سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2288نذر کے شرائط و احکام (2274)

اگر کوئي نذر کرے کہ ايک عمل کو ہميشہ ترک کرے گا

مسئلہ 2288 اگر کوئي نذر کرے کہ ايک عمل کو ہميشہ ترک کرے گا اور اس کے لئے زمانہ يا وقت معين نہ کيا ہو اور اختياري طور پر اس کو بجالائے تو پہلي دفعہ کے لئے کفارہ دے اور اگر نذر اس طرح کي ہو کہ ہر مرتبہ کو بطور مستقل نذر قرار ديا گياہو تو احتياط واجب ہے کہ ہر مرتبہ پر کفارہ دے ليکن اگر يہ نيت نہ ہو يا شک ہو کہ اس کي نيت کيسي تھي تو ايک کفارہ سے زيادہ اس پر واجب نہيں ہے.

نمبر مسئله 2349وصيت کے احکام (2327)

اگر کوئي وصيت کي بنياد پر کسي مال کا دعوي کرے

مسئلہ 2349: اگر کوئي دعوي کرے کہ ميت نے فلاں مال مجھے دينے کي وصيت کي تھي اور دو عادل مرد اس کے دعوے کے تصديق کريں يا يہ شخص قسم کھائے اور ايک عادل مرد اس کي تصديق کرے يا ايک مرد عادل اور دو عادل عورتيں يا چار عادل عورتيں اس کي تصديق کريں تو اس شخص کي بات ماني جائے گي اور اگر وصيت کرتے وقت کوئي عادل مرد نہ رہا ہو صرف ايک عادل عورت گواہي دے تو اس مال کا 1/4 اس کو دياجائے گا اور اگر دو عادل عورتيں گواہي ديں تو نصف مال دياجائے گا اور اگر تين عادل عورتيں گواہي ديں تو 3/4 اس کو دياجائيگا نيز اگر دو کافر ذمي جو اپنے دين ميں عادل ہو گواہي ديں اور ميت مجبور ہو کہ وصيت کرے اور کوئي مسلمان مرد يا عورت جو عادل ہوں وہاں پرنہ رہے ہوں تو وصيت پر عمل کرنا چاہئے.

نمبر مسئله 1736استطاعت کے احکام (1735)

اگر کوئي کسي کو حج اور اس کے بيوي بچوں کا خرچ بخش دے تو اس پر حج واجب ہے

مسئلہ 1736 جس کے پاس حج کے اخراجات نہ ہوں ليکن دوسرا اس کو مال بخش دے يا اس کے اختيار ميں اتنا مال ديدے جس سے وہ حج کر سکتا ہو، اور اس مدت ميں اس کے بيوي بچوں کا خرچ بھي برداشت کرے تو اس شخص پر حج واجب ہے چاہےوہ مقروض ہو اور واپسي کےبعد امدني کا ايسا معقول ذريعہ نہ رکھتا ہو جس سے زندگي بسر کر سکے اور ايسے ہديے کا قبول کرنا واجب ہے ، البتہ اگر زير بار احسان ہوتا ہو يا ضرر ہو يا ناقابل برداشت مشقت ہو تو ہديہ کا قبول کرنا واجب نہيں ہےاوار اس کا يہ حج واجبي حج سے کفايت کريگا.

نمبر مسئله 156نجاست کا کهانا اور پینا

اگر کوئي کسي کو نجس چيز کھاتے ہوئے يا نجس لباس ميں نماز پڑھتے ہوئے ديکھے

مسئلہ 156 : اگر کوئي کسي کو نجس چيز کھاتے ہوئے يا نجس لباس ميں نماز پڑھتے ہوئے ديکھے مگر اس کو اطلاع نہيں ہے تو ضروري نہيں کہ اسے بتائے ليکن اگر مالک مکان اپنے مہمان کو گيلے بدن يا لباس کے ساتھ نجس جگہ پر بيٹھتے ہوئے ديکھے تو احتياط يہ ہے کہ مہمان کو بتادے.

نمبر مسئله 2345وصيت کے احکام (2327)

اگر کوئي کسي کو وصي معين کرے اور کہے کہ اگر يہ مرجائے تو فلاں شخص وصي ہوگا

مسئلہ 2345: قرض ، حج واجب، خمس، زکات جيسي چيزوں کو اصل ترکہ سے نکالاجائے گا چاہے ميت نے وصيت نہ بھي کي ہو اس کے بعد اگر ترکہ بچتاہے اور ميت نے ثلث يا اس سے کم وصيت بھي کي ہو اس کو فلاں جگہ پر خرچ کياجائے تو اس کے مطابق عمل کياجائے گا اور اگر وصيت نہ کي ہو تو ثلث مال ميت کا نہ ہوگا بلکہ سب ورثہ کا ہوجائيگا.يعني قرض و غيرہ دينے کے بعد جوبچے گا وہ ورثہ کا ہوجائے گا.

نمبر مسئله 586دفن کے احکام (574)

اگر کوئي کنويں ميں مرجائے

مسئلہ 586 : اگر کوئي کنويں ميں مرجائے اور اس کا نکالنا ممکن نہ ہو تو کنويں کو بند کرديں اور اسي کنويں کو اس کي قبر قرار ديديں اور اگر کنواں کسي او رکي ملکيت ہو تو اس کو کسي بھي طرح راضي کريں.

نمبر مسئله 1337کھانا اور پينا (1336)

اگر کھاتے يا پيتے وقت متوجہ ہوکہ صبح ہو چکي ہے

مسئلہ ۱۳۳۷: (سحری) کھاتے وقت اگر معلوم ہوجائے کہ صبح ہوگئی تو جو کچھ منہ میں ہو اُگل دے اور اگر عمدا نگل لے تو اس کا روزہ بھی باطل ہے اور کفارہ بھی واجب ہے۔مسئلہ ۱۳۳۸: بھول کرکھانے پینے سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔

نمبر مسئله 1613غلات کي زکات (1593)

اگر کھيتي کرنے والا مر جائے

مسئلہ 1613: جو شخص مقروض ہو اور زراعت کا بھي مالک ہو اگر مرجائے اور اس کے ورثہ زراعت پر زکوہ واجب ہونے سے پہلے دوسرے اموال سے اس کا قرض ادا کرديں تو ورثاء ميں سے جس کا حصہ باندازہ زکوہ ہو وہ زکوہ دے ليکن اگر زکوة واجب ہونے سے پہلے ميت کا قرض ورثاء نہ ادا کريں اور ميت کا مال صرف اتنا ہو جس سے اسکا قرض ادا کيا جاسکتا ہو تو زکوہ واجب نہ ہوگي.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت