سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 999قنوت (996)

قنوت کو بلند آواز سے پڑھنا

مسئلہ 999۔ مستحب ہے کہ قنوت کو کچھ بلند آواز سے پڑھے لیکن نماز جماعت میں [ماموم] اتنا بلند نہ پڑھے کہ امام اسکی آواز کو سنے۔

نمبر مسئله 1000قنوت (996)

قنوت کو ترک کرنا

مسئلہ1000۔ اگرقنوت کوعمداچھوڑدے تواس کی قضانہیں ہے اوربھولے سے چھوٹ جائے اوررکوع میں پہنچنے سے پہلے یادآجائے تومستحب ہے کھڑے ہوکرپڑھ لے اور اگرکوع میں یادآجائے تورکوع کے بعدقضاکرنامستحب ہےاوراگرسجدہ میں یادآجائے تونمازکے سلام کے بعدقضاء کرے۔

نمبر مسئله 1002تعقيبات نماز (1001)

سجدہ شکر

مسئلہ1002۔ نمازکے بعددوسرے مستحبات میں سجدہ شکرہے کہ پیشانی کوبقصدشکرزمین پررکھے اور اگر زبان سے بھی شکر ادا کرے تو بہت بہتر ہے اور بہ قصد امید ایک مرتبہ یا تین مرتبہ یا سو مرتبہ شکرا للہ کہے اوریہ بھی مستحب ہے کہ جب بھی انسان کوکوئی نعمت ملے یاکوئی مصیبت دور ہو فورا سجدہ شکر ادا کرے۔

نمبر مسئله 1003تعقيبات نماز (1001)

پيغمبر اکرم

مسئلہ 1003 : نماز کے بعد ، حالت نماز میں اسی طرح ہر حالت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم ،ور ان کی آل پاک(ع) پر درود بھیجنا مستحب موٴکدہ ہے اسی طرح جب بھی آنحضرت(ع)کا نام نامی اسم گرامی خواہ محمد(ص) یا احمد(ص) بلکہ لقب و کنیت جیسے مصطفی و ابوالقاسم وغیرہ سنے تو درود بھیجنا مستحب ہے حتی اگر نماز میں بھی ہو۔ اسی طرح اگر خود ان ناموں کو اپنی زبان سے ادا کرے تب بھی درود بھیجے۔

نمبر مسئله 1012مبطلات نماز (1005)

بولنا

مسئله 1012 :اگرنمازمیں عمدا بولے چاہے ایک جملہ یا ایک کلمہ یہاں تک کہ دو حرفی کلمے کو زبان سے جاری کرے مثلا ہم یا تم کہےتو اسکی نماز باطل ہے بلکہ احتياط واجب کي بنا پر دو حرفی کلمہ اگر بے معنی بھی ہو تو اس کی نماز باطل ہے۔[مبطلات نماز میں احتیاط کا مطلب یہ ہے کہ نماز کو تمام کرکے دوبارہ پڑھے]

نمبر مسئله 1031مبطلات نماز (1005)

ہنسنا

1031 : ساتويں چيزسے جس نمازباطل ہوجاتي ہے وہ آوازکے ساتھ ہنسناہے( يعني قہقہ لگانا) خواہ وہ عمدا ہو يا بے اختيار ي طور سے، البتہ تبسم ومسکرانے سے نمازباطل نہيں ہوتي ہے چاہے جان بوجھ کر مسکرائے اسي طرح اگر يہ گمان ہو کہ نماز نہيں پڑھ رہا ہے اور بھولے سے قہقہ لگائے تو نماز باطل نہيں ہوتي.

نمبر مسئله 1006مبطلات نماز (1005)

وضو کا باطل ہوجانا

مسئلہ 1006۔ اگر نمازکے درمیان ایساکام کرے جس سے طہارت وضو وغیرہ ٹوٹ جائے خواہ عمداہویاسہوا یامجبورا تو اسکي نماز باطل هے ، البتہ جوشخص پیشاب، پاخانہ کونہیں روک سکتااس کووضوکے احکام میں بتائے ہوئے قاعدہ پرعمل کرناچاہئے،اسی طرح اگرحالت نمازمیں مستحاضہ عورت کوخون آجائے تواگروہ مستحاضہ کے لئے معین شدہ دستورپرعمل کرتی رہی ہے تواس کی نمازباطل نہیں ہوگی۔

نمبر مسئله 1008مبطلات نماز (1005)

ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنا

مسئلہ1008۔ اگرکوئی شخص بعض اسلامی فرقوں کی طرح ہاتھ باندھ کرنمازپڑھے تواس کی نمازباطل ہے، یہاں تک کہ اگرادب کے قصدسے ہاتھوں کوباندھ کر ، یاسینہ پرہاتھ رکھ کرنمازپڑھے توچاہے ان کے مشابہ نہ بھی ہواحتیاط واجب کی بناپرنمازکااعادہ کرے،لیکن اگربھولے سے ہویامجبوری کی وجہ سے ہو،یاکسی دوسرے کام کی وجہ سے ہو،مثلاہاتھ کھجانے کے لئے توکوئی اشکال نہیں ہے۔

نمبر مسئله 1009مبطلات نماز (1005)

آمين کہنا

مسئلہ 1009۔ حمدکے بعدآمین کہنے سے نمازباطل ہوجاتی ہے، اور احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز کو تمام کرکے پھر سے اعادہ کرے۔ لیکن اگراشتباہاکہہ لیاہویاتقیہ کی وجہ سے کہا ہوتوکوئی اشکال نہیں ہے۔

نمبر مسئله 1010مبطلات نماز (1005)

پشت بہ قبلہ ہوکر نماز پڑھنا

مسئله 1010 : اگر نماز ميں پشت بہ قبلہ ہوجائے يامکمل طورسے قبلہ کے داہنے يابائيں طرف مڑجائے خواہ عمداہويابھولے سے اسي طرح اگراتنامڑجائے کہ يہ نہ کہا جاسکے کہ روبہ قبلہ ہے تواس کي نمازباطل ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت