سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1745استطاعت کے احکام (1735)

اگر مستطيع ہوجائے اور بعد ميں جسماني قوت ختم ہوجائے

مسئلہ 1745:اگر مستطيع حج نہ کرے اور بعد ميں جسماني قوت ختم ہوجائے اور وہ خود حج کرنے سي نااميد ہوجائے تو کسي دوسرے کو نيابت ميں بھيجے ليکن اگر کوئي مالدار ہوجائے ليکن بيماري يا پڑھا پے کي وجہ سے حج پر قادر نہ ہو تو اس پر حج واجب نہيں ہے ليکن مستحب ہے کہ کسي کو اجير بنا کر حج کرائے.

نمبر مسئله 825مسجد کو پاک کرنا (824)

اگر مسجد پاک نہ کرسکتا ہو

مسئلہ 825۔ اگر مسجد کو پاک نہ کر سکے مثلا مسافر ہو اور مسجد کی طرف سے گزر رہا ہو یا مسجد کو پاک کرنے لئے مدد کی ضرورت ہو اور کوئی مدد کرنے والا نہ مل رہا ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ جو لوگ مسجد کو پاک کر سکتے ہیں ان کو با خبر کردے۔

نمبر مسئله 745پہلی شرط : لباس پاک ہو۔ (736)

اگر معلوم ہو کہ دو لباسوں ميں سے ايک نجس ہے

مسئلہ 745 : جس کے پاس دو لباس ہوں اور ان دونوں میں ایک لباس نجس ہو لیکن یہ نہیں معلوم کہ اس میں سے کون سا نجس ہے تو دونوں میں سے کسی سے نماز نہیں پڑھ سکتا دونوں کو پاک کرے اور اگر یہ نہیں کرسکتا تو ایک ہی نماز کو ایک ایک باردونوں میں لباس میں پڑھے۔

نمبر مسئله 1974گروي رکھے جانے والے مال کے شرائط(1967)

اگر مقروض نے گروي چيز حوالہ نہ کي ہو تو اس کي دوسري چيزوں کو نہيں بيچا جاسکتا

? مسئلہ 1974: اگر مقروض نے گروي چيز حوالہ نہ کي ہو اور جس مکان ميں رہتاہے وہ اور گھريلو چيزيں جس کي اس کو ضرورت ہو اس کے علاوہ دوسرا مال نہ رکھتا ہو قرض خواہ اپنے قرض کا مطالبہ اس سے نہيں کرسکتا ہو بلکہ اس کو مہلت ديني ہوگي ليکن جو چيز گروي رکھي ہو وہ گھر اور ضروري گھريلو سامان ہو تو قرض خواہ ان چيزوں کو بيچ کر اپنا قرض وصول کرسکتا ہے.

نمبر مسئله 2407ميراث کے متفرق مسائل(2406)

اگر ميت مقروض ہو

مسئلہ 2407:اگر ميت مقروض ہو اور قرض پورے ترکہ کے برابر يا اس سے زيادہ ہو تو جن چار چيزوں کا اس سے پہلے مسئلہ ميں ذکر کيا گياہے وہ بڑے لڑکے کو نہيں دي جائيں گي بلکہ قرض ميں ديدي جائے گي ليکن اگر ميت کا مال زيادہ ہو اور قرض ادا کرنے کے بعد بھي وارثوں کو قابل توجہ مال بچتاہو تو وہ چاروں چيزيں بڑے لڑکے کودي جائيں گي.

نمبر مسئله 2445پوسٹمارٹم اور سرجري کے احکام (2444)

اگر ميت نے اپني زندگي ميں اجازت ديدي ہو

مسئلہ 2445: اگر ميت نے اپني زندگي ميں اجازت دے دي ہو کہ اس کے اعضاء کو کاٹ کر دوسرے ضرورت مند کے يہاں لگا يا جاسکتا ہے يا مرنے کے بعد اسکے اولياء نے اجازت دے دي ہو تو اس سے حکم ديت ميں کوئي تغيير نہيں ہوگا اور احتياط يہ ہے کہ ديت ہر صورت ميں دي جائے.

نمبر مسئله 1224اجير کے شرائط (1215)

اگر ميت کا نائب مرجائے

مسئلہ 1224 : اگر اجیر اجرت پر لئے ہوئے نماز و روزہ کو پورا کئے بغیر مرجائے اور پوری اجرت پہلے لے چکا ہو تو اگر اس سے یہ شرط کرلی گئی ہو کہ وہی تمام نمازوں کو ادا کرے تو جتنی نمازیں رہ گئی ہیں ان کی اجرت مردہ اجیر کے مال سے لے لی جائے۔اور اگر ایسی شرط نہیں کی گئی تھی تو ورثاء کوچاہئے کہ اس کے مال سے کسی کو اجیر کریں تاکہ باقیماندہ نمازیں وہ پڑھے۔ اور اگر مردہ اجیر کے پاس کوئی مال نہ ہو تو پھر ورثاء پر کچھ واجب نہیں ہے لیکن ان کے لئے بہتر ہے کہ میت کے قرض کو ادا کردیں۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت