سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 842اذان و اقامت(841)

اذان و اقامت کے جملے

مسئلہ842۔ اذان میں حسب ترتیب ذیل اٹھارہ جملے ہیں :1۔ اللہ اکبر، چارمرتبہ [خدا اس سے بزرگ وبرترہے کہ اس کی توصیف کی جائے] 2۔ اشہدان لاالہ الااللہ، دومرتبہ [میں گواہی دیتاہوں کہ خداکے علاوہ کوئی اورمعبودنہیں ہے]3۔ اشہدان محمدارسول اللہ ،دومرتبہ [میں گواہی دیتاہوں کہ محمدخداکے بھیجے ہوئے رسول ہیں] 4۔ حی علی الصلاة، دومرتبہ۔[ نماز کے لیے جلدی کرو]5۔ حی علی الفلاح ،دومرتبہ [کامیابی کے لئے جلدی کرو] 6۔ حی علی خیرالعمل ، دومرتبہ۔ [بہترین عمل کے لئے جلدی کرو]7۔ اللہ اکبر، دومرتبہ۔ [ اللہ سب سے بزرگ ہے] 8۔ لاالہ الااللہ، دومرتبہ۔ [خداکے علاوہ کوئی معبودنہیں ہے]اقامت کے سترہ جملے ہیں اس طرح کہ تمام چیزیں اذان ہی کی مانندہیں سوائے اس کے کہ اقامت کے شروع میں دومرتبہ ”اللہ اکبر“کہے اوراس کے آخرمیں ایک مرتبہ ”لاالہ الااللہ“ کہے لیکن “حی علی خیرالعمل” کے بعددومرتبہ “قدقامت الصلاة ”کااضافہ ہوگا۔

نمبر مسئله 844اذان و اقامت(841)

وہ مقامات جہاں پر اذان اور اقامت ساقط ہوجاتی ہے

مسئلہ844 ۔ پانچ مقامات پر اذان ساقط ہوجاتی ہے اوربناء براحتیاط واجب ان مواقع پراذان نہیں کہناچاہئے :1۔ جمعہ کے دن اگرنمازعصرکونمازجمعہ کے ساتھ پڑھنامقصودہے تو عصرکی اذان ساقط ہے۔2۔ عرفہ کے دن نمازعصرکی اذان ساقط ہے اگرظہروعصرکو ملاکرپڑھنا مقصودہے، عرفہ سے مرادنوذی الحجہ ہے۔3۔ جوشخص مشعرالحرام میں ہے اورمغرب وعشاء کی نمازملاکرپڑھنا چاہتاہے اس پرعیدقربان کی رات نمازعشاء کی اذان ساقط ہے۔4۔ وہ مستحاضہ عورت جس کوظہرکے بعدبلافاصلہ عصراورمغرب کے بعدبلافاصلہ عشاء کی نمازپڑھنی ہواس سے عصروعشاء کی اذن ساقط ہے۔5۔ جوشخص پیشاب وپاخانہ کوروکنے پرقادرنہیں ہے اس سے بھی عصروعشاء کی اذان ساقط ہے ۔قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ جو نماز اپنے سے پہلی والی نماز کے ساتھ پڑھی جاتی ہے اس کی اذان ساقط ہو جاتی ہے نافلہ و تعقیبات کا فاصلہ کافی نہیں ہے لیکن اگر دونوں نمازوں کو ان کے وقت فضیلت میں پڑھیں تو دونوں کے لئے اذان و اقامت مستحب ہے۔

نمبر مسئله 850اذان و اقامت(841)

موذن کے شرائط

مسئلہ850 جس جماعت ميں مردوعورت دونوں شريک ہوں نمازجماعت کي اذان واقامت مردکوکہناچاہئے، البتہ عورتوں کي جماعت ميں عورتوں کي اذان واقامت کافي ہے.

نمبر مسئله 843اذان و اقامت(841)

اذان ميں اشهد ان عليا ولي الله کہنا

مسئلہ843۔ اشہدان علیاولی اللہ [یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ علی علیہ السلام اللہ کے ولی ہیں ] اذان واقامت کاجزء نہیں ہے، لیکن اشہدان محمدا رسول اللہ کے بعدبقصدقربت اورتبرک کہنابہترہےلیکن اس طرح سے کہ معلوم ہو جزء نہیں ہے ۔اذان اوراقامت کاترجمہ :1۔ اللہ اکبر، : خدااس سے بزرگ وبرترہے کہ اس کی توصیف کی جائے۔ 2۔ اشہدان لاالہ الااللہ، : میں گواہی دیتاہوں کہ خداکے علاوہ کوئی اورمعبودنہیں ہے۔ 3۔ اشہدان محمدارسول اللہ ، : میں گواہی دیتاہوں کہ محمدخداکے بھیجے ہوئے رسول ہیں۔ 4۔ حی علی الصلاة، : نماز کے لیے جلدی کرو۔5۔ حی علی الفلاح ، : کامیابی کے لئے جلدی کرو۔ 6۔4 حی علی خیرالعمل ، : بہترین عمل کے لئے جلدی کرو۔7۔ اللہ اکبر، : اللہ سب سے بزرگ ہے ۔ 8۔ قدقامت الصلاة : نمازقائم ہوگئی ۔ 9۔ لاالہ الااللہ، : خداکے علاوہ کوئی معبودنہیں ہے۔

نمبر مسئله 851موذن کے شرائط (850)

اذان کي ترتيب

مسئلہ851 اگراذان واقامت کے کلمات بغيرترتيب کے کہے،مثلا ”اشہدان لاالہ الااللہ “سے پہلے ”اشہدان محمدارسول اللہ“ کہے توضروري ہے کہ پلٹ کرترتيب کي رعايت کرے.

نمبر مسئله 852موذن کے شرائط (850)

اذان ميں موالات

مسئلہ852۔ اذان اور اقامت کے درمیان زیادہ فاصلہ نہ رکھے اور اگر اتنا فاصلہ رکھے کہ اقامت اس اذان سے مربوط نہ سمجھی جائے تو دوبارہ اذان کہے اسی طرح اذان و اقامت اور نماز کے درمیان فاصلہ زیادہ نہ دے ورنہ اذان واقامت کا اعادہ کرے۔

نمبر مسئله 847وہ مقامات جہاں پر اذان اور اقامت ساقط ہوجاتی ہے(844)

جہاں پر کچھ لوگ نماز جماعت ميں مشغول ہيں

مسئلہ847۔ جہاں پرکچھ لوگ نمازجماعت میں مشغول ہیں یاابھی ان کی نمازجماعت ختم ہوئی ہے اورصفیں باقی ہیں اگرکوئی فرادی یادوسری منعقدہونے والی جماعت کے ساتھ نمازپڑھناچاہتاہے تواس سے اذان واقامت ساقط ہے بشرطیکه پہلی والی نماز کے لئے اذان واقامت کہی گئی ہو۔ اور جماعت صحیح رہی ہو۔دونوں نمازیں ایک ہی جگہ اور ادا اور ایک هی وقت میں اور ایک هی مسجد میں هوں۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت