سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 276پیر کا مسح (272)

اگر ہاتھ ميں رطوبت کافي نہ ہو

مسئلہ276۔ اگرہاتھ کی تری ختم ہوجائے تووضوکے دیگراعضاء سے تری لے سکتاہے اوراس سے مسح کرسکتاہے لیکن وضوکے علاوہ دوسرے پانی سے جائزنہیں ہے۔اور اگر صرف سر کے مسح کے لیے تری هو تو سر کا مسح اسی تری سے کر لے اور پیروں کے مسح کے لیے دوسرے اعضاء سے تری لے لے.

نمبر مسئله 1734استطاعت کے احکام (1735)

اگراپنے گھرخريدنے کے بغير ضرورت پوري نہ ہو

مسئلہ 1734: جس شخص کي ضرورت ذاتي مکان کے بغير پوري نہ ہوتي ہو اس پر اسي وقت حج واجب ہوگا جب وہ گھر خريد نے کي قيمت رکھتا ہو ليکن اگر کرايہ يا وقف و غيرہ کے مکان ميں زندگي بسر کرسکتا ہو تو چاہے گھر کي قيمت نہ ہو پھر بھي مستطيع ہے.

نمبر مسئله 915

اگربعد ميں پتہ چلے کہ غلط پڑھا تھا

مسئلہ 915 : اگر کسي کلمہ يا ذکر کو يا اس کے تلفظ کو صحيح جانتا تھا اور ايک مدت تک اسي طرح پڑھتا رہا اور بعد ميں معلوم ہو کہ غلط تھا تو نماز کے اعادہ کي ضرورت نہيں ہے اگر چہ احتياط مستحب ہے کہ اعادہ کرے(اگر وقت باقي ہو)ورنہ قضاء کرے.

نمبر مسئله 882قيام (879)

اگربھولے سے قيام کي حالت ميں حمدوسورہ کے لئے بدن کوحرکت دے

مسئلہ882۔ اگربھولے سے قیام کی حالت میں حمدوسورہ کے لئے بدن کوحرکت دے یاکسی طرف جھک جائے تونمازباطل نہیں ہے لیکن اگرتکبیرةالاحرام کہتے ہوئے یاقیام متصل بہ رکوع کے وقت ہوتوبناء براحتیاط واجب نمازکوتمام کرکے دوبارہ پڑھے۔

نمبر مسئله 888قيام (879)

اگرحمدوسورہ ياتسبيحات پڑھتے ہوئے بے اختيارتھوڑي سي حرکت بدن ميں ہوجائے

مسئلہ888 اگرحمدوسورہ پڑھتے ہوئے ياتسبيحات پڑھتے ہوئے بے اختيارتھوڑي سي حرکت بدن ميں ہوجائے کہ بدن سکون کي حالت سے خارج ہوجاے ياہجوم کي وجہ سے دھکالگے اوراس کوحرکت ہوجائے تواحتياط واجب ہے کہ حالت حرکت ميں جتناپڑھاہے بدن ساکن ہونے کے بعداس کودوبارہ پڑھے.

نمبر مسئله 1760حرام و باطل معاملات (1752)

اگرخريدار کا ارادہ ہو کہ مال کي قيمت نہيں دے گا

مسئلہ 1760:اگر خريدار کا ارادہ شروع ہي سے ہو کہ مال کي قيمت نہ دي گا تو معاملہ ميں اشکال ہے يہي صورت ہے اگر اس کي نيت ہو کہ حرام مال سے قيمت ادا کرے گا ليکن اگر شروع سے قصد نہ ہو مگر حرام مال سے قيمت ادا کرے تو معاملہ صحيح ہے ليکن حرام مال کافي نہ ہوگا اس کو چاہئے کہ دوبارہ حلال مال سے قيمت ادا کرے.

نمبر مسئله 1169دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

اگردس دن کا قيام مشروط ہو

مسئلہ 1169 : اگر مسافر کا ارادہ دس دن قيام کا تو نہ ہو ليکن يہ ارادہ ہو کہ مثلا اگر ميرا دوست آجائے گا يااچھا سا مکان مل جائے گا تودس دن قيام کروں گا تو ايسي صورت ميں اس کي نماز قصر ہوگي.

نمبر مسئله 1624سونے اور چاندي کي زکات کے شرائط (1615)

اگرسونے چاندي ميں دوسري دھات ملي ہو

مسئلہ 1624: اگر سونے چاندي ميں خلاف معمول دوسري دھات اتني ملي ہو کہ اس کو سونا و چاندي نہ کہا جاسکے تو اگر خالص سونا يا چاندي نصاب بھر ہو تب تو زکوة واجب ہے ور نہ نہيں اور اگر شک ہو کہ نصاب بھر ہے کہ نہيں تب بھي زکوة واجب نہ ہوگي ليکن اگر امتحان کر سکتا ہو تو احتياط واجب ہے کہ امتحان کرے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت