سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1127نماز کے قصر ہونے کے شرائط (1119)

ابتداء سے آٹھ فرسخ کي نيت ہو

دوسري شرط : ابتداء سے آٹھ فرسخ کي نيت ہو.مسئلہ 1127 : اگر کوئي شخص ايک ايسي جگہ تک کا سفر کرے جو آٹھ فرسخ سے کم ہو اور پھر راستہ ميں يا مقصد تک پہنچنے کے بعد يہ ارادہ کرے کہ ميں ابھي اور سفر کروں گا اور مجموعي طور پر مسافت آٹھ فرسخ ہو تو چونکہ اس نے ابتداء سے آٹھ فرسخ کے سفر کا قصد نہيں کيا تھا اس لئے پوري نماز پڑھے گا ليکن اگر راستے ميں يا منزل پر پہنچ کر مزيد آٹھ فرسخ کا يا اس سے زيادہ کاقصد کرے تو اس کي نماز قصر ہوگي.

نمبر مسئله 1134نماز کے قصر ہونے کے شرائط (1119)

پانچویں شرط : سفر کسی حرام کام کے لئے نہ ہو۔

مسئلہ 1134 : اگر چوری، خیانت یا کسی دوسرے حرام کام کے لئے سفر کرے تو نماز پوری پڑھے اسی طرح اگر خود سفر حرام ہو (مثلا ایسا سفر جو اس کے بدن کے لئے اچھا خاصا نقصان دہ ہو یا عورت شوہر کی اجازت کے بغیر سفر کرے یا لڑکا ماں باپ کے منع کرنے کے باوجود سفر کرے کہ جس سے والدین کو اذیت ہو تو احتیاط واجب کی بناء پر نماز پوری پڑھنی چاہئے۔ البتہ اگر سفر واجب ہو جیسے اس پر حج واجب ہو تو ماں، باپ، شوہر کی رضامندی شرط نہیں ہے اور نماز قصر ہے۔

نمبر مسئله 1143)نماز کے قصر ہونے کے شرائط (1119)

صحرا نشين خانہ بدوش نہ ہو

چھٹي شرطصحرا نشين خانہ بدوش نہ ہومسئلہ 1143 : جو لوگ خانہ بدوش ہوں يعني ان کا کوئي مخصوص وطن نہ ہو بلکہ جہاں بھي ان کے اور ان کے حيوانوں کے لئے پاني اور خوراک مل جائے وہيں قيام کرليتے ہيں تو ايسے افراد سفر ميں اپني نماز پوري پڑھيں گے اور روزہ بھي رکھيں گے.

نمبر مسئله 1155نماز کے قصر ہونے کے شرائط (1119)

حد ترخص تک پہنچ جائے

مسئلہ 1155 : جو شخص حد ترخص تک پہنچ جائے یعنی وطن یا اپنے ٹھہرنے کے جگہ سے اتنا دور ہوجائے کہ شہر کی اذان کی آواز سنائی نہ دے اور شہر کے لوگ اس کو نہ دیکھ سکیں۔ لیکن شہر کی دیواروں کو دیکھنے یا نہ دیکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ البتہ ہوا میں گرد وغبار وغیرہ نہ ہو(جو دیکھنے میں رکاوٹ بنے اسی طرح شور وغل وغیرہ نہ ہو)جو سننے میں رکاوٹ بنے۔(تو وہاں سے نماز قصر ہوگی)اور اگر ان دونوں علامتوں میں سے ایک بھی ہوجائے تو کافی ہے بشرطیکہ دوسری علامت کے نہ ہونے کا یقین نہ رکھتا ہو ورنہ احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز قصر بھی پڑھے اور پوری بھی۔

نمبر مسئله 1123سفر آٹھ فرسخ شرعي سے کم نہ ہو (1120)

جب قصر نماز پڑھنے کے بعد پتہ چلے کہ آٹھ فرسخ نہيں ہے

مسئلہ 1123 : اگر يہ يقين کرتے ہوئے کہ اس کا سفر آٹھ فرسخ ہے نماز کو قصر پڑھے بعد ميں پتہ چلے کہ آٹھ فرسخ کي مسافت نہيں تھي تو اس کي نمازباطل ہے پڑھي ہوئي نمازوں کو چار رکعت کے حساب سے پھر پڑھے اور اگر وقت گزر گيا ہے تو قضا کرے اور اگر اس کو يقين تھا کہ مسافت آٹھ فرسخ نہيں ہے ليکن راستہ ميں معلوم ہوگيا کہ آٹھ فرسخ ہے تو نمازکو قصر پڑھے اور جو پوري پڑھ چکا ہے ان کا اعادہ کرے.

نمبر مسئله 1124سفر آٹھ فرسخ شرعي سے کم نہ ہو (1120)

دو ايسے مقامات جن کا فاصلہ چار فرسخ سے کم ہو

مسئلہ 1124 : دو ایسے مقامات میں جن کا فاصلہ چار فرسخ سے کم ہو اگر چند مرتبہ رفت و آمد کرے تو اس کی نماز قصر نہ ہوگی۔ چاہے اس کا سفر آٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ کا ہوگیا ہو۔ ہاں اگر عرفا اس کو مسافر کہا جاتا ہے تو اس صورت میں احتیاط واجب یہ ہے کہ پوری بھی پڑھے اور قصر بھی پڑھے۔

نمبر مسئله 1128ابتداء سے آٹھ فرسخ کي نيت ہو (1127)

گمشدہ کي تلاش کرنے والا

مسئلہ 1128 : گمشدہ چيز کو تلاش کرنے والا چونکہ اس کو نہيں معلوم کہ کتنا سفر کرے گا کيونکہ جب تک اس کا مقصد پورا نہ ہوجائے وہ سفر کرے گا اس لئے وہ نماز پوري پڑھے گا البتہ واپسي پر اگر ٹہرنے کي جگہ ياوطن تک آٹھ فرسخ يا اس سے زيادہ ہوتا ہو تو نمازقصر پڑھے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت