سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2268کھانے پينے کے احکام (2256)

کھانا کھانے کے مستحبات

مسئلہ 2268: کھانا کھاتے وقت چند چيزيں مستحب ہيں:1 کھانے سے پہلے دونوں ہاتھوں کو دھونا.2 کھانے کے بعد بھي دونوں ہاتھوں کو دھو کر رومال و غيرہ سے خشک کرنا.3 ميزبان کا سب سے پہلے کھانا شروع کرنا اور سب کے بعد کھانا ختم کرنا4 کھانے سے پہلے بسم اللہ کہنا اور کھانے کے بعد الحمد اللہ کہنا اور اگر دستر خوان پر کئي قسم کي غذا ہو تو ہر غذا کے شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ کہنا مستحب ہے .5 سيد ہے ہاتھ سے کھانا.6 اگر دستر خوان پر کئي ادمي ہوں تو ہر ايک کا اپنے سامنے سے کھانا7 چھوٹے لقمے کھانا.8 کھانا جلدي جلدي نہ کھانا، دير تک کھانا اور خوب چبانا 9 کھانے کے بعد خلال کرنا اور دانتوں کے اندر پھنسي ہوئي غذا کو نکالنا اور منہ کا دھونا.10 کھانے کو ادھر ادھر نہ کرانا، البتہ بياباں ميں کھانا کھا رہاہو تو دسترخوان پر جو چيزيں گرجائيں ان کو چرندوں کے لئے چھوڑدينا.11 دن بھر ميں دو مرتبہ کھانا کھانا ابتدا ئے دن ميں اور ابتدا ئے رات ميں12 کھانے سے پہلے اور بعد نمک کھانا?13 پھلوں کو کھانے سے پہلے صاف پاني سے اچھي طرح دھونا14 جہاں تک ممکن ہو اپنے دستر خوان پر مہمان کو کھانا کھلانا.

نمبر مسئله 2269کھانے پينے کے احکام (2256)

کھانا کھانے کے مکروہات

مسئلہ 2269: علماء کے نزديک درج ذيل چيزيں کھانا کھاتے وقت مکروہ ہيں.1 بھرے ہوئے پيٹ سے کھانا کھانا.2 بہت زيادہ کھانا حديث ميں ہے خدا کو سب سے زيادہ جو چيز بري لگتي ہے وہ زيادہ کھانا ہے.3 کھاتے وقت دوسروں کے چہرے پر نظر کرنا.4 گرم کھانا کھانا.5 جس چيز کو کھارہا ہو يا پي رہاہو اس کو پھونکنا.6 دسترخوان پر روٹي اجانے کے بعد کسي اور چيز کا انتظار کرنا.7 چاقو، چھري سے روٹي کاٹنا.8 روٹي کے اور پر پيٹ ياد يگچي و غيرہ کار رکھنا يا اور کسي قسم کي روٹي کے ساتھ بے احترامي کرنا.9 (جن پھلوں کو چھلکے سميت کھايا جاتاہے) ان کے چھلکوں کو چھيلنا.10 پھلوں کو ادھ کھا کر پھينکدينا.

نمبر مسئله 2270کھانے پينے کے احکام (2256)

پاني پينے کے مستحبات

مسئلہ 2270:پاني پيتے وقت چند چيزوں کي روايات ميں تاکيد کي گئي ہے.1 پاني چوس چوس کرپئے.2 دن ميں کھڑے ہوکرپاني پئے.3 پاني پينے سے پہلے بسم اللہ اور بعد الحمد للہ کہے.4 پاني کو تين سانس ميں پئے ايک سانس ميں نہ پئے 5 پياس لگنے پر پاني پئے.6 پاني پيکر امام حسين اور ان کے اصحاب و اولاد کو پاد کريں (ان پر درود بھيجيں) اور ان کے قاتلوں پر لعنت کريں.

نمبر مسئله 2271کھانے پينے کے احکام (2256)

پاني پينے کے مکروہات

مسئلہ 2271:پاني پيتے وقت روايات ميں چند چيزوں کي ممانعت کي گئي ہے.1 زيادہ پاني پينا,2 مرغن غذا کے بعد پاني پينا.3 رات کو کھڑے ہوکر پاني پينا.4 بائيں ہاتھ سے پاني پينا.5 گلاس يا جس سے بھي پاني پي رہاہو اس کے ٹوٹے ہوئے حصے کے طرف سے پينا.

نمبر مسئله 2256حلال گوشت جانور(2256)

گائے، بھيڑ اور پالتو اونٹ کا حکم

مسئلہ 2256: گائے، بھيڑ، پالتو اونٹ، نيل گائے، جنگلي بھيڑ، جنگلي بکري، جنگلي گدھے کا گوشت حلال ہيں ليکن گھوڑے ، خچر، گدھے کا گوشت مکروہ ہے درندوں کا گوشت عموما اسي طرح ہاتھي، خرگوش، حشرات الارض کا گوشت حرام ہے.

نمبر مسئله 2256حلال گوشت جانور(2256)

نيل گائے، جنگلي بھيڑ، جنگلي بکري، جنگلي گدھے اور ہرن

مسئلہ 2256: گائے، بھيڑ، پالتو اونٹ، نيل گائے، جنگلي بھيڑ، جنگلي بکري، جنگلي گدھے کا گوشت حلال ہيں ليکن گھوڑے ، خچر، گدھے کا گوشت مکروہ ہے درندوں کا گوشت عموما اسي طرح ہاتھي، خرگوش، حشرات الارض کا گوشت حرام ہے.

نمبر مسئله 2256حلال گوشت جانور(2256)

گھوڑے، خچر اور گدھے کا گوشت

مسئلہ ????: گائے، بھيڑ، پالتو اونٹ، نيل گائے، جنگلي بھيڑ، جنگلي بکري، جنگلي گدھے کا گوشت حلال ہيں? ليکن گھوڑے ، خچر، گدھے کا گوشت مکروہ ہے? درندوں کا گوشت عموما اسي طرح ہاتھي، خرگوش، حشرات الارض کا گوشت حرام ہے?

نمبر مسئله 2257حلال گوشت جانور(2256)

وہ جانور جو پروں کو حرکت ديتے ہيں

مسئلہ 2257: پنجے والے پرندوں کا گوشت حرام ہے اسي طرح چو پرندے اڑتے وقت اپنے پروں کو سيد ھا رکھتے ہيں يا اگر حرکت ديتے ہيں تو حرکت کم اور سيد ھا رکھنا زيادہ ہو تاہے ان کا بھي گوشت حرام ہے ليکن مسلسل پروں کو حرکت دينے والے يا زيادہ حرکت دينے والے پرندوں کا گوشت حلال ہے کبوتروں کے تمام قسميں، قمري، چکور کا گوشت حلال ہے ليکن ہدہد کا گوشت مکروہ ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت