے کے مختلف مسائل (1862)

اگر مالک کسي مستري کو وکيل کرے

مسئلہ 1885:اگر مالک کسي مستري کو وکيل کرے کہ تم ميري طرف سے مزدوروں کو لے او تو اگر متري مزدور کو جو مزدوري ديتا ہے اس سے زيادہ مالک سے لے تو حرام ہے ليکن اگر مالک قبول کرلے کہ اتني رقم ميں اس کو بناو تو اگر اس سے کم ميں بنائے تو باقيماندہ رقم ميں اشکال نہيں ہے ليکن احتياط تو يہ ہے کہ متري نے خود بھي کام کيا ہوچاہے تعمير کا کام ہو يا نگراني کا يا ميٹريل کا انتظام کياہو.

نمبر مسئله 2186غصب کے احکام (2178)

اگر مالک کہے کہ ميرا مال جيسے غصب کيا تھااسي طرح لوٹاءئے

مسئلہ 2186: اگر غصبي مال کو اس طرح بدل دے کہ وہ پہلے سے بہتر ہوجائے ليکن مالک کسي خاصي وجہ سے کہے اس کو پہلے کي طرح کردو تو واجب ہے کہ پہلے کي طرح کردے اور ايسي صورت ميں اگر عيب پيدا ہوجائے اور اس کي قيمت پہلے سے کم ہوجائے تو جس قدر قيمت کم ہوئي وہ بھي مالک کو اداکرے.

نمبر مسئله 1275جماعت کے احکام (1246)

اگر ماموم، امام کے حمد و سورہ کي آواز نہ سن رہا ہو

مسئلہ ۱۲۷۵ : اگر ماموم نمازمغرب و عشاء وصبح میں امام کی قرائت کی آواز سن رہا ہو تو حمد و سورہ نہ پڑھے لیکن اگر نہ سن رہا ہو تو حمد وسورہ کا پڑھنا جائز ہے لیکن آہستہ پڑھنا چاہئے ۔ اور نماز ظہر و عصر میں ہمیشہ بنابر احتیاط واجب حمد و سورہ نہ پڑھے ہاں ذکرکا آہستہ پڑھنا جائز ہے بلکہ مستحب ہے۔

نمبر مسئله 1277جماعت کے احکام (1246)

اگر ماموم بھولے سے حمد و سورہ کو پڑھ لے

مسئلہ ۱۲۷۷ : اگر ماموم بھولے سے یا اس خیال سے کہ جو آواز سن رہا ہے وہ امام کی نہیں ہے حمد و سورہ کو پڑھے اور بعد میں پتہ چلے کہ وہ امام کی آواز تھی تو اس کی نماز صحیح ہے اور اگر شک ہو کہ یہ امام کی آواز ہے یا کسی اور کی تو بنا بر احتیاط واجب حمد و سورہ نہ پڑھے۔

نمبر مسئله 1246جماعت کے احکام (1246)

اگر ماموم جانتا ہو کہ امام کي نماز باطل ہے تو اس کي اقتداء جائز نہيں ہے

مسئلہ ۱۲۴۶ : اگر ماموم کو معلوم ہو کہ امام کی نماز یقینا باطل ہے مثلا وہ جانتا ہے کہ امام بے وضو ہےتو اس کی اقتداء نہیں کرسکتا چاہے امام متوجہ نہ بھی ہو۔ لیکن اگر ماموم کو نماز کے بعد پتہ چلے کہ امام عادل نہیں تھا یا خدا نخواستہ کافر تھا یا اس کی نماز باطل تھی تو ماموم کی نماز صحیح ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت