سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1172دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

اگر کوئ دس دن کاقصد کر لے اور ظہرکےبعد منصرف ہوج جائے

مسئلہ 1172 : مسافر اگر دس دن کے قیام کا ارادہ کرکے روزہ رکھ لے اور اس کے بعد وہاں قیام کے ارادہ سے منصرف ہوجائے تو اگر اس نے ایک چار رکعتی نماز پڑھ لی تھی تب تو اس کا روزہ صحیح ہے اور پھر وہ جب تک وہاں رہے گا نماز پوری پڑھے گا اور رمضان کا روزہ بھی رکھے۔ لیکن اگر چار رکعتی نماز نہیں پڑھی ہے تو اس کا اسي دن کا روزه صحيح ہے اور نماز قصر ہے۔

نمبر مسئله 1057محل گزرجانے کے بعدشک(1050)

اگر کوئ سلام پڑھنے يا اس کے صحيح ہونےميں شک کرے

مسئلہ1057۔ اگرشک ہوکہ نمازکے سلام کوبجالایاکہ نہیں یاشک ہوکہ صحیح کہاتھاکہ نہیں تواگردوسری نمازمیں مشغول ہوگیاہے یاکسی ایسی کام میں مصروف ہو گیا ہے کہ جس سے نمازٹوٹ جاتی ہے اورحالت نمازسے باہرآچکاہے تواپنے شک کی پرواہ نہ کرے اوراگران باتوں سے پہلے ہے توپلٹ کرسلام کہناضروری ہے۔

نمبر مسئله 1055محل گزرجانے کے بعدشک(1050)

اگر کوئ شک کرے اور کسي عمل کو دوبارہ انجام دے

مسئلہ 1055 : اگر محل گزرنے سے پہلے شک ہو اور وہ پلٹ کر بجالائے اس کے بعد معلوم ہو کہ اس حصے کو بجالایا تھا اور دوسری دفعہ انجام دیدیا تو اگر وہ چیز رکن تھی تب تو نماز باطل ہے اور اگر رکن نہ ہو تو نماز صحیح ہے۔

نمبر مسئله 1436قضا روزوں کے احکام (1427)

اگر کوئ ماہ رمضان کے روزوں کو کئ سال تک انجام نہ دے

مسئلہ 1436: اگر کوئي شخص ماہ رمضان المبارک کے روزوں کي قضا کرنے ميں کئي سال تاخير کردے تو اسے چاہئے کہ قضا کرے (اور پہلے سال ميں تاخير کرنے کي بناء پر) ہر دن کے لئے ايک مد کھانا فقير کودے البتہ کئي سال گزر جانے کي وجہ سے کفارہ متعدد نہيں ہوگا.

نمبر مسئله 1262جماعت کے احکام (1246)

اگر کوئ يہ سمجھتے ہوئے سورہ نہ پڑھے کہ امام کي دوسري يا پہلي رکعت ہے

مسئلہ 1262 : اگر يہ خيال کرتے ہوئے کہ امام کي پہلي يادوسري رکعت ہے وہ حمد و سورہ نہ پڑھے اور رکوع کے بعد معلوم ہو کہ تيسري يا چوتھي تھي تو اس کي نماز صحيح ہے ليکن اگر رکوع سے پہلے معلوم ہوجائے تو حمد و سورہ دونوں پڑھے اور اگر وقت نہ ہو تو صرف حمد پڑھے اور رکوع ميں امام کے ساتھ شريک ہوجائے.

نمبر مسئله 1359خدا، رسول اور ائمہ پر بهتان باندهنا(1354)

اگر کوئي احکام شرعي کےبيان ميں عمدا جھوٹ بولے

مسئلہ ۱۳۵۹: اگر احکام شرعیہ کے نقل کرنے میں جان بوجھ کر جھوٹ بولے مثلا واجب کو غیر واجب اور حلال کو حرام کہے تو اگر اس کا مقصد خدایا رسول کی طرف نسبت دینا ہو تب تو اس کے روزے میں اشکال ہے لیکن اگر مجتہد کے فتوی کی طرف نسبت دینا منظور ہو تو روزہ باطل نہیں ہے مگر اس نے فعل حرام کار ارتکاب کیا ہےاسی طرح جو شخص بغیر اطلاع کے مشکوک حکم کو نقل کرے اس کے بارے میں بھی یہی حکم ہے۔

نمبر مسئله 1282جماعت کے احکام (1246)

اگر کوئي امام سے پہلے رکوع ميں چلا جائے

مسئلہ 1282 : اگر ماموم سہوا امام سے پہلے رکوع ميں اس طرح چلاجائے کہ اگر سر اٹھالے تو امام کي قرائت کا کچھ حصہ مل جائے گا تو فورا سر اٹھالے اور امام کي قرائت کو درک کرے پھر امام کے ساتھ رکوع ميں جائے اور اگر يہ جانتا ہے کہ سر اٹھانے کے بعد امام کي قرائت کا کوئي حصہ نہيں ملے گا تو احتياط واجب ہے کہ سر اٹھالے اور امام کے ساتھ نماز تمام کرے اور دوبارہ پھر نماز پڑھے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت