سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 916

مخارج حروف کي رعايت کرنا

مسئلہ 916 : علمائے تجوید نے قرآن کو بہتر پڑھنے کے لئے جو کچھ ذکر کیا ہے ان کی رعایت ضروری نہیں ہے بلکہ یہ ضروری ہے کہ اس طرح پڑھے کہ کہا جائے یہ صحیح عربی ہے۔ ویسے تجوید کے قواعد کی رعایت بہتر ہے۔

نمبر مسئله 918

تیسری و چوتھی رکعت میں تسبیحات اربعہ پڑھنا

مسئلہ 918 : تین رکعتی اورچار رکعتی نماز کی تیسری و چوتھی رکعت میں اختیار ہے چاہے صرف حمد پڑھے(بغیر سورہ)یاتین مرتبہ تسبیحات اربعہ یعنی سبحان اللہ والحمد للہ و لا الہ الا اللہ و اللہ اکبر۔ بلکہ ایک مرتبہ بھی کافی ہے۔ یہ بھی کرسکتا ہے کہ ایک رکعت میں حمد اور ایک میں تسبیحات پڑھے۔

نمبر مسئله 919

تيسري اور چوتھي رکعت ميں آہستہ پڑھنا

مسئلہ 919 : نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں حمد یا تسبیحات اربعہ کو آهسته پڑھناواجب هے حتی کہ بسم اللہ کو بھی بناء بر احتیاط واجب آہستہ پڑھے۔

نمبر مسئله 923

رکوع کي حالت ميں تسبيحات کے پڑھنے ميں شک

مسئلہ 923 : اگر رکوع یا اس کے بعد شک ہو کہ تسبیحات پڑھی ہیں کہ نہیں تو اپنے شک کی پرواہ نہ کرے لیکن اگر رکوع کے مقدار بھر نہیں جھکا ہے تو احتیاط واجب ہے کہ پلٹ کر پڑھ لے۔

نمبر مسئله 925

قرآئت کے مستحبات

مسئلہ 925 : حمد پڑھنے سےپہلے ، پہلی رکعت میں اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کہنا مستحب ہے۔ نیز نماز ظہر و عصر کی پہلی اور دوسری رکعت میں اگر نماز جماعت کے ساتھ ہور رہی ہوتو بسم اللہ کو بلند آواز سے کہنا مستحب ہے اسی طرح حمد و سورہ و نماز کے ذکر کو الگ الگ کرکے پڑھے(یعنی اسی طرح جلدی جلدی نہ پڑھے کہ کچھ سمجھ میں نہ آئے)آیات کو ایک دوسرے سے متصل نہ کرے۔ جب امام حمد ختم کرے تو مامومین بہ امید ثواب خدا الحمد للہ رب العالمین کہیں اور قل ھو اللہ کے بعد ایک یا دو یا تین مرتبہ کذالک اللہ ربی یا کذالک اللہ ربنا کہے ۔

نمبر مسئله 905

سورہ کي کسي آيت کا بھول جانا

مسئلہ 905 : اگر سورہ کے کچھ حصہ کو بھول جائے یا تنگی وقت کی وجہ سے پورا سورہ نہ پڑھ سکے تو اس کو چھوڑ کر دوسرا سورہ پڑھ سکتا ہے خواہ نصف سے گزر چکا ہو یا ابھی تک نہ پہونچا ہو ،سورہٴ قل ھو اللہ احد ہو یا قل یا ایھا الکافرون ہویا کوئی اور ۔

نمبر مسئله 906

مردوں اور عورتوں کے لئے حمد وسورہ کي قرائت کرنا

مسئلہ 906 : مردوں پر واجب ہے صبح ،مغرب اورعشاء کی نماز میں حمد و سورہ کو بلند آواز سے پڑھیں اور ظہر و عصر کی نماز میں آہستہ پڑھیں۔ عورتیں بھی ظہر وعصر کی نماز میں حمد و سورہ کو آہستہ پڑھیں اور مغرب و عشاء و صبح کی نماز میں حمد و سورہ چاہے بلند آواز سے پڑھیں یا آہستہ۔ لیکن اگر نامحرم آواز سن رہا ہو تو آہستہ پڑھنا احتیاط مستحب ہے۔

نمبر مسئله 989تشہد (986)

تشہد کے مستحبات

مسئلہ989۔ تشہدمیں بائیں ران پربیٹھنااوردائیں پاؤں کی پشت کوبائیں پاؤں کے تلوے پررکھنامستحب ہے اورتشہدسے پہلے ”الحمدللہ “ یابسم اللہ وباللہ والحمدللہ وخیرالاسماء للہ“ کہنامستحب ہے اور مستحب ہے تشہدمیں ہاتھوں کوران پررکھے، انگلیوں کوملاکررکھے، اپنے دامن پر نظررکھے اورتشہدختم کرکے کہے : وتقبل شفاعتہ وارفع درجتہ ۔ یعنی پروردگار رسول اکرم کی شفاعت کو قبول فرما اور ان کے درجه کو بلند کر.

نمبر مسئله 991سلام (990)

سلام کا بھول جانا

مسئلہ991۔ اگرنمازکے سلام کوبھول جائے اورایسے وقت میں یادآئے کہ نمازکی صورت ابھی بگڑی نہیں ہے اورجوکام عمدایاسہوانمازکوباطل کردیتے ہیں ان میں سے کسی کام کوانجام بھی نہیں دیاہے(مثلاپشت بہ قبلہ نہیں ہوا)توضروری ہے کہ سلام کہہ لے اوراس کی نمازصحیح ہے۔ لیکن اگر ایسے وقت یادآئے جب نماز کی صورت بگڑگئی ہولیکن ایساکام نہ کیاہوجس کے عمدایاسہواکرنے سے نمازباطل ہوجاتی ہے توسلام ضروری نہیں ہے اس کی نمازصحیح ہے، اوراگرصورت نمازکے بگڑنے سے پہلے ایساکوئی کام کر ڈالاہوجس سے نمازباطل ہوجاتی ہے تو احتیاط واجب هے که نماز کا اعاده کرے۔

نمبر مسئله 998قنوت (996)

قنوت کا ذکر

مسئلہ 998۔ قنوت میں کوئی خاص دعا یا ذکر شرط نهیں هے اسی طرح هاتھوں کو بلند کرنا بھی شرط نهیں هے لیکن بهتر هے کہ ہاتھوں کوچہرے کے مقابل تک بلندکرے اس طرح کہ ہتھیلیاں آسمان کی طرف ہوں اوردونوں ہاتھوں کوملائے رکھے اور ذکر خدا کرے یادعا کرے ، اور قنوت میں چاہے جوذکرپڑھے جائزہے یہاں تک کہ ایک مرتبہ ”سبحان اللہ“ کہنابھی کافی ہے لیکن بہترہے کہ منقول دعائیں مثلایہ دعاپڑھے : [لاالہ الا اللہ الحلیم الکریم، لاالہ الااللہ العلی العظیم، سبحان اللہ رب السموات السبع ورب الارضین السبع ومافیہن ومابینہن ورب العرش العظیم والحمدللہ رب العالمین]اور خدا سے دنیا و آخرت کی حاجتوں کو طلب کرے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت