سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1088نماز احتياط کا طريقہ (1087)

نماز احتياط ميں اذان، اقامت، سورہ او رقنوت

مسئلہ 1088 : نماز احتیاط میں اذان، اقامت، سورہ اور قنوت نہیں ہے اور حمد کو آہستہ پڑھنا ضروری ہے حتی کہ بسم اللہ کو بھی، بنا بر احتیاط واجب آہستہ پڑھے۔ اصلی نماز اور نماز احتیاط کے درمیان کوئی ایسا کام نہ انجام دے جس سے نماز باطل ہوجاتی ہے۔

نمبر مسئله 1092نماز احتياط کا طريقہ (1087)

نماز احتياط کو بجالانے ميں شک

1092 : اگر نمازي کو شک ہوجائے کہ ميرے اوپر جو نماز احتياط واجب تھي اس کو بجا لا چکا ہوں يا نہيں تو اگر يہ شک وقت نماز گزر جانے کے بعد ہو تو اس شک کي پرواہ نہ کرے اور اگر ابھي وقت باقي ہو اور وہ کسي دوسرے کام ميں مشغول نہيں ہوا تو نماز احتياط پڑھ لينا چاہئے اور اگر ايسا کام کرليا ہے جس سے نماز باطل ہوجاتي ہے تو احتياط واجب ہے کہ نماز احتياط پڑھے اور اصلي نماز کا بھي اعادہ کرے.

نمبر مسئله 1102سجدہ سہو کے احکام (1100)

ذکر ميں اشتباہ

مسئلہ 1102 : اگر غلتی سے السلام علیک ایھا النبی و رحمة اللہ و برکاتہ کو کہدے تو سجدہ سہو واجب نہیں ہے بلکہ مستحب ہے۔ لیکن اگر دوسرے دونوں سلاموں کے کچھ حصہ کو کہہ دے تو احتیاط واجب ہے کہ سجدہ سہو کرے اور اگر کسی ایسی جگہ پر جہاں سلام نہ کہنا چاہئے اشتباہا تینوں سلام کہہ دے تو سب کے لئے دو سجدہ سہو کافی ہیں۔

نمبر مسئله 1105سجدہ سہو کے احکام (1100)

سجدہ سہو کا طريقہ

مسئلہ 1105 : سجدہ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ نماز کے بعد بلا فاصلہ سجدہ سہو کی نیت کر کے سجدہ میں چلاجائے اور کہے بسم اللہ و باللہ السلام علیک ایھاالنبی و رحمة اللہ و برکاتہ اس کے بعد سجدہ سے سر اٹھا کر بیٹھ جائے اور دوبارہ سجدہ میں جاکر وہی ذکر پڑھے اورپھر سجدہ سے سر اٹھا کر بیٹھ جائے اور تشہد و سلام پڑھ کر نماز تمام کرے۔اور احتیاط واجب ہے کہ تشہد میں واجب مقدار پر اکتفا کرے اور صرف آخری سلام پڑھے۔

نمبر مسئله 1116نماز کے اجزاء و شرائط ميں خلل (1115)

نماز کے اجزاء و شرائط کو کم و زياد کرنا

مسئلہ 1116 : نمازي اگر بھولے سے اجزائے نماز ميں سے کسي چيز کو کم يازيادہ کردے تو اگر وہ چيز رکن ہو تونماز باطل ہے ورنہ نماز صحيح ہے ہاں اگر وضو يا غسل وغيرہ نہيں کيا ہے تو نماز باطل ہے چاہے عمدا ہويا سہوا ہو.

نمبر مسئله 1118نماز کے اجزاء و شرائط ميں خلل (1115)

وقت سے پہلے يا پشت بہ قبلہ نماز پڑھنا

مسئلہ 1118 : اگر نمازي کو معلوم ہوجائے کہ نماز وقت سے پہلے پڑھي ہے يا قبلہ کي طرف پشت کرکے پڑھي ہے تو اس کو دوبارہ پڑھے اور اگر وقت گزر گيا ہے تو قضا کرے ليکن اگر بھولے سے نماز کو داہني يا بائيں طرف پڑھي ہو تو نماز باطل نہيں ہے.

نمبر مسئله 1119مسافر کي نماز (1119)

نماز کے قصر ہونے کے شرائط

مسئلہ 1119 : آٹھ شرطوں کے ساتھ مسافر چار رکعتی نماز کو دو رکعت پڑھے:1۔ سفر آٹھ فرسخ شرعی سے کم نہ ہو2۔ شروع ہی سے آٹھ فرسخ کی نیت ہو3۔ راستے میں اپنا ارادہ نہ بدل دے4۔ آٹھ فرسخ تک پہنچنے سے پہلے اپنے وطن سے نہ گزرے اور اثناء راہ میں دس دن یا دس سے زیادہ دن قیام نہ کرے5۔ سفر کسی حرام کام کے لئے نہ ہو6۔ صحرا نشین خانہ بدوش نہ ہو7۔ اس کا مشغلہ اور کام مسافر ت نہ ہو8۔ حد ترخص تک پہنچ جائے

نمبر مسئله 1120نماز کے قصر ہونے کے شرائط (1119)

سفر آٹھ فرسخ شرعي سے کم نہ ہو

مسئلہ 1120 : جس کی آمد و رفت آٹھ فرسخ ہو(یعنی تقریبا 43 کیلو میٹر) اسکو چاہئے کہ نماز کو قصر پڑھے۔ خواہ جانا چارفرسخ(5/21 کیلو میٹر تقریبا)ہو یا کم ہو یا زیادہ ہو۔ پس آمد و رفت ملا کر آٹھ فرسخ ہونا چاہئے خواہ اسی دن یا رات کو پلٹ آئے یا کچھ فاصلہ کے بعد پلٹے نماز قصر رہے گی۔ ہاں اگر اس مسافت کے درمیان میں دس دن رکنے کا قصد کرے تو قصر نہیں ہوگی۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت