سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 836مسجد کے آداب و احکام (823)

مسجد کے مستحبات

مسئلہ836۔ مسجدکوصاف کرنا، چراغ جلانا،اس کی ضروریات کوپوراکرنامستحب ہے اور مسجد میں جانے والے کے لئے خوشبولگانا، پاکیزہ لباس پہننا ،مسجدمیں داخل ہوتے وقت جوتوں کے تلووں کودیکھناکہ کہیں اس میں کوئی نجاست تونہیں رہ گئی ہے یہ بھی مستحب ہے اور بہتر ہے کہ مسجدمیں داخل ہوتے وقت داہناپیراورنکلتے وقت دایاں پیرپہلے رکھے، مسجدمیں سب سے پہلے آئے اورسب سے بعدمیں واپس جائے۔

نمبر مسئله 838مسجد کے آداب و احکام (823)

مسجد کے مکروہات

مسئلہ838 : مسجد میں سونا،دنیاکے بارے میں گفتگو کرنا، ایسے اشعار پڑھنا جس میں نصیحت وغیرہ نہ ہو مکروہ ہے، اسی طرح تھوکنا، ناک چھنکنا، بلغم تھوکنا، آواز بلند کرنا، چینخنا چلانا، بلکہ ہر وہ چیز جو شان مسجد کے خلاف ہو اس کا انجام دینا مکروہ ہے۔

نمبر مسئله 827مسجد کو نجس کرنا

غصب شدہ مسجد کو نجس کرنا

مسئلہ827۔ اگرمسجدکوغصب کرلیں اور اس کی شکل و صورت بالکل بدل دیں اس طرح سے کہ اسے مسجدنہ کہاجائے، تب بھی احتیاط واجب یہ ہے کہ اسے نجس کرناحرام ہے اورپاک کرناواجب ہے۔

نمبر مسئله 829مسجد کو نجس کرنا

مسجد کے فرش کو نجس کرنا

مسئلہ 829 : مسجد کے بچھونے کو نجس کرنا بھي حرام ہے اور اگر نجس ہوجائے تو اس کو پاک کرنا ضروري ہے اور اگر اس سے کوئي نقصان ہو تو بناء بر احتياط واجب جس نے اس کو نجس کيا ہے وہ ضامن ہے.

نمبر مسئله 830مسجد کو نجس کرنا

عين نجاست کا مسجد ميں لے جانا

مسئلہ830۔ عین نجاست (مثلاپیشاب،خون) کامسجد میں لے جانا حرام ہے خواہ اس سے مسجد کی بے احترامی بھی نہ ہو بناء بر احتیاط واجب۔ البتہ جزئی چیز جو کبھی داخل ہونے والے کے بدن یالباس کے ساتھ چلی جاتی ہے یاچھوٹے بچوں کے لباس میں ہو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ متنجس(یعنی جو چیز نجس ہوگئی ہو جیسے نجس لباس یا نجس جوتا)کا مسجد میں لے جانا اگر مسجد کی بے احترامی اور آلودگی کے سبب نہ بنے تو حرام نہیں ہے۔

نمبر مسئله 831مسجد کے آداب و احکام (823)

مسجد ميں مجلسيں کرنا

مسئلہ831 مجلس،مذہبي جشن وغيرہ کے لئے اگر مسجدکومزين کريں ياسياہ پوش کريں اورچائے وکھانے پينے کاسامان لے جائيں تواگراس سے مسجدکوکوئي نقصان نہيں پہنچتااورنمازپڑھنے ميں رکاوٹ بھي نہيں ہے توکوئي اشکال نہيں ہے.

نمبر مسئله 832مسجد کے آداب و احکام (823)

مسجد کو سونے سے مزين کرنا

مسئلہ832۔ مسجدکوسونے سے مزین کرنے میں اشکال هے اوراسی طرح احتیاط واجب یه هے جاندارچیز(جیسے انسان وحیوان وغیرہ) کی تصویرمسجدمیں نه لٹکائيں ليکن دوسري جگهوں پر جيسے مسجد کا لائبريري ميں منع نهيں هے۔

نمبر مسئله 833مسجد کے آداب و احکام (823)

مخروبہ

مسئلہ833۔ اگرمسجدگربھی جائے تب بھی اس کی زمین بیچی نہیں جاسکتی اورنہ کسی کی ملکیت یاسڑک میں آسکتی ہے۔حتی که اس کے دروازوں،کھڑکیوں،اوردوسری چیزوں کوبیچناحرام ہے، بلکہ ان چیزوں کواسی مسجدکی تعمیرمیں خرچ کریں اوراگراس مسجدکے کام نہ آسکے تودوسری مسجدوں میں لگائیں اوراگردوسری مسجدوں کے بھی کام نہ آسکیں تب بینچ ڈالیں اورممکن ہو تو رقم کواسی مسجدکی تعمیرمیں ورنہ دوسری مسجدوں کی تعمیرمیں لگائیں۔

نمبر مسئله 826مسجد کو پاک کرنا (824)

اگرمسجدکی ایسی جگہ نجس ہوجائے جس کی طہارت اس کے کھودے بغیر ممکن نه هو ہو

مسئلہ826 : اگرمسجدکی کوئی ایسی جگہ نجس ہوجائے جس کی طہارت اس کے کھودے جانے یاگرانے پرموقوف ہوتواس کوکھودڈالیں یا اگر کچھ حصہ گرانا پڑے تو گرادیں۔ اور بناء بر احتیاط واجب جس جگہ کو کھودا ہے یاگرایا ہے اس کو پہلی صورت میں کردیں اور بہتر ہے کہ جس نے نجس کیا ہے وہی اپنے ذمہ یہ کام لے اور اگر اس میں کچھ خرچ ہو تو بناء بر احتیاط واجب وہی اس کا ذمہ دار ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت