سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1090نماز احتياط کا طريقہ (1087)

اگر نماز احتياط سے پہلے پتہ چل جائےکہ نمازکي رکعتيں کم ہيں

مسئلہ 1090 : اگر نماز احتیاط شروع کرنے سے پہلے یاد آجائے کہ نماز کی رکعتیں کم تھیں مثلا چار رکعت کے بجائے صرف تین ہی رکعت پڑھی ہے اور ابھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے نماز باطل ہوجاتی ہے تو جتنی مقدار کم ہے اس کو پورا کرلے اور بے جا سلام کی وجہ سے بنا بر احتياط واجب دو سجدہ سہو بجا لائے اور اگر کوئی ایسا کام کرچکا ہے جس سے نماز باطل ہوجاتی ہے تو نماز کا اعادہ کرے۔

نمبر مسئله 1086شكّيّات کے مختلف مسائل (1078)

اگر نماز احتياط کھڑے ہوکر نہ پڑھ سکے

مسئلہ 1086: کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والا اگر نماز احتیاط پڑھتے وقت قیام سے عاجز ہوجائے تو بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی طرح نماز احتیاط پڑھے جس کا حکم اس سے پہلے والے مسئلہ میں بیان کیا گیا ہے اسی طرح اس کے برعکس جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھتا ہو اگر نماز احتیاط پڑھتے وقت کھڑے ہونے کی طاقت پیدا ہوجائے تو اس کو اس شخص کے وظیفہ پر عمل کرنا چاہئے، جو کھڑے ہو کر نماز پڑھتا ہے۔

نمبر مسئله 1091نماز احتياط کا طريقہ (1087)

اگر نماز احتياط کےبعد ياد ا?جائے

مسئلہ 1091 : اگر نماز احتياط پڑھنے کے بعد ياد آجائے کہ نماز کي کمي بالکل نماز احتياط کے برابر تھي(مثلا تين و چار ميں شک کي وجہ سے ايک رکعت نماز احتياط پڑھي ہو اور نماز احتياط کے بعد ياد آئے کہ ميري اصلي نماز تين ہي رکعت تھي)تو اس کي نماز صحيح ہے ليکن اگر يہ معلوم ہو کہ نماز کي کمي نماز احتياط سے کم تھي تو بنا بر احتياط واجب بلافاصلہ نماز کي کمي کو پورا کرے اور اصل نماز کا اعادہ بھي کرےاور اگر يہ معلوم ہو کہ اصل نماز کي کمي احتياط سے زيادہ تھي اور اس نے نماز احتياط کے بعد کوئي ايسا کام نہيں کيا جس سے نماز باطل ہوجاتي ہے تو احتياط واجب ہے کہ اس کمي کو پورا کرے اور اصل نماز کا بھي اعادہ کرے.

نمبر مسئله 698نماز وں کي ترتيب (696)

اگر نماز عصر کے دوران شک ہو کہ نمازظہر پڑھي کہ نہيں

مسئلہ 698: اگر نماز عصر پڑھتے ہوئے شک ہوجائے کہ نماز ظہر پڑھی یا نہیں تو نیت کو نماز ظہر کی طرف پلٹا دے اور نماز عصر کو بعد میں پڑھے اسی طرح اگر عشاء کی نماز کے درمیان شک کرے کہ مغرب پڑھی یا نہیں تو اگر چوتھي رکعت کا رکوع کرنے سے پهلے شک کرے تو نيت کو عشا سے مغرب کي طرف پلٹالے۔

نمبر مسئله 730نماز میں بدن کا چھپانا (726)

اگر نماز ميں معلوم ہو کہ جسکا چپاناواجب ہے وہ ظاہر ہے

مسئلہ 730 : اگر نماز پڑھنے ميں معلوم ہوجائے کہ جس چيز کا چھپانا واجب ہے وہ ظاہر ہے تو فورا چھپالے بشرطيکہ ايسا کام نہ کرے جس سے نماز کي صورت بگڑ جائے اور اگر اس کے چھپانے ميں کافي وقفہ لگ جائے تو احتياط واجب ہے کہ اپنے کوچھپا کر نماز ختم کرکے دوبارہ پڑھے.

نمبر مسئله 692اوقات نماز کے احکام (682)

اگر نماز پڑھتےوقت ايسا مسءلہ پيش ا?جاءےجس کونہ جانتا ہو

مسئلہ 692 : اگر نماز پڑھتے ہوئے کوئی ایسا مسئلہ در پیش ہوجائے جس کو نہیں جانتا تو بقصد رجاء احتمال کے دو طرفوں میں سے کسی ایک پر عمل کرے اور نماز کے بعد مسئلہ معلوم کرے اگرنماز باطل ہو تو دوبارہ پڑھے ویسے احتیاط مستحب یہ ہے کہ جس طرف زیادہ احتمال ہو اسی پر عمل کرے۔

نمبر مسئله 756چوتھی شرط : نمازی کالباس حرام گوشت حیوان کے اجزاء کانہ ہو (753)

اگر نماز پڑھنے والے کے ساتھ موم يا مرواريد ہو

مسئلہ 756 : نمازی کے ساتھ اگر موم یا مروارید ہو تو اس کی نماز میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن سیپ کے بٹن میں نماز محل اشکال ہے کیوں کہ وہ حرام گوشت حیوان سے بنایا جاتا ہے۔

نمبر مسئله 1110بھولے ہوئے تشھد اور سجدے کي قضا (1107)

اگر نماز کے بعد نماز کي صورت کو ختم کردے

مسئلہ 1110 : اگر نماز کے بعد کوئی ایسا کام کرڈالے جس سے صورت نماز ختم ہوجائے یانماز باطل ہوجائے (مثلا پشت بہ قبلہ ہوجائے) تو سجدہ وتشہد کی قضا کرنا ضروری ہے اور بنا بر احتیاط واجب نماز کا اعادہ کرے۔ اور اگر ایسا کام کرلیا ہوجس سے سجدہ سہو لازم ہوتا ہو تو سجدہ یا تشہد کی قضا کے بعد بنابر احتیاط واجب سجدہ سہو بجالائے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت