سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2126دودھ پلانا (2108)

دودھ پلانے کے آداب

مسئلہ 2126: بچہ کو دودھ پلانے کے لئے ماں سے بہتر مناسب کوئي نہيں ہے ماں کے لئے بہتر ہے کہ دودھ پلانے کي اجرت اپنے شوہر سے نہ لے جبکہ وہ لے سکتي ہے اگر ماں دودھ پلانے کي اجازت دايہ سے زيادہ لے تو شوہر کو حق ہے کہ بچہ کو اس سے لے کر دايہ کے حوالہ کردے.

نمبر مسئله 2128دودھ پلانا (2108)

دودھ پلانے کے مختلف مسائل

مسئلہ 2128: بہتر ہے کہ عورتيں ہر بچہ کو دودھ نہ پلائيںپلاياہے اور نتيجہ ميں دو محرم کي شادي ہوجائيں.خصوصا اس زمانہ ميں جبکہ پاوڈرکا دودھ و غيرہ سے کام لياجاسکتا ہے اسلئے دوسرے بچوں کو دودھ پلانے کي ضرورت کم ہي پڑتي ہے.

نمبر مسئله 2117دودھ پلانے کے شرائط جو کہ محرم بننے کا سبب ہے (2116)

ايک رات دن دودھ پينے سے محرميت کے شرائط

مسئلہ 2117:جيسا پہلے والے مسئلے ميں عرض کيا گيا ہے کہ اگر بچہ ايک رات دن کسي عورت کا دودھ پئے تو محرم ہوجائے گا ليکن اس ايک دن رات ميں کسي دوسري عورت کا دودھ نہ پئے اور نہ کھائے البتہ اگر کھانا اتنا کم ہو کہ حساب ميں نہ ائے تو کوئي حرج نہيں ہے اسي طرح پندرہ مرتبہ ميں بھي شرط ہے کہ اس دوران کسي دوسري عورت کا دودھ نہ پئے اور ہر دفعہ اتنا پئے کہ سير ہوجائي اور بنا بر احتياط اگر دو دفعہ پورا دودھ نہ پئے تو وہ نہ دو دفعہ ميں شمار ہوگا نہ ايک دفعہ ميں.

نمبر مسئله 2119دودھ پلانے کے شرائط جو کہ محرم بننے کا سبب ہے (2116)

جو بچے ايک مياں بيوي کا دودھ پيتے ہيں وہ آپس ميں محرم ہيں

مسئلہ 2119:اگر کوئي عورت ايک ہي شوہر کا دودھ ايک لڑکي اور ايک لڑکے کو کامل طريقے سے پلادے تو وہ دونوں اپس ميں محرم ہوجائيں گے ليکن ان کے بھائي بہن ايکدوسرے کے محرم نہيں ہوں گے.

نمبر مسئله 2120دودھ پلانے کے شرائط جو کہ محرم بننے کا سبب ہے (2116)

مرد اپني بيوي کي رضاعي بہن کي بيٹي اور رضاعي بھائي کي بيٹي سے شادي نہيں کرسکتا

مسئلہ 2120:مرد اپني بيوي کي رضاعي بہن کي بيٹي اور رضاعي بھائي کي بيٹي سے شادي نہيں کرسکتا اور احتياط واجب ہے کہ اگر کسي لڑکے سے بدفعلي کي ہو تو اس لڑکے کي رضاعي لڑکي، رضاعي بہن اور رضاعي ماں سے بھي شادي نہ کرے.

نمبر مسئله 2122دودھ پلانے کے شرائط جو کہ محرم بننے کا سبب ہے (2116)

دو رضاعي بہنوں سے شادي نہيں کر سکتا

مسئلہ 2122:انسان دو رضاعي بہنوں سے بھي شادي نہيں کرسکتا اور اگر دو عورتوں سے شادي کرے بعد ميں پتہ چلے کہ دونوں بہن ميں جس کا عقد پہلے ہو اتھا صحيح اور دوسرا باطل ہے اگر دونوں کا عقد ايک ساتھ ہو ا ہو دونوں باطل ہے.

نمبر مسئله 2123دودھ پلانے کے شرائط جو کہ محرم بننے کا سبب ہے (2116)

اگر عورت اپنے شوہر کا دودھ کچھ لوگوں کو پلا دے تو اس کا شوہر اس پر حرام نہيں ہوگا

مسئلہ 2123:اگر عورت اپنا شوہر کا دودھ درج ذيل لوگوں کو پلادے تو اس کا شوہر اس پر حرام نہيں ہوگا ليکن بہتر ہے کہ عورت ايسا کام نہ کرے و ہ افراد يہ ہيں:.1 اپنے بھائي، بہن کو.2 اپنے چچا، پھوپھي، ماموں، خالہ کو.3اپنے چچا زاد ماموں زاد (بھائي بہن) کو.4 اپنے بھيتجا اور بھيتجي کو.5 اپنے شوہر کے بھائي يا بہن کو.6 اپني بہن کي اولاد يا اپنے شوہر کے بہن کي اولاد کو.7 شوہر کے چچا، پھوپھي، ماموں ، خالہ کو.8 شوہر کے دوسرے بيوي کے نواسے نو اسي کو.

نمبر مسئله 2127دودھ پلانے کے آداب (2126)

دايہ کے صفات

مسئلہ 2127:روايات ميں ہے بچہ کے لئے ايسي دايہ کا انتخاب کرے جو عقلمند، با ايمان، با عفت و خوبصورت و نيک کردار ہو، بے وقوف، غير مومنہ، بدصورت بد اخلاق يا زنا زادي ہرگز نہ ہو اس طرح اس دايہ کو بھي منتخب نہ کرے جس کا بچہ زناسے پيدا ہو اور دودھ بھي زناسے اتراہو.

نمبر مسئله 2128دودھ پلانے کے مختلف مسائل(2128)

بہتر ہے عورتيں ہر بچہ کو دودھ نہ پلائيں

مسئلہ 2128: بہتر ہے کہ عورتيں ہر بچہ کو دودھ نہ پلائيں کيونکہ ہوسکتا ہے بھول جائيں کہ کن کن لوگوں کو دودھ پلاياہے اور نتيجہ ميں دو محرم کي شادي ہوجائيںخصوصا اس زمانہ ميں جبکہ پاوڈرکا دودھ و غيرہ سے کام لياجاسکتا ہے اسلئے دوسرے بچوں کو دودھ پلانے کي ضرورت کم ہي پڑتي ہے.

نمبر مسئله 2129دودھ پلانے کے مختلف مسائل(2128)

رضاعت کے ذريعہ محرم ہونے والے، رشتہ داري کے حقوق نہيں لے سکتے

مسئلہ 2129: جو لوگ رضاعت کے ذريعہ ايک دوسرے سے رشتہ داري پيدا کرتے ہيں ان کے لئے مستحب ہے کہ ايک دوسرے کا احترام کريں ليکن رشتہ داري کے حقوق نہيں ہوں گے اور نہ ايک دوسرے کے وارث ہوں گے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت