سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1178دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

اگر نماز کے بعد پتہ چلے کہ اس کےگروپ کے لوگ قصد اقامت نہيں رکھتےہيں

مسئلہ 1178 : اگر مسافر یہ سوچتے ہوئے کسی جگہ دس دن کا ارادہ کرلے کہ اس کے دوست بھی دس دن ٹھہرنے والے ہیں اور ایک چار رکعتی نماز پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ دوستوں نے دس دن کے قیام کی نیت نہیں کی ہے اور یہ بھی اپنی نیت سے منصرف ہوجائے تو جب تک وہاں رہے نماز پوری پڑھے۔

نمبر مسئله 994موالات(993)

اگر نماز کے حروف اور کلمات کے درميان فاصلہ ہو جائے

مسئلہ994۔ اگر حروف کے درمیان یا قرائت و تشهد کے کلمات اور ذکر کے درمیان سهوا اتنا فاصلہ کردے که قرائت وکلمات کی صورت توختم ہوجائے،لیکن نمازکی صورت باقی رہے توپلٹ کرصحیح طریقے سے بجالاناضروری ہے اوراگربعدوالے رکن میں داخل ہوچکاہوتواس کی نمازصحیح ہے پلٹنے کی ضرورت نہیں ہے،

نمبر مسئله 738پہلی شرط : لباس پاک ہو۔ (736)

اگر نماز کے درميان اس کا بدن يا لباس نجس ہوجائے

مسئلہ 738 : اگر نماز پڑھتے میں بدن یا لباس نجس ہوجائے یا نماز پڑھتے میں متوجہ ہوجائے کہ اس کا بدن یا لباس نجس ہو گیا ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ پہلے ہی سے نجس تھا یا نماز پڑھنے میں نجس ہوا تو اگر پانی کا ملناممکن ہے اور بدن یا لباس کا اس طرح پاک کرنا یا لباس کا اس طرح بدل لینا ممکن ہو کہ نماز کی صورت نہ بگڑے تو اسے وقت پاک کرلے یا بدل لے اور پھر نماز کو پڑھے۔ لیکن اگر یہ ممکن نہ ہو تو نماز کو توڑ دے اور پاک بدن و پاک لباس سے نماز پڑھے اور یہ اس صورت میں ہے جب نماز کا وقت تنگ نہ ہو ورنہ اسی حال میں نمازپڑھے اس کی نماز صحیح ہے۔

نمبر مسئله 747دوسری شرط، لباس غصبی نہ ہو۔ (746)

اگر نماز کے درميان متوجہ ہو کہ اس کا لباس غصبي ہے

مسئلہ 747 : اگر نماز پڑھنے ميں متوجہ ہو کہ اس کا لباس غصبي ہے تو اگر شرمگاہ چھپانے والي کوئي چيز بدن پر ہے تو غصبي لباس کو فورا اتار دے او رنماز پڑھتا رہے اور اگر شرمگاہ چھپانے کے لئے کوئي چيز نہيں ہے تونماز توڑ کر غير غصبي لباس پہن کر نماز پڑھے.

نمبر مسئله 686اوقات نماز کے احکام (682)

اگر نماز کےبعدشک ہو کہ نماز کو وقت ميں بڑھايانہيں

مسئلہ 686 : اگر نماز کے بعد شک ہو کہ نماز کو وقت ميں پڑھا يانہيں تو اس کي نماز صحيح ہے بشرطيکہ نماز شروع کرتے ہوئے وقت سے غافل نہ ر ہا ہو ليکن اگر نماز پڑھتے ميں شک ہو تو اس کي نماز باطل ہے وقت داخل ہونے کے بعد دوبارہ پڑھني چاہئے.

نمبر مسئله 914

اگر نماز کےکسي ايک کلمےيا حرف کو غلط پڑھے

مسئلہ 914 : اگر حمد اور سورہ يا نماز کے ديگر اذکار ميں سے ايک کلمہ کو نہيں جانتا يا يا زير و زبر کو غلط پڑھتا ہے يا کسي حرف سے اس طرح بدل ديتا ہے مثلا(ض)کي جگہ(ز)کہتا ہے کہ جو عربي لغت کے لحاظ سے غلط ہے تو اس کي نماز باطل ہے.

نمبر مسئله 1355خدا، رسول اور ائمہ پر بهتان باندهنا(1354)

اگر نہ جانتا ہو کہ يہ روايت صحيح ہے يا غلط

مسئلہ ۱۳۵۵: اگر کوئی ایسی روایت نقل کرنا چاہتا ہے جس کے سچ یا جھوٹ ہونے کا علم نہیں ہے تو جس سے اس روایت کوسناہے یا جس کتاب میں پڑھاہے اسکا حوالہ دیدے مثلا فلاں رادی نے یہ کہا ہے یا فلاں کتاب میں یہ لکھا ہے کہ رسول خدا نے فرمایا۔

نمبر مسئله 2330انسان جب اپنے اندر مرنے کے آثار ديکھے تو اس کي ذمہ داري (2329)

اگر واجب حج، قضا نماز اور روزہ اس کے ذمہ ہوں تو وصيت کرے

مسئلہ 2330: اپنے اندر موت کے اثار و علامات کو محسوس کرنيوالے کے لئے ضروري ہے کہ اگر اس کے ذمہ خمس، زکات، مظالم ہوں تو ان کو فورا ادا کردے اور اگر نہيں دے سکتا اور اس کے پاس مال ہے يا مال تو نہ ہو ليکن يہ احتمال ہو کہ ميرے رشتہ دار يا عزيز اس کو ادا کرديں گے تو اس کے لئے وصيت کردےيہي صورت اس وقت بھي ہے جب اس کے ذمہ حج باقي ہو اور اگر اس کے ذمہ نماز،روزہ کي قضا ہو تو بنابر احتياط واجب اس کي بھي وصيت کردے ليکن نماز اجازہ ميں جو شرائط بيان کي گئي ہيں ان کي مراعات ضروري ہے.

نمبر مسئله 2384تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

اگر وارث ايک مادري ماموں اور خالہ اور حقيقي ماموں او رخالہ اور پدري ماموں اور خالہ ہوں

مسئلہ 2384:اگر وارث صرف ايک مادري ماموں يا ايک مادري خالہ اور حقيقي ماموں و خالہ اور پدري ماموں و خالہ ہوں تو پدري ماموں و خالہ ميراث سے محروم ہوں گے اور مال کے چھ حصي کرکے ايک حصہ مادري ماموں يا خالہ کو ملے گا اور باقي حقيقي ماموں اور خالہ کو ملے گا يہ لوگ اس کو برابر برابر تقسيم کريں گے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت