سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 742پہلی شرط : لباس پاک ہو۔ (736)

اگر کسي چيز کے نجس ہونے کو بھول جائے

مسئلہ 742 : اگر کسی چیز کے نجس ہونے کو بھول جائے اور گیلا بدن یا لباس اس سے متصل ہوجائے اور نماز پڑھنے کے بعد یاد آئے تو اس کی نماز صحیح ہے۔ لیکن اگر گیلا بدن اس چیز سے متصل ہوجائے جس کے نجس ہونے کو بھول گیا ہو اور اپنے کو پاک کئے بغیر غسل کرے تو اس کا غسل او رنماز دونوں باطل ہیں۔

نمبر مسئله 892قيام (879)

اگر کسي کو يہ احتمال ہو کہ آخري وقت تک وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھ سکے گا

مسئلہ 892 : اگرکوئی کمزوری کی بناپرنمازلیٹ کرپڑھتاہو تو اگردرمیان میں تھوڑاساحصہ بیٹھ کرپڑھ سکتاہے تو اتنا بیٹھ کر پڑھے یا کھڑا ہو سکتا ہے تو کھڑے ہو کر پڑھے، اسی طرح جو لوگ بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوں اگر کچھ حصہ کے لئے کھڑے ہونے کی طاقت آجائے تو اتنا حصہ کھڑے ہو کر پڑھیں لیکن جب تک بدن ساکن نہ ہوجائے کچھ نہ پڑھیں۔

نمبر مسئله 1504کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

اگر کسي کے پاس دو مال ہوں اور ايک کا خمس ديديا ہو اور دوسرے کا نہ ديا ہو ان کو الگ کرے

مسئلہ 1504:جو شخص کسي پيشے و تجارت و غيرہ سے امدني حاصل کرے اور اس کے پاس دوسرا ايسا مال بھي ہو کہ جس پر خمس واجب نہيں ہے يا اس کا خمس ديا جا چکاہے تو وہ دونوں مال کو الگ کرکے اپنا سالانہ خرچ ہونے والي امدني سے لے سکتاہے ليکن اگر اپنے اخراجات کو اس مال سے لے لے جس پر خمس واجب نہيں ہے يا جس کا خمس دياجاچکاہے توان اخراجات کو اس سال کي امدني سے کم نہيں کرسکتا.

نمبر مسئله 1609غلات کي زکات (1593)

اگر کسي کے پاس چند شہروں ميں غلات چہارگانہ ہو

مسئلہ 1609: اگر کوئي شخص چند شہروں ميں گيہوں يا کجھور يا جو يا انگور رکھتا ہو اور سب کا محصول ايک وقت پر نہ ہو تا ہو تب بھي سب ايک سال کے محصول شمار ہونگے چنانچہ جو چيز پہلے حاصل ہو اور وہ نصاب کي مقدار کے برابر ہو تو اس کي زکوہ ديدے اور باقي کي زکوہ اس وقت دے جب وہ حاصل ہو اور اگر جو چيز پہلے حاصل ہوئي ہے وہ نصاب بھر نہ ہو تو انتظار کرے يہاں تک کہ باقي فصليں حاصل ہوں اور جب سب ملاکر کر نصاب بھر ہوں تو زکوہ واجب ہے.

نمبر مسئله 258 چہرے کا دھونا (257)

اگر کسی کا چہرہ یا انگلیاں زیادہ بڑی یا زیادہ چھوٹی ہوں

مسئلہ 258 اگر کسي کي انگلياں حد سے زيادہ بڑي يا حد سے زيادہ چھوٹي ہوں تو ان کا اعتبار نہيں ہوگا?بلکه عام طورسے لوگ اپنے چہرے کودھوتے ہيں اس کوبھي اتناہي دھوناہوگا،اسي طرح جس کے بال اگنے کي جگہ بہت اوپريا بہت نيچے ہوتو اس کو بھي عام لوگوں کي طرح اپنے چہرے کودھوناہوگا،

نمبر مسئله 1768سود کے احکام (1767)

اگر کم چيز کے ساتھ دوسري چيز ملا دي جائے

مسئلہ 1768:اگر کم چيز کے ساتھ کوئي دوسري چيز ملا کردے اور زيادہ لے مثلا دس کيلو گيہوں اور ايک ميڑکپڑا دے کہ پندرہ کيلو گيہوں لے تو اس ميں کوئي اشکال نہيں ہے? اسي طرح اگر دونوں طرف سے کسي چيز کو شامل کرکے زيادتي کے ساتھ بيچيں تو کوئي حرج نہيں ہے.

نمبر مسئله 1280جماعت کے احکام (1246)

اگر کوئ امام سے پہلے سجدے سے سر اٹھا لے

مسئلہ ۱۲۸۰ : اگر ماموم یہ خیال کرکے کہ امام نے سجدہ سے سر اٹھالیا ،خود بھی سر اٹھالے(اب اگر امام سجدہ ہی میں ہے)تودوبارہ سجدہ میں چلا جائے اور اگر یہی صورت دونوں سجدوں میں پیش آجائے تو دو سجدے کی زیادتی(جو رکن ہے)نماز کو باطل نہیں کرے گی لیکن اگر وہ دوبارہ سجدہ میں جائے اور امام سجدہ سے اسی وقت سر اٹھالے تو اگر یہ صورت صرف ایک سجدہ میں پیش آئے تب تو نماز صحیح ہے لیکن اگر دونوں سجدوں میں یہی صورت پیش آئے تو نماز باطل ہے۔

نمبر مسئله 717قبلہ کے احکام(714)

اگر کوئ بيٹھ کر بھي نماز نہ پڑھ سکتا ہو

مسئلہ717۔ اگرکوئی بیٹھ کرنمازنہیں پڑھ سکتاتوداہنی کروٹ اس طرح لیٹے کہ پورا اگلاحصہ روبہ قبلہ ہو اور اگریہ بھی ممکن نہ ہو تو بائيں کروٹ اس طرح لپٹے کے بدن کا اگلا حصه رو به قبله هو اگر يه بھي ممکن نه هو تو اس طرح چت لیٹے کہ پیروں کے تلوے قبلہ کی طرف ہوں۔

نمبر مسئله 769چھٹی شرط : خالص ریشمی لباس نہ ہو۔(763)

اگر کوئ بھي ايسا لباس نہ ہو جس ميں نماز جايز ہے

مسئلہ769 اگر ايسا لباس نه هو جس ميں نماز جائز ہے تو اگر ممکن هو تو خريدے يا کرايه پر لے اور اگرکوئي دوسراشخص اس کوبخش دے ياعاريتا ديدے اورزيادہ احسانمندي اورناراضگي کاباعث نہ ہوتوقبول کرليناچاہئے.

نمبر مسئله 1201قضا نماز (1193)

اگر کوئ جانتا ہوکہ اس کے ذمے کوئي ايک چار رکعتي نماز ہے مگر کون سي ہےنہيں جانتا

مسئلہ 1201 : جس کو معلوم ہو کہ اس کی ایک چار رکعتی نماز قضا ہے لیکن یہ نہیں معلوم وہ ظہر کی ہے یاعصر کی ہے یا عشاء کی تو اگر وہ ایک چار رکعتی نماز مافی الذمہ یعنی جو نماز بھی میرے ذمے ہے اُس کی نیت سے پڑھ لے تو کافی ہے اور حمدو سورہ کے آہستہ یا زور سے پڑھنے میں اس کو اختیار ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت